وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

نئی دہلی میں آئی جی این سی اے گیلری میں ایل سلواڈور کے معروف مصور جناب روڈولفو ویگا اوویڈو کے فن پاروں پر مشتمل پینٹنگز کی نمائش کا افتتاح


ثقافتی تبادلے ملکوں کے درمیان اچھے تعلقات کو فروغ دیتے ہیں: محترمہ میناکشی لیکھی

Posted On: 10 SEP 2022 9:06AM by PIB Delhi

انڈین کونسل آف کلچرل ریلیشنز (آئی سی سی آر) اور جمہوریہ ایل سلواڈور  کے سفارت خانے نے اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار آرٹس (آئی جی این سی اے) کے تعاون سے پینٹنگز کی ایک نمائش کا اہتمام کیا ہے جس میں ال سلواڈور  کےمعروف مصور جناب روڈولفو ویگا اوویڈو کے فن پارے پیش کیے گئے ہیں۔

اس نمائش کا افتتاح آج نئی دہلی میں آئی جی این سی اے گیلری میں معروف مصور مسٹر روڈولفو ویگا اوویڈو کی موجودگی میں امور خارجہ اور ثقافت کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی نے کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محترمہ میناکشی لیکھی نے کہا کہ ثقافتی تبادلے اور آرٹ اور دستکاری کے ذریعے ایک دوسرے کی تعریف، طرز زندگی سے واقفیت میں مدد دیتی ہے اور ملکوں کے درمیان اچھے تعلقات کو فروغ دیتی ہے۔ مسٹر روڈولفو ویگا اوویڈو کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ یہاں ایک انتہائی اہم موقع پر موجود ہیں کیونکہ ہندوستان آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے۔

معروف مصور مسٹر روڈولفو ویگا اوویڈو ایک پینٹر ، ایک انٹیریر آرکیٹیک اور ثقافتی ایڈمنیسٹریٹر  ہیں جن کو فرانسیسی حکومت نے ان کے ثقافتی کام اور فرانس اور لاطینی امریکہ کے درمیان روابط کو مستحکم کرنے پر نوازا ہے۔

روڈولفو کی پینٹنگز تقریباً ایک محور کی طرح کام کرتی ہیں جو ان کی مخصوص کہانیوں کو مرکز بناتی ہے۔ دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ  احتیاط سے  جمع کیا گیا  مواد جیسے تار، ریت، اور پتی، ان کی یادوں کے ساتھ مل کر ایک عمدہ  کمپوزیشن کو تیار کرتے ہیں ۔ ایکریلک اور نیون پینٹ شدہ کینوس خوشی سے تجرید کے کنارے پر آسان بنائے گئے آفاقی یا افسانوی شکلوں کے جمع ہونے کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ اسی کے مطابق جیومیٹریکل نمونوں، رنگوں اور ساخت کا امتزاج ان کی زبان کو مرتب کرتا ہے اور پھر بھی انہیں دلچسپ بنا دیتا ہے۔ ساخت پر گہری نظر ڈالنے سے آرکیٹیچر، مندر، کرنیں، سورج اور چاند  کے علاوہ بھی بہت سی چیزوں کے نقشوں کی تہوں کا پتہ چلتا ہے۔ شاید، یہ آسمان کو سورج یا چاند کی حرکت کے ساتھ تین جہتی جگہ میں دکھاتا ہے جہاں ممکنہ طور پر گھر کلیدی عنصر ہے۔

ان کا کام مختلف ذاتی اور عوامی مجموعوں کا حصہ ہے اور وہ دنیا کے 20 سے زیادہ ممالک میں نمائش کر چکے ہیں۔ ان نمائشوں اور عوامی مجموعوں میں میٹز میں پومپیڈو میوزیم، تہران آرٹسٹک ہاؤس، ہسپانوی وزارت دفاع، ہوانا کیوبا میں گومز پلیس وغیرہ شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔   

U- 10110                       



(Release ID: 1858275) Visitor Counter : 123