وزارت دفاع

رکشا منتری نے اولان بٹار میں اپنے منگولیائی ہم منصب کے ساتھ دو طرفہ  مذاکرات کا انعقاد کیا؛ دفاعی تعلقات  کو مزید وسعت دینے کے طریقوں پر بات چیت کی


جناب راج ناتھ سنگھ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں ہندوستان کی مدد سے تیار گئے سائبر سیکورٹی ٹریننگ سینٹر کا افتتاح کیا

انہوں ہند-منگولیا فرینڈشپ اسکول کا سنگ بنیاد رکھا، جس کی تعمیر  ہندوستانی امداد سے کی جائے گی

Posted On: 06 SEP 2022 4:08PM by PIB Delhi

اپنے منگولیا کے دورے کی مصروفیات کے پہلے دن رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے  6 ستمبر 2022 کو اولان بٹار میں اپنے منگولیائی ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل سیکھن بیار گرسید کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کا انعقاد کیا۔ انہوں نے منگولیا کے صدر اور  چیئرمین آف اسٹیٹ گریٹ کھرال سے بھی ملاقات کی۔ رکشا منتری نے ایک سائبر سیکورٹی ٹریننگ سنٹر کا  افتتاح بھی  کیا، جو ہندوستان کی مدد سے تعمیر کیاگیا  ہے اور ہند-منگولیا فرینڈشپ اسکول کا سنگ بنیاد  رکھا جس کی تعمیر ہندوستانی امداد سے کی جائے گی۔

دو طرفہ مذاکرات

منگولیا کا دورہ کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیر دفاع بننے کے لیے 5 ستمبر 2022 کی رات کو منگولیا پہنچنے کے بعد اولان بٹار میں وزارت دفاع میں ایک رسمی گارڈ آف آنر کے ساتھ جناب راج ناتھ سنگھ کا نہایت  مصروف والا دن شروع  ہوا۔ اس کے بعد رکشا منتری اور ان کے منگولیائی ہم منصب کے درمیان وفد کی سطح کے مذاکرات ہوئے۔ انہوں نے دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے موثر اور عملی اقدامات پر بات چیت کی اور باہمی مفاد کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزراء نے باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم، مشترکہ مفادات اور جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کی مشترکہ اقدار پر مبنی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مکمل طور پر نافذ کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں وزراء نے ہند-منگولیا جوائنٹ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو جی) کو دوبارہ متحرک کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا، جس کی میٹنگ اس سال کے آخر میں ہندوستان میں  ہوگی۔

ملاقاتیں

جناب راج ناتھ سنگھ نے منگولیا کے صدر اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف جناب اکھناگین کھریل سکھ سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے 2018 میں اپنے مضبوط رشتے اور سابقہ ​​بات چیت کو یاد کیا جب انہوں نے ایک ساتھ مل کر آئیل ریفائنری  پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا تھا جو کہ  ہندوستان  کی مدد سے شروع کیا جارہا تھا۔ انہوں نے منگولیا کے چیئرمین آف اسٹیٹ گریٹ کھرال آف منگولیا جناب  جی زندان شتر سے بھی ملاقات کی۔

سائبر سیکیورٹی ٹریننگ سینٹر

اس دن کی ایک اور خاص بات رکشا منتری کے ذریعہ اولان بٹار میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں حکومت ہند کی مدد سے تیار کئے گئے سائبر سیکورٹی ٹریننگ سنٹر کا افتتاح تھا۔ افسران نے رکشا منتری کو مرکز میں سہولیات کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے مرکز میں زیر تربیت منگولیائی مسلح افواج کے اہلکاروں سے بھی بات چیت کی۔

ہند۔ منگولیا فرینڈشپ اسکول

جناب راج ناتھ سنگھ نے منگولیا کے تعلیم اور سائنس کے وزیر ساتھ مل کر ہند-منگولیا فرینڈشپ اسکول کا سنگ بنیاد رکھا، جو حکومت ہند کی مدد سے قائم کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان نے 1955 میں منگولیا کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے تھے۔ منگولیا نے ہندوستان کو ایک اسٹریٹجک پارٹنر اور ’’روحانی پڑوسی‘‘ قرار دیا ہے۔ سال 2015 میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے دورہ کے دوران دونوں ایشیائی جمہوریتوں کے درمیان ’’اسٹریٹجک پارٹنرشپ‘‘ کا اعلان کیا گیا تھا۔ دفاع منگولیا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کا ایک اہم عنصر ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-9947



(Release ID: 1857199) Visitor Counter : 150


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Manipuri