کوئلے کی وزارت

کوئلے کی مجموعی پیداوار اگست 2022 میں 8.27 فیصد بڑھ کر 58.33 ملین ٹن ہو گئی


کوئلے کی ترسیل 63.43ملین ٹن تک پہنچ گئی

پچیس کانوں کی پیداوار 100 فیصد سے زیادہ

Posted On: 05 SEP 2022 5:17PM by PIB Delhi

ہندوستان کی کوئلے کی مجموعی پیداوار اگست 2021 کے مقابلے میں اگست 2022 کے دوران 53.88 ایم ٹی سے 8.27 فیصد بڑھ  کر 58.33 ملین ٹن (ایم ٹی) ہو گئی ہے۔ کوئلہ کی وزارت کے عارضی اعدادوشمار کے مطابق، اگست 2022 کے دوران، کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) اور کیپٹیو مائنز/ دیگر نے بالترتیب 46.22 ایم ٹی اور 8.02 ایم ٹی پیدا کر کے 8.49 اور 27.06 فیصد اضافہ درج کیا۔ تاہم، ایس سی سی ایل نے مہینے کے دوران 17.49 فیصد کی منفی ترقی درج کی۔ ملک میں کوئلہ پیدا کرنے والی سرفہرست 37 کانوں میں سے 25 کانوں نے 100 فیصد سے زیادہ پیداوار کی جبکہ پانچ کانوں کی پیداوار کی سطح 80 سے 100 فیصد کے درمیان رہی۔

اسی مدت کے دوران، کوئلے کی ترسیل یا ارسال اگست 2021 کے مقابلے میں اگست 2022 کے دوران بالترتیب 60.18 ایم ٹی سے بڑھ کر 63.43 ایم ٹی ہو گئی۔ 

بجلی کی مانگ میں اضافے کی وجہ سے اگست 2021 میں 48.80 ایم ٹی کے مقابلے میں اگست 2022 کے دوران کوئلے کی ترسیل 10.84 فیصد بڑھ کر 54.09 ایم ٹی ہو گئی ہے۔

اگست 2022 میں بجلی کی مجموعی پیداوار اگست 2021 میں پیدا ہونے والی بجلی سے 3.14 فیصد زیادہ رہی۔ تاہم، اگست 2022 کے مہینے میں کوئلے پر مبنی بجلی کی پیداوار جولائی 2022 میں 86039 ایم یو کے مقابلے میں 85785 ایم یو رہی اور اس میں معمولی منفی نمو 0.30فی صد درج کی گئی۔

*****

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-9909



(Release ID: 1856911) Visitor Counter : 110