شہری ہوابازی کی وزارت

بہتر مسافر خدمات کے لیے توتیکورین ہوائی اڈے کی جدید کاری کا عمل جاری

Posted On: 09 SEP 2022 12:06PM by PIB Delhi

مسافروں کی بڑھتی ہوئی ٹریفک اور بہتر خدمات اور رابطوں کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے، تمل ناڈو میں ائیرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے توتیکورن ہوائی اڈے کو بڑے پیمانے پر جدید طرز کا بنایاجا رہا ہے، جس میں 321 اے قسم کے ہوائی جہاز کے آپریشن کے لیے رن وے کی توسیع، نیو اپرن کی تعمیر، نئی ٹرمینل عمارت، تکنیکی  بلاک کم کنٹرول ٹاور اور نیا فائر اسٹیشن شامل ہے، جس پر 381 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔

13500 اسکوائر فٹ کے رقبے پر پھیلی نئی ٹرمینل عمارت چوٹی کے اوقات میں 600 مسافروں کو سنبھال سکے گی۔ مذکورہ عمارت تمام جدید سہولیات اور مسافروں کی سہولیات سے آراستہ ہوگی، جس میں دو ایرو برجز کے ساتھ کار پارکنگ کی سہولیات اور نئی اپروچ روڈ بھی ہوگی۔

علاقے کے مشہور چٹی ناڈ گھرانوں سے متاثر ہوکر لیاگیا یہ نیا اقدام  ٹرمینل کی بدیہی شکل جنوبی خطے میں ایک منفرد تعمیراتی شناخت بنائے گا اور ٹرمینل کے ڈیزائن میں ایک نئی جہت کا اضافہ ہوگا۔ عمارت کے فن تعمیر سے مقامی ثقافت اور روایتی فن تعمیر کے مضبوط ریفرینسز کا اظہار کیا جائے گا۔ عمارت کے اندرونی حصے عصری انداز میں مواد اور ساخت کے ذریعے شہر کے رنگوں اور ثقافت کی عکاسی کرتے ہیں۔ نیا ٹرمینل پائیدار خصوصیات کے ساتھ  ایک چار ستارہ گریہا (GRIHA )  زمرہ بندی  کی مؤثر عمارت ہوگی ۔

ہوائی اڈے کے ترقیاتی منصوبے میں موجودہ رن وے کی توسیع اور مضبوطی کا کام بھی شامل ہے، جس  میں  ہوائی اڈے کو 321 اے قسم کے ہوائی جہاز چلانے کے لیے موزوں بنانا شامل ہے۔ نئے اے ٹی سی ٹاور کم ٹیکنیکل بلاک، فائر اسٹیشن، آئیسولیشن بے اور 321  اےقسم کے طیاروں کو پارک کرنے کے لیے پانچ ایئر کرافٹ پارکنگ بے کی تعمیر بھی اس منصوبے میں شامل ہے۔

توتیکورن واحد ہوائی اڈہ ہے، جو مدورائی سے آگے جنوبی تمل ناڈو کے علاقے میں واقع ہے۔ ہوائی اڈے کی جدید کاری سے  نہ صرف یہ کہ  مقامی کمیونٹی کی بہتر مسافر خدمات کے مطالبے کو پورا کیا جاسکے  گا، بلکہ اس سے توتیکورن اور پڑوسی اضلاع جیسے ترونیلویلی، ٹینکاسی اور کنیا کماری میں تجارت اور سیاحت کو بھی فروغ  حاصل ہوگا۔  مذکورہ ہوائی اڈے کی جدیدکاری  اور توسیع کا منصوبہ دسمبر 2023 تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔

Widening & Strengthening of Runway

Extension of Runway – Work in progress

Terminal Building -Work in Progress

Perspective View- Facade

 

 

Check-In Area

 

 

Security Hold Area

 

 

 

 

*************

 

ش ح ۔ ش ر۔  ت ع

U. No.10078



(Release ID: 1858013) Visitor Counter : 119