وزارتِ تعلیم

وزیر مملکت برائے تعلیم، محترمہ انپورنا دیوی، ڈاکٹر سبھاش سرکار اور ڈاکٹر راج کمار رنجن سنگھ نے شکشک پرو 2022 کا افتتاح کیا


اس موقع پر اساتذہ کو شکشک پرو 2022 ایکسی لینس ایوارڈز پیش کیے گئے

Posted On: 06 SEP 2022 6:27PM by PIB Delhi

وزیر مملکت برائے تعلیم، محترمہ انپورنا دیوی، ڈاکٹر سبھاش سرکار اور ڈاکٹر راج کمار رنجن سنگھ نے مشترکہ طور پر شکشک پرو 2022 کا افتتاح کیا۔ شکشک پرو کو اساتذہ کو مبارکباد دینے اور قومی تعلیمی پالیسی 2020 کو آگے لے جانے کے لیے منایا جا رہا ہے۔ شکشک پرو کا آغاز آج نئی دہلی میں وزارت تعلیم، سی بی ایس ای، اے آئی سی ٹی ای اور ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت کے ذریعہ منعقدہ ایک افتتاحی کنکلیو کے ساتھ کیا گیا۔

اس اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ انپورنا دیوی نے کہا کہ اساتذہ کو بچے رول ماڈل کے طور پر دیکھتے ہیں اور وہ طلبہ کے کردار کی تشکیل اور قدر پر مبنی معاشرے کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان کے پنچ پران ویژن کو عملی جامہ پہنانے میں مدد کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ہند اپنی مختلف اسکیموں کے ذریعہ اساتذہ پر زور دے رہی ہے۔ سمگر شکشا اور پی ایم پوشن جیسی مرکزی اسکیمیں قومی تعلیمی پالیسی  2020 کی سفارشات سے ہم آہنگ ہیں۔ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تحت، اساتذہ کو مربوط اور کثیر الضابطہ نقطہ نظر کے تصور کے مطابق مستقبل کے ایکشن پلان پر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک استاد کا مضبوط تعاون اور ہم آہنگی طلباء کی صلاحیتوں اور کردار کی تعمیر کے لیے کلید اور ایک تحریک ہے۔

ڈاکٹر راج کمار رنجن سنگھ نے پوری اساتذہ برادری کی کوششوں کی تعریف کی اور قومی تعلیمی پالیسی  2020 کے نفاذ پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ چاہے اسکولوں میں ہوں یا اعلیٰ تعلیم میں ایک مشترکہ مقصد رکھتے ہیں اور اس طرح کے اعزازات کا مقصد تدریسی امتیاز بہترین مشقیں اور طرز عمل، تعلیمی قیادت اور ادارے کی تعمیرکو تسلیم کرنا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر ڈاکٹر سبھاش سرکار نے قومی یوم اساتذہ ایوارڈ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے ساتھ ایوارڈ وصول کنندہ اساتذہ کی بات چیت نے انہیں مزید حوصلہ بخشا ہے اور وہ "شکشت بھارت اور وکست بھارت" کے حقیقی پیغامبر اور برانڈ ایمبیسیڈر بنیں گے۔ " انہوں نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے کل اعلان کردہ  پی ایم شری اسکولوں کے اقدامات کے بارے میں بھی بات کی اور اسے ایک تاریخی فیصلہ قرار دیا جس کا تعلیمی نظام پر طویل مدتی اثر پڑے گا۔انہوں نے طلباء کی زندگیوں میں اساتذہ کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ یہ ایک تاریخی فیصلہ ہے۔ نہ صرف طلباء کا فرض ہے کہ وہ استاد کی اطاعت کریں بلکہ اساتذہ کا فرض ہے کہ وہ سیکھنے والے کی ضروریات کا جائزہ لیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 ہمارے تعلیمی نظام کو مزید مضبوط اور خود انحصار بنا رہی ہے۔

 

وزراء نے سی بی ایس ای سے منسلک اسکولوں کے 19 پرنسپلوں اور اساتذہ کو "سی بی ایس ای آنر فار ایکسیلنس ان ٹیچنگ اینڈ اسکول لیڈرشپ 2021-22 ایوارڈ" پیش کیا۔ ان ایوارڈ یافتگان کا انتخاب تعلیمی اور پیشہ ورانہ کامیابیوں، کمیونٹی میں شراکت، جدید تدریسی طریقوں، طلبہ کی جامع ترقی پر اثر اور قومی سطح کی اسکریننگ-کم-سلیکشن کمیٹی کے ساتھ انٹرویو کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔

