وزارتِ تعلیم

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا یوم اساتذہ کے موقع پر ایک نئے اقدام - پی ایم ایس ایچ  آر آئی اسکولوں کا اعلان


ملک بھر میں 14500 سے زیادہ اسکولوں کو ابھرتے ہوئے ہندوستان کے لئے پی ایم اسکول کے طور پر ڈیولپ کیا جائے گا

Posted On: 05 SEP 2022 6:59PM by PIB Delhi

اساتذہ کے قومی دن کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایک نئی پہل کا اعلان کیا -  پی ایم ایس ایچ  آر آئی اسکول ( ابھرتے ہوئے ہندوستان کے لئے پی ایم اسکول)۔ مرکز کی اعانت سے ایک نئی اسکیم  کے تحت یہ مرکزی/ریاستی اور مرکزی خطوں کی حکومتوں اورمقامی اداروں کے زیر انتظام اسکولوں میں سے منتخب موجودہ اسکول ہوں گے، جنہیں مضبوط کرکے ملک بھر میں 14500 سے زیادہ اسکولوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا اور انہیں ترقی دی جائے گی۔ پی ایم ایس ایچ  آر آئی اسکولوں میں قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تمام اجزاء کی خصوصیات ہوں گی۔ یہ اسکول مثالی اسکولوں کے طور پر کام کریں گے اور اپنے آس پاس کے دیگر اسکولوں کی بھی رہنمائی  کریں گے۔ ان اسکولوں کا مقصد نہ صرف معیاری تعلیم، سیکھنے اور متعلق بہ علم  ترقی کے مواقع کی فراہمی ہے بلکہ 21 ویں صدی کی کلیدی مہارتوں سے آراستہ جامع اور بہترین افرادی قوت سامنے لانا  بھی ہے۔

 

ان اسکولوں میں اپنایا گیا طریقۂ تعلیم زیادہ تجرباتی، جامع، مربوط، کھیل/کھلونے (خاص طور پر بنیادی سالوں میں) انکوائری ، دریافت ، سیکھنے والے، بحث پر مبنی ہوگا جنہیں لچکدار اور لطف سے بھر پور بنایا جائے گا۔ ہر جماعت میں ہر سیکھنے والے بچے کے سیکھنے میں مہارت حاصل کرنے پر توجہ دی جائے گی۔ تمام سطحوں پر جائزے کا عمل  تصوراتی تفہیم اور حقیقی زندگی کے حالات میں علم کے اطلاق اور قابلیت پر مبنی ہوگا۔

 

یہ اسکول جدید انفراسٹرکچر سے لیس ہوں گے جن میں لیباریٹریاں، اسمارٹ کلاس روم، لائبریریاں، کھیلوں کا سامان، آرٹ روم وغیرہ شامل ہیں۔ یہ سہولتیں ہمہ جہت اور قابل رسائی ہوں گی۔ ان اسکولوں کو گرین اسکولوں کے طور پر بھی تیار کیا جائے گا جس میں پانی کے تحفظ، فضلات کی ری سائیکلنگ، توانائی سے بھرپور انفراسٹرکچر اور نصاب میں نامیاتی طرز زندگی کے انضمام کو شامل کیا جائے گا۔

 

یہ اسکول ایک مساوی، جامع اور خوشگوار  ماحول میں اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کرنے میں اپنے متعلقہ علاقوں میں قیادت فراہم کریں گے۔ جس میں متنوع پس منظر، کثیر لسانی ضروریات، اور بچوں کی مختلف تعلیمی صلاحیتوں کا خیال رکھا جائے گا اور انہیں قومی تعلیمی پالیسی مجریہ 2020 کے وژن کے مطابق انہیں اپنے سیکھنے کے عمل میں سرگرم حصہ دار بنائے گا۔

***

ش ح۔ع س۔ ک ا



(Release ID: 1856927) Visitor Counter : 146