وزارت دفاع

وائی ڈی 12653 (تاراگیری) کا کرٹین ریزر لانچ

Posted On: 10 SEP 2022 4:46PM by PIB Delhi

تاراگیری ، ایک پروجیکٹ 17اے فریگیٹ 11 ستمبر 22 کو مزاگون ڈاک شپ بلڈرز لمیٹڈ، ممبئی میں لانچ کیا جائے گا۔ وائس ایڈمرل اجیندر بہادر سنگھ،ایف او سی،-آئی این-سی، ویسٹرن نیول کمانڈ، اس تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

'تاراگیری' ، جسے گڑھوال میں واقع ہمالیہ کے ایک پہاڑی سلسلے کے نام سے منسوب کیا گیا ہے، پروجیکٹ 17اے فریگیٹس کا پانچواں جہاز ہے۔ یہ بحری جہاز پی17 فریگیٹس (شیوالک کلاس) کا جدید ترین ورژن  ہے جس میں بہتر خفیہیا چھپی ہوئی خصوصیات، جدید ترین ہتھیاروں اور سینسر اور پلیٹ فارم مینجمنٹ سسٹم ہیں۔ ' تاراگیری ' سابقہ ​​​​' تاراگیری '، لیانڈر کلاس اےایس ڈبلیو فریگیٹ کا دوبارہ جنم ہے، جس نے 16 مئی 1980 سے 27 جون 2013 تک تین دہائیوں پر محیط قوم کے لیے اپنی شاندار خدمات میں متعدد چیلنجنگ آپریشنز دیکھے۔ پی17اے پروگرام کے تحت، کل سات جہازوں میں سے 04 ایم ڈی ایل میں اور 03  جی آر ایس ای میں زیر تعمیر ہیں۔ 2019 اور 2022 کے درمیان اب تک چار .اے 17 پی پروجیکٹ جہاز (دو دو ایم ڈی ایل اور جی آر ایس ای میں) شروع کیے گئے ہیں۔

پی 17 اے جہازوں کو ہندوستانی بحریہ کے جنگی جہاز ڈیزائن بیورو نے  ملک میں ہی ڈیزائن کیا ہے جو کہ قوم کی تمام جنگی جہازوں کے ڈیزائن کی سرگرمیوں کے لیے ایک اہم ادارہ ہے۔ ' آتم نربھارت ' کے لیے ملک کی غیر متزلزل کوششوں کو آگے بڑھاتے ہوئے، پروجیکٹ 17A جہازوں کے آلات اور نظام کے 75فی صد آرڈر دیسی فرموں بشمول ایم ایس ایم ایز کو دیے جارہے ہیں۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-10120



(Release ID: 1858345) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Marathi , Hindi