انہوں نے 14 فیکلٹی ممبران کواے آئی سی ٹی ای کا نیشنل ٹیکنیکل ٹیچرز ایوارڈ 2022 بھی دیا جس میں پی ڈبلیو ڈی/ دیوانگ زمرے میں ایک اعلیٰ نمبر کا ایوارڈ بھی شامل ہے جسے ممتاز ماہرین کی ایک ٹیم کے ذریعہ سخت، جامع اور تین مرحلوں کی جانچ کے بعد منتخب کیا گیا ہے، ان 14 ایوارڈ یافتہ افراد کو اے آئی سی ٹی ای کے منظور شدہ اداروں سے منتخب کیا گیا ہے۔ بھارت میں آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای) نے نیشنل ٹیکنیکل ٹیچرز ایوارڈ (این ٹی ٹی اے) کا آغاز غیر معمولی اساتذہ، تدریسی عمدگی، ادارہ جاتی قیادت، اختراعی اور تخلیقی صلاحیتوں کی شناخت اور ان کی ستائش کرنے کے لیے کیاگیا۔

تعلیم کی وزارت اور ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت کی طرف سے مندرجہ ذیل اختراعی اقدامات بھی شروع کیے گئے:

· اسکول جانے والے بچوں میں دماغی صحت کے مسائل کا جلد پتہ لگانے کے لیے ہینڈ بک - یہ اساتذہ، مشیران اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی تربیت کے لیے ایک جامع کتابچہ ہے۔ ماڈیولر ہینڈ بک ڈاکٹر جتیندر ناگپال، سینئر دماغی صحت اور زندگی کی مہارتوں کے ماہر کی سربراہی میں ایک کمیٹی کے ذریعے متعدد غور و خوض کے بعد تیار ہوئی۔

قومی دماغی صحت کے سروے پر رپورٹ -اسکولی طلباء کی ذہنی صحت اور بہبود - ایک سروے منودرپن سیل، ڈی ای پی ایف ای، این سی ای آر ٹی نے جنوری- مارچ 2022 کے درمیان 36 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 3,79,842 طلباء پر کیا تھا۔ یہ سروے چھٹی سے 12ویں جماعت کے طالب علموں کی ذہنی صحت اور تندرستی کے بارے میں تاثرات کو تلاش کرتا ہے۔ سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ طلباء کی اکثریت نے عام طور پر خوشی کا تجربہ کیا اور اسکول کی زندگی سے اطمینان کا اظہار کیا، جو کہ طلباء کے سیکنڈری مرحلے میں منتقل ہونے کے ساتھ ہی کم ہوا۔ طلباء کی طرف سے مطالعہ، امتحانات اور نتائج کو تشویش کا باعث قرار دیا گیا۔ یوگا اور مراقبہ یعنی میڈیٹیشنن ، ان کے سوچنے کے انداز کو تبدیل کرنے کی کوشش اور جریدے لکھنے کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ تناؤ سے نمٹنے کے لیے طالب علموں کی طرف سے کثرت سے اختیار کی گئی حکمت عملیاں ہیں۔

کھلونے پر مبنی پیڈاگوجی کا آغاز - کھلونے پر مبنی پیڈاگوجی کے لیے ہینڈ بک کو اسکول کی تعلیم، ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم اور اساتذہ کی تعلیم کے نصاب میں دیسی کھلونوں اور اس کی تدریس کے انضمام کو فروغ دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ تمام مراحل میں مختلف قسم کے کھلونوں اور کھیلوں کے ساتھ مہارتوں، قابلیت اور سیکھنے کے نتائج کی نقشہ سازی- بنیادی، تیاری، درمیانی، اور ثانوی اساتذہ کو مختلف تصورات کو مربوط انداز میں لین دین کرنے کے لیے عمر کے مطابق کھلونے منتخب کرنے یا تخلیق کرنے میں مدد ملے گی۔

شکشا شبدکوش - محکمہ سکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی نے سکول ایجوکیشن کے شعبے میں شکشا شبدکوش کے عنوان سے اہم اصطلاحات کی ایک جامع لغت تیار کی ہے۔ شبدکوش یا لغت میں وہ اصطلاحات اور حوالہ جات شامل ہیں جو ماہرین تعلیم، تعلیمی منتظمین، اساتذہ، ممتحن وغیرہ کے ذریعہ بڑے پیمانے پر استعمال ہوتے ہیں۔

