ریلوے کی وزارت
پی پی پی موڈ پر مسافر ٹرینیں چلانے کے لیے، حال ہی میں کوئی بولی طلب نہیں کی گئی
Posted On:
06 SEP 2022 6:54PM by PIB Delhi
ایک ممتاز روزنامہ اور اس کے ڈیجیٹل ورژن میں شائع ہونے والی ایک خبر میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی ریلوے نے پہلی بار نجی اداروں سے پی پی پی موڈ کے ذریعے 150 جوڑی مسافر ٹرینیں چلانے کے لیے، بولی طلب کی ہے۔ اس خبر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نجی اداروں کو ان ٹرینوں پر مسافروں کے کرایوں کا فیصلہ کرنے کی آزادی ہوگی۔
ان گمراہ کن میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے، وزارت ریلوے نے واضح کیا کہ ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے اور نہ ہی حال ہی میں کوئی بولی طلب کی گئی ہے۔
اس لیے ایسی رپورٹس حقیقتاً غلط ہیں اور شراکت داروں کو اس پر کوئی دھیان نہیں دینا چاہیے۔
*****
U.No.9962
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1857245)
Visitor Counter : 124