بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم ایس ایم ای کی وزارت کے ادیم پورٹل نے ایک کروڑ  رجسٹریشن کا سنگ میل عبور کرلیا

Posted On: 02 AUG 2022 5:09PM by PIB Delhi

چھوٹی ، بہت چھوٹی اور درمیانی درجے کی وزارت (ایم ایس ایم ای) کے تحت ‘ادیم’ پورٹل نے آج ایک کروڑ رجسٹریشن کا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔  پلانٹ اور مشینری یا آلات میں سرمایہ کاری اور کاروبار پر مبنی چھوٹی، بہت چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعت (ایم ایس ایم ایز) کی نظر ثانی شدہ تعریف کو 26 جون 2020 سے اپنانے کے بعد؛ ادیم رجسٹریشن پورٹل کو یکم جولائی 2020 کو شروع کیا گیا تھا۔ نظر ثانی شدہ تعریف نے مینوفیکچرنگ اور سروس انٹرپرائزز کے درمیان فرق کو ختم کر دیا۔ ادیم پورٹل سی بی ڈی ٹی اور جی ایس ٹی این کے ڈیٹا بیس سے منسلک ہے۔ یہ مکمل طور پر آن لائن ہے، اسے کسی قسم کے تحریری ثبوت کی ضرورت نہیں ہے، اور یہ ایم ایس ایم ایز کے لیے کاروبار کرنے میں آسانی کی طرف ایک قدم ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YGMI.jpg

 

   اس تناظر میں، ‘ایم ایس ایم ای’ کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے اور مرکزی وزیر مملکت بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے ‘ادیم’ کے تحت رجسٹریشن کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان بینکوں میں ‘ایم ایس ایم ایز’ کے لیے ایک پہچان کے طور پر کام کرے گا جو وزارت کی طرف سے متعارف کرائی گئی اسکیموں کا فائدہ حاصل کرنے کے علاوہ ترجیحی شعبوں کو مالی امداد فراہم کرتے ہیں۔ جناب رانے نے مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی)، برآمدات اور روزگار پیدا کرنے میں ‘ایم ایس ایم ایز’ کے ذریعے ادا کیے گئے اہم کردار کا بھی نمایاں طور پر ذکر کیا۔

   انہوں نے اعلان کیا کہ صرف 25 مہینوں کی مدت کے اندر، کل ایک کروڑ ایم ایس ایم ای نے ادیم پورٹل کے تحت رضاکارانہ طور پر رجسٹریشن کرایا ہے، اور ان کے ذریعے 7.6 کروڑ لوگوں کو روزگار دیا گیا ہے، جن میں 1.7 کروڑ خواتین بھی شامل ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002FUFC.jpg

   ایم ایس ایم ای کی وزارت نے ادیم معلومات کی تقسیم کے لیے وزارت سیاحت اور این ایس آئی سی کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ اسی کے تحت ادیم، رجسٹریشن کے لیے ‘ڈیجی لاکر’ کی سہولت بھی شروع کر دی گئی ہے۔

 

***********

ش ح ۔  ع ح ۔

U. No.9896


(Release ID: 1856797) Visitor Counter : 174