مخصوص سیکھنے کی معذوری اور لغت کے لیے اسکریننگ ٹولز موبائل ایپ -اسکولوں کی موبائل ایپ اور کتابچہ کے لیے معذوری کی اسکریننگ چیک لسٹ شروع کی گئی ہے۔ پراشسٹ21 معذوریوں کا احاطہ کرتا ہے، بشمول آر پی ڈبلیو ڈی ایکٹ 2016 کے مطابق بینچ مارک معذوری۔ یہ اقدام جلد اسکریننگ میں سہولت فراہم کرے گا، جس کے نتیجے میں معذور بچوں کی سرٹیفیکیشن ہوگی، سمگر تعلیم کی دفعات کے مطابق پراشسٹموبائل ایپ کو اینڈرائیڈ پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ اس ایپ کو این سی ای آر ٹی نے الور، راجستھان (جناب عمران خان) کے ایک نیشنل ایوارڈ یافتہ اسکول ٹیچر کے تعاون سے ڈیزائن کیا ہے۔

کھلونوں پر مبنی پیڈاگوجی کا آغاز - کھلونوں پر مبنی پیڈاگوجی کے لیے ہینڈ بک کو اسکول کی تعلیم، ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم اور اساتذہ کی تعلیم کے نصاب میں دیسی کھلونوں اور اس کی تدریس کے انضمام کو فروغ دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ تمام مراحل میں مختلف قسم کے کھلونوں اور کھیلوں کے ساتھ مہارتوں، قابلیت اور سیکھنے کے نتائج کی نقشہ سازی- بنیادی تیاری، درمیانی، اور ثانوی اساتذہ کو مختلف تصورات کو مربوط انداز میں لین دین کرنے کے لیے عمر کے مطابق کھلونے منتخب کرنے یا تخلیق کرنے میں مدد ملے گی۔

ہینڈ بک شکشا شبدکوش - محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی نے اسکولی تعلیم کے شعبے میں شکشا شبدکوش کے عنوان سے اہم اصطلاحات کی ایک جامع لغت تیار کی ہے۔ شبدکوش یا لغت میں ایسی اصطلاحات اور حوالہ جات شامل ہیں جو ماہرین تعلیم، تعلیمی منتظمین، اساتذہ، ممتحن وغیرہ کے ذریعہ بڑے پیمانے پر استعمال ہوتے ہیں۔

مندرجہ بالا کے علاوہ، اس موقع پر ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت کی طرف سے تیار کردہ درج ذیل دو اشاعتیں بھی لانچ کی گئیں:

ایمپلائیبلٹی سکلز کا نصاب - ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت(ایم ایس ڈی ای) نے کویسٹ الائنس نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی) اور ایم ایس ڈی ای  ایکو سسٹم کے اندر مختلف دیگر نصابی اداروں کے ساتھ مل کر روزگار کی مہارتوں پر نصاب کو بہتر بنایا۔ 15,600 سے زیادہ سرکاری اور پرائیویٹ انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آئی آئی ٹی) کے 2.5 ملین سے زیادہ طلباء اس پروگرام سے مستفید ہوں گے جس میں ہندی اور انگریزی میں 120 گھنٹے کا نیا اور توسیع شدہ نصاب شامل ہے۔ کچھ ماڈیولز میں ملازمت کی صلاحیتوں، ڈیجیٹل مہارتوں، شہریت، تنوع اور شمولیت، کیریئر کی ترقی اور ہدف کی ترتیب، کام کے لیے تیار ہونا اور انٹرپرینیورشپ شامل ہیں۔ 30، 60 اور 90 گھنٹے کی مدت کے نصاب کے متغیرات بھی طویل مدتی اور مختصر مدتی کورسز کے لیے شروع کیے جا رہے ہیں۔

نصاب، سیکھنے والوں کو تین اہم فوائد فراہم کرے گا: خود سیکھنے کی ذہنیت کی تعمیر، وبائی امراض کے بعد کی دنیا میں کیریئر کے لیے تیار ہونا، اور نئے کیریئر کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور 21ویں صدی کی مہارتوں سے لیس ہونا۔ اس سے اساتذہ کو نئے دور کے کلاس رومز کے لیے اپنی صلاحیتوں کو اپ گریڈ کرنے اور مخلوط سیکھنے کے ماڈلز سے خود کو واقف کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ جب کہ اصلاح شدہ نصاب کا احاطہ کرنے والی طبعی کتابیں اب جاری کی جا رہی ہیں، مخلوط (بلینڈڈ لرننگ) سیکھنے کے لیے ڈیجیٹل کاپیاں جلد ہی دستیاب ہوں گی۔

