ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے 9 ساحلی ریاستوں کے 46 ضلع مجسٹریٹس کے ساتھ بات چیت کی، ملک بھر میں جاری 75 روزہ ساحلی صفائی مہم کا جائزہ لیا اور ان سے بڑے پیمانے پر اس مہم میں مدد کرنے کو کہا


وزیر موصوف نےضلع کلیکٹر صاحبان سے کہا ہے کہ وہ دنیا کے سب سے لمبے اور سب سے بڑے بیچ کی صفائی کی کارروائی کے’ سوچھ ساگر،سرکشت ساگر ‘مہم کوبتدریج  آگے بڑھانے میں مدد کریں

تمام ساحلی اضلاع علاقے کی مشہور شخصیات  کے ساتھ مل کر مقامی، نسلی اور ثقافتی معلومات کو شامل کرکے صفائی کا ایک منفرد ماڈل  وضع کر سکتے ہیں: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 02 AUG 2022 6:38PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی ویر مملکت(آزادانہ چارج)ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت(آزادانہ چارج)وزیر اعظم کے دفتر میں عملے ، عوامی شکایات،پنشن ،ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج 9 ساحلی ریاستوں کے 46 ڈپٹی کمشنروں /ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ صاحبان سے بات چیت کی اور  75 روزہ اس ساحلی صفائی ستھرائی مہم کا جائزہ لیا اوران سے اس بڑی مہم میں مدد کرنے کے لئے کہا جسے ارضیاتی سائنس کی مرکزی وزارت کے ذریعہ شروع کیا گیا ہے اورجس میں مرکزی وزارتیں،ریاستی حکومتیں اور ساتھ ہی ساتھ سول سوسائٹی کی  تمام متعلقہ تنظیمیں بھی شامل ہیں۔

وزیر موصوف نےکہا کہ ڈسٹرکٹ کلیکٹر صاحبان ایک پائیدار مہم تشکیل دے سکتے ہیں اور’ سوچھ ساگر ،سرکشت ساگر‘ مہم کے طور پر سماج کے سبھی طبقوں کو شامل کرکے ایک حقیقی مہم کو آگے لے جاسکتے ہیں یہ مہم جو دنیا میں بیچ کی صفائی کی سب سے لمبی اور سب سے بڑی مہم ہے  اس نے  پہلے ہی ملک  اورعوام کے نظریات کے ساتھ اپنی طرف  توجہ مبذو ل کرائی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WG54.jpg

 

ساحلی صفائی ستھرائی کی اس مہم کو ایک بڑی کامیاب مہم بنانے کے حکومت کے مکمل موقف کو اجاگر کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ڈسٹرکٹ کلیکٹر صاحبان سے کہا کہ وہ این جی اوز شہریوں کے گروپوں ،بچوں اور نوجوانوں، فورموں، کارپوریٹس اداروں ،غیر منافع بخش تنظیموں ،ساحلی ریاستوں کی میونسپل کارپوریشنوں اور ماحولیات سے متعلق کارکنان کو اس مہم میں شامل کریں۔انہوں نے سماج کے سبھی طبقوں کی زیادہ سے زیادہ شمولیت بالخصوص ملک کے طلبا اور نوجوان برادری کو شامل کرتے ہوئے  اسےکثیر محکمہ جاتی مہم بنائے جانے کے لئے ڈسٹرکٹ کلیکٹر صاحبان کی بھی تعریف کی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ڈسٹرکٹ مجسٹرکٹ صاحبان کو بتایا کہ یہ  75 روزہ طویل مہم  ارضیاتی سائنسز کی وزارت کے ذریعہ 5 جولائی کو شروع کی گئی تھی اور یہ مہم 17 ستمبر 2022 کو ’انٹرنیشنل کوسٹل کلین اپ ڈے ‘ کے موقع پر ختم ہوگی۔انہوں نے کہا کہ 17 ستمبر جو اتفاق سے وزیر اعظم نریندر مودی کا یوم پیدائش بھی ہے اور جسےملک میں سیوا دیوس کے طور پر بھی منایا جاتا ہے صفائی ستھرائی ایک بڑی مہم ساحلی پٹی کے ہر کلو میٹر پر 75 رضا کاروں کے ساتھ ملک بھر میں 75 سمندری ساحلوں کے اطراف انجام دی جائےگی۔انہوں نے سبھی متعلقہ فریقوں سے اس میں سرگرم تعاون دینے کے لئے کہا تاکہ 17 ستمبر 2022 تک سمندر کے ساحلوں سے بالخصوص ایک بار کے استعمال ہونے والے  پلاسٹک کے ایک ہزار 500 ٹن کچرے کو ہٹانے کا نشانہ حاصل کیا جاسکے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کہ اس سال اتفاق سے ملک آزادی کے 75 سال پورے ہونے پر آزادی کا امرت مہوتسو تقریبات بھی منارہا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جنوبی گوا کے کلیکٹر سے کہا کہ وہ تھیٹر میں کام کرنے والے اداکاروں اور سرکردہ شخصیات کو اس میں شامل کریں تاکہ بیچ کی صفائی کی کارروائیوں کے بارے میں عوام کے درمیان عام بیداری پیدا کی جاسکےاور شناخت شدہ تمام چاروں بیچوں میں ساحلی صفائی ستھرائی کی مہم کے گوا ماڈل  کو اپنایا جاسکے۔

