وزارت دفاع

ٹوکیو میں ہند-جاپان 2+2 وزارتی مذاکرات کے بعد رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ کا پریس بیان

Posted On: 08 SEP 2022 2:45PM by PIB Delhi

’’وزیر ہیاشی، وزیر ہمدا، ڈاکٹر جے شنکر، پریس کے اراکین، خواتین و حضرات،

ابتدا میں، میں اپنے میزبان وزراء، ان کے وفود اور ان کے عملے کا بہترین بات چیت اور گرمجوشی سے مہمان نوازی کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں اپنے دوطرفہ تعلقات کے تئیں ان کے عہد بندی کی دل کی گہرائیوں سے تعریف کرتا ہوں۔

 آج اپنی بات چیت کے دوران، ہم نے باہمی دلچسپی کے دو طرفہ اور علاقائی مسائل کے وسیع میدان کا احاطہ کیا۔ ایشیا میں دو آگے بڑھتی ہوئیں جمہوریتوں کے طور پر، ہم ایک خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری پر عمل پیرا ہیں۔ یہ سال ہندوستان اور جاپان دونوں کے لیے اہم ہے، کیونکہ ہم اپنے سفارتی تعلقات کے قیام کے 70 سال کا جشن منا رہے ہیں۔ یہ ہند-بحرالکاہل خطے میں امن اور خوشحالی کے لیے ایک اہم رشتہ ہے۔

 آج کی بات چیت کے دوران، ہم نے فوج سے فوج کے تعاون اور دونوں فریقوں کے درمیان تبادلوں کی پیش رفت پر بات چیت کی ہے۔ ہم نے اپنی دو طرفہ مشقوں کے دائرہ کار اور پیچیدگیوں میں مزید اضافہ کرنے کی مشترکہ خواہش کا اظہار کیا۔ ہم نے تینوں افواج اور کوسٹ گارڈ کے درمیان عملے کی بات چیت اور اعلیٰ سطحی مذاکرات قائم کیے ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ اب ہم جاپانی سیلف ڈیفنس فورسز کے جوائنٹ اسٹاف اور ہندوستان کے انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف کے درمیان اسٹاف بات چیت پر متفق ہوگئے ہیں۔ کثیرالجہتی مشق ملن میں پہلی بار جاپان کی شرکت اور اس سال مارچ میں سپلائی اور خدمات کی باہمی فراہمی کے معاہدے کو عملی شکل دینا ہماری افواج کے درمیان دفاعی تعاون کی پیشرفت میں سنگ میل ہیں۔ ہمیں یہ جان کر خوشی ہو رہی ہے کہ ہماری فضائی افواج افتتاحی فضائیہ فائٹر مشق کے جلد انعقاد کے لیے  مل کر کام کر رہی ہیں۔

ہندوستان اور جاپان کے درمیان دفاعی ساز و سامان اور ٹیکنولوجیکل تعاون میں اضافہ  ہمارے اہم ترجیحی شعبوں میں سے ایک ہے۔ آج کی ہماری میٹنگ میں، مجھے ابھرتے ہوئے اور اہم ٹیکنولوجیکل دائرہ کار میں تعاو کی تجویز پیش کرنے کا موقع ملا۔ میں نے جاپانی دفاعی کمپنیوں کو بھی دعوت دی ہے کہ وہ ہندوستانی دفاعی کوریڈورز میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں۔

ہم نے سمندری دائرہ کار کےبارے میں بیداری سمیت  سمندری  تعاون میں اضافے کے  طریقوں پر وسیع بات چیت کی۔ دونوں فریقوں میں اتفاق ہے کہ مضبوط ہند-جاپان تعلقات ایک آزاد، کھلے، قانون پر مبنی اور ممالک کی خودمختاری اور علاقائی یکجہتی پرمبنی شمولیت  والے ہند-بحرالکاہل کے لیے بہت اہم ہیں۔ ہندوستان کی بحرالکاہل سمندری پہل ( آئی پی او آئی) جاپان کے آزاد اور کھلے ہند بحرالکاہل  (ایف او آئی پی) میں  بہت سی  باتیں مشترک ہیں۔ ہندوستان نے خطے میں سب کی سلامتی اور ترقی (ساگر) کے اپنے شمولیت والے  وژن کے مطابق علاقائی پارٹنرز کے ساتھ سمندری تعاون کو بھی فروغ دیا ہے۔

آسیان کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کے اہم سنگ بنیاد کے طور پر ابھرے ہیں۔ اے ڈی ایم ایم پلس کے ذریعے، ہندوستان اور جاپان دونوں آسیان اور دیگر پلس ممالک کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ سمندری سلامتی، ایچ اے ڈی آر، پیس کیپنگ آپریشنز وغیرہ سمیت تمام شعبوں میں تعاون کو مضبوط کیا جا سکے۔

آج ہمیں اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا موقع ملا اور ہم نے بین الاقوامی قانون کے مطابق تنازعات کے پرامن حل کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

میں ایک بار پھر وزیر ہیاشی اور وزیر ہمدا کا آج کی انتہائی نتیجہ خیز بات چیت کے لیے اور ہند-جاپان شراکت داری کو آگے بڑھانے کے واسطے اپنی عہد بندی  کا اظہار کرنے کے لئے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

شکریہ‘‘۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-10047



(Release ID: 1857816) Visitor Counter : 152