ٹرینرز کو ایک سہولت کار گائیڈ فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ ملاوٹ شدہ (بلینڈڈ) سیکھنے کے ماڈیول کا استعمال کرتے ہوئے اصلاح شدہ نصاب کو پڑھا سکیں۔ طلباء کی ورک بک کا ڈیجیٹل ورژن بھارت سکلز پورٹل اور ایمپلائبلٹی سکلز پورٹل پر دستیاب ہے۔ مزید برآں، ایم ایس ڈی ای  اور نیشنل انسٹرکشنل میڈیا انسٹی ٹیوٹ (این آئی ایم آئی ) ان کتابوں کو ریاستی محکموں کے استعمال کے لیے شائع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

آئی ٹی آئی امیدواروں کے لیے اگنو اور این آئی او ایس ایک کلک رجسٹریشن ۔ایم ایس ڈی ای نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ(این آئی او ایس) اور اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی (اگنو) کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں تاکہ( آئی آئی ٹی) ٹرینیز کو عمودی نقل و حرکت کی سہولت فراہم کی جائے تاکہ وہ 10ویں/12ویں کا سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں یا ڈگری پروگرام حاصل کر سکیں، اس کے تحت ایک ٹرینی اپنی ضرورت کے مطابق ایک  اضافی لینگویج کورس کر کے اپنی پسند کے این آئی او ایس پروگرام میں داخلہ لے سکتا ہے۔ ٹرینی کو این آئی او ایس سے کورس مکمل کرنے کے بعد ایک سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے جو کہ 10ویں یا 12ویں کے برابر ہوتا ہے۔ اسی طرح 12ویں پاس آئی ٹی آئی ٹرینی اگنو سے ڈگری لیول پروگرام میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ اگنو نے اپنے انڈر گریجویٹ پروگراموں میں براہ راست داخلہ کے مقصد کے لیے دو سالہ این ٹی سی (دسویں جماعت کے بعد) کو بھی تسلیم کیا ہے، جس میں چار مضامین شامل ہیں، جو کہ 10+2 سطح کے برابر ہے۔

عمل کو آسان بنانے اور اگنو، این آئی او ایس اور اپرنٹس شپ کے لیے ITI ٹرینیز کے بغیر کسی رکاوٹ کے رجسٹریشن کو آسان بنانے کے لیے، (https://ncvtmis.gov.in) ڈی جی ٹی  کے پورٹل پر ٹرینی پروفائل پیج کے ذریعے ایک کلک حل فراہم کیا گیا ہے۔ ڈی جی ٹی ایم آئی ایس پورٹل کو این آئی او ایس ، اگنو اور اپرنٹس شپ پورٹل کے ساتھ دو طرفہ اے پی آئی  کے ذریعے مربوط کیا گیا ہے۔

ایک ٹرینی کے پاس این سی وی ٹی ایم آئی ایس پورٹل یااین آئی او ایس  اگنو یا اپرنٹس شپ کے انفرادی پورٹل کے ذریعے اندراج کرنے کا اختیار ہے۔ ٹرینی اپنا آئی ٹی آئی رول نمبر، والد کا نام اور تاریخ پیدائش درج کرکے ٹرینی پروفائل پیج کے ذریعے اپنے پروفائل تک رسائی حاصل کرتا ہے۔ ٹرینی کو اس کی تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر این آئی او ایس ، اگنو اور اپرنٹس میں رجسٹریشن کا اختیار دکھایا جاتا ہے۔ وہ اپنی پسند کا آپشن منتخب کر سکتا ہے اور سنگل کلک کے ذریعے پروگرام کے لیے رجسٹر ہو سکتا ہے۔

سکریٹری اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی، محترمہ انیتا کروال: سکریٹری، ہائر ایجوکیشن، شری سنجے مورتی؛ سکریٹری، ہنرمندی کی ترقی اور تعلیم کی وزارت، جناب راجیش اگروال؛ چیئرپرسن سی بی ایس ای؛ چیرپرسن اے آئی سی ٹی ای کے ساتھ متعلقہ وزارتوں، محکموں کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-9954

 



(Release ID: 1857271) Visitor Counter : 238


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Kannada