کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ہند-بحرالکاہل اقتصادی فریم ورک (آئی پی ای ایف) برائے خوشحالی وزارتی اجلاس، جامع اور نتیجہ خیز تھا: جناب پیوش گوئل


آئی پی ای ایف کے 14 ممالک کا یہ گروپ مل کر ان ممالک کے درمیان تجارت کے اصولوں کی وضاحت کرے گا جو مستقبل میں منصفانہ کام، شفافیت اور قواعد پر مبنی تجارت پر یقین رکھتے ہیں:جناب گوئل

وزیر موصوف نے آسٹریلیا اور انڈونیشیا کے اپنے ہم منصبوں سے ملاقات کی۔ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

Posted On: 10 SEP 2022 12:04PM by PIB Delhi

کامرس اور صنعت، صارفین کے امور ، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا کہ ہند-بحرالکاہل اقتصادی فریم ورک (آئی پی ای ایف) کی وزارتی میٹنگ کے دوران کھلے ہند-بحرالکاہل خطے میں مشترکہ مفاد کے ساتھ قواعد پر مبنی، شفاف ممالک کے ہم خیال ایک گروپ کو یکجا کرنے کے لیے نتیجہ خیز بات چیت ہوئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001X432.jpg

اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ ہندوستان نے بات چیت کے تمام مختلف دھاروں میں بہت مکمل طور پر حصہ لیا ہے، جناب گوئل نے کہا کہ سپلائی چین، ٹیکس اور انسداد بدعنوانی اور صاف توانائی سے متعلق چار میں سے تین ستونوں پر، ہندوستان نتائج اور متن سے مطمئن تھا اور اس میں شامل ہوا ہے۔

ایک ستون پر، جو بنیادی طور پر تجارت سے متعلق ہے، وزیر موصوف نے کہا کہ، فریم ورک کا خاکہ - خاص طور پر ماحولیات، محنت، ڈیجیٹل تجارت اور عوامی خریداری سے متعلق ضروری وعدوں پر - اب بھی ابھر رہا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ رکن ممالک کو کیا فوائد حاصل ہوں گے اور کیا ماحولیات جیسے پہلوؤں پر کوئی شرائط، ترقی پذیر ممالک کے ساتھ امتیازی سلوک کر سکتی ہیں جن کے لیے ہماری بڑھتی ہوئی معیشت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے، کم قیمت اور سستی توانائی فراہم کرنا ضروری ہے۔

جناب گوئل نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہندوستان، خاص طور پر رازداری اور ڈیٹا کے حوالے سے،اپنے ڈیجیٹل فریم ورک اور قوانین کو مضبوط کرنے کے عمل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس لیے ہندوستان، آئی پی ای ایف میں تجارتی ٹریک کے ساتھ مشغول رہنا جاری رکھتے ہوئے، ابھرنےکےلئےحتمی شکل کا انتظار کرے گا۔ اس دوران، حکام کھلے ذہن کے ساتھ اور ہندوستان میں لوگوں اور کاروباری اداروں کے بہترین مفاد میں، بات چیت میں حصہ لیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں، وزیر موصوف نے کہا کہ ترقی یافتہ دنیا کی بعض ذمہ داریاں بھی ایسے کسی بھی معاہدے کا لازمی حصہ ہونی چاہئیں اور یہ ایک ایسا معاملہ ہے جس کے لیے گہری مصروفیت کی ضرورت ہوگی۔

جناب گوئل نے تمام رکن ممالک کی اس رفتار کے لیے بھی ستائش کی جس کے ساتھ مئی 2022 میں لانچ ہونے سے لے کر پہلی وزارتی سطح تک، مستقبل کی مصروفیات کی وسیع تر شکلیں ستمبر میں تیار کی گئیں۔ وزیر موصوف نے آئی پی ای ایف کو کامیاب بنانے میں غیر متزلزل عزم اور ہمارے درمیان ہونے والی بات چیت کی جامع نوعیت کے لیے امریکہ اور امریکی وزیر تجارت جینا ریمنڈو اور امریکی تجارتی نمائندہ کیتھرین تائی دونوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں نے تمام بات چیت اور مذاکرات کے دوران ہندوستان کا بہت ساتھ دیا ہے۔

وزیرموصوف نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ 14 ممالک کا یہ گروپ مل کر، ان ممالک کے درمیان تجارت کے اصولوں کی وضاحت کرے گا جو مستقبل میں منصفانہ کھیل، شفافیت اور قواعد پر مبنی تجارت پر یقین رکھتے ہیں۔

جناب گوئل نے آج لاس اینجلس میں آئی پی ای ایف میٹنگ کے موقع پر آسٹریلیا کے وزیر تجارت ڈان فیرل سے بھی ملاقات کی۔
انہوں نے ٹویٹ کیا ”اقتصادی تعاون اور تجارتی معاہدے پر دستخط سے ہمارے تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔ آئی پی ای ایف کے تحت دوطرفہ تجارت اور تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا”۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002H7PX.jpg

وزیر موصوف نے وزارتی میٹنگ کے موقع پر انڈونیشیا کے اقتصادی امور کے کوآرڈینیٹنگ وزیر ایرلانگا ہارتارٹو کے ساتھ بات چیت کی۔

وزیر موصوف نے ٹویٹ کیا، "آئی پی ای ایف کے تحت دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا، جس سے ہندوستان اور انڈونیشیا کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید تقویت ملے گی۔"

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0037ELO.jpg

جناب گوئل نے لاس اینجلس بندرگاہ کا بھی دورہ کیا جو دنیا کی مصروف ترین بندرگاہوں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے ٹویٹ کیا "یہ ہندوستان کے بندرگاہوں کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کا صحیح وقت ہے جسے لاجسٹکس کو مضبوط بنانے کے لیے توسیع اور اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ ہندوستان اور امریکہ، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو گہرا کرنے اور لچکدار عالمی سپلائی چینز کی تعمیر کے خواہاں ہیں"۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004HRHC.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005PKHO.jpg

 

 

*****

U.No.10113

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1858322) Visitor Counter : 195


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil