وزارت دفاع

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ 8 ستمبر کو ٹوکیو میں ہندوستان-جاپان بین وزارتی مذاکرات میں شرکت کریں گے


اپنے جاپانی ہم منصب کے ساتھ علیحدہ دوطرفہ بات چیت کریں گے

Posted On: 07 SEP 2022 8:54AM by PIB Delhi

منگولیا کا اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد، رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ 07 ستمبر 2022 کو جاپان کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ رکشا منتری، وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کے ساتھ، 08 ستمبر 2022 کو ٹوکیو میں ہونے والے دوسرے ہندوستان-جاپان بین وزارتی مذاکرات میں شرکت کریں گے۔ جاپانی فریق کی نمائندگی وزیر دفاع جناب یاسوکازو ہماڈا اور وزیر دفاع جناب یوشیماسا حیاشی کریں گے۔

بھارت جاپان کے مابین ہونے والے بین وزارتی  مذاکرات  مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کا جائزہ لے گا اور مستقبل کا راستہ طے کرے گا۔ ہندوستان اور جاپان ایک خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری پر عمل پیرا ہیں۔ اس سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہو جائیں گے۔

بھارت ۔ جاپان بین وزارتی  مذاکرات کے علاوہ، جناب راج ناتھ سنگھ دونوں ممالک کے درمیان  مختلف شعبوں میں  دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اپنے جاپانی ہم منصب کے ساتھ علیحدہ علیحدہ دو طرفہ بات چیت کریں گے۔ اس دورے کے دوران وہ جاپان کے وزیر اعظم مسٹر فومیو کشیدا سے بھی ملاقات کریں گے۔

رکشا منتری ٹوکیو میں ہندوستان کے سفارت خانہ کے ذریعہ منعقدہ ایک کمیونٹی پروگرام میں بھی شرکت کریں گے اور جاپان میں مقیم ہندوستانیوں کے ساتھ بات چیت  بھی کریں گے۔

 

*************

 

 

ش ح ۔ س ک ۔ ف ر

U. No.9969



(Release ID: 1857302) Visitor Counter : 109