اسی طرح وزیر موصوف نے گجرات کے پوربندر کے کلیکٹر سے کہا کہ وہ پوربندر اور مادھو پور کے سو کلو میٹر کی ساحلی پٹی سے متصل کچرے کی صفائی سمیت مختلف کارروائیاں انجام دینے کے لئے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں ۔انہوں نے بتایا کہ گجرات کے سبھی ساتوں ساحلی اضلاع میں ’سوچھ ساگر،سرکشت ساگر‘ مہم میں مکمل حمایت دینے کا عہد کیا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002GF3Q.jpg

 

چنئی کے ایک ڈسٹرکٹ کلیکٹر نے بتایا کہ ایشیا ء میں سب سے بڑے مرینہ بیچ اور 29 کلو میٹر کی ساحلی پٹی  سمیت چار بڑے ساحلی  سمندروں کے اطراف میں  صفائی ستھرائی سے متعلق کارروائیاں پہلے ہی انجام دی جاچکی ہیں اور آئندہ دنوں میں اس میں مزید تیزی آئے گی۔دیوانڈومان نکوبار جزائر ،کیرالہ کے تھرواننت پورم ،ارناکولم اور دیگر اضلاع کے ضلع کلیکٹر صاحبان نے مستقبل کی سرگرمیوں سے متعلق ایک روڈ میپ بھی وزیر موصوف کو پیش کیا ۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی صفائی ستھرائی کی اس مہم میں پیش پیش ہیں اور انہوں نے بنی نوع انساں کے لئے بھارت میں 7500 کلو میٹر طویل ساحلی پٹی  کی صفائی ستھرائی، حفاظت اوراسےٹھیک رکھنے کےلئے پورے ملک کو تحریک دی ہے ۔ انہوں نے 17 ستمبر کوساحلی پٹی کے فی کلو میٹر پر  انجام دی جانے والی صفائی ستھرائی کی بڑی مہم میں شامل ہونے کےلئے کہا جسے 75 رضاکاروں کی مدد کے ساتھ ملک بھر کے 75ساحلی سمندروں کے اطراف انجام دیا جائے گا۔

ایم او ایس ایس سکریٹری ڈاکٹر روی چندرن اور ڈی اے آر پی جی سکریٹری وی سری نواس نے ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ سبھی نو ساحلی ریاستوں کے ضلع کلیکٹر صاحبان کے ساتھ باقاعدہ بات چیت کی جائے گی تاکہ ساحلی صفائی ستھرائی کی مہم کو مزید مستحکم کیا جاسکے اور فروغ دیا جاسکے۔ مہم کو آگے لے جانے کے لئے گریٹر چنئی کارپوریشن چنئی گگندیپ سنگھ بیدی اور  مغربی بنگال کےداخلی امور کے محکمہ کے خصوصی سکریٹری امیتابھ سنگھ گپتا  نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔پریاورن سررکشن سمیت  ایم او ای ایس کے نوڈل افسروں ساحلی گارڈ کے نمائندوں ،جہاز رانی کی وزارت اور این جی اوز نے دیگر سینئر عہدیداروں کے ساتھ آج اس میٹنگ میں شرکت کی۔

پارلیمنٹ کے ممبروں، مرکزی وزراء ،ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی جانب سے 22 جولائی کو طلب کی گئی ایک اہم میٹنگ کے تناظر میں ضلع کلیکٹر صاحبان کے ساتھ ہوئی یہ میٹنگ نہایت اہمیت اختیار کرگئی ہے جس میں ملک کی ساحلی ریاستوں سے کہا گیا تھا کہ وہ اس مہم کو ایک بڑی مہم بنانے کے لئے اپنی تجاویز اور مدد فراہم کریں ۔ ماحولیات ،جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے وزیر بھوپیندر یادو،جل شکتی کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت،صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر منسکھ مانڈویہ ، ماہی پروری ،مویشی پروری اور دیہی کے وزیر پروشوتم روپالا ،خارجی امور کے وزیر ملکت و ی مرلی دھرن  اور وزیر مملکت ایل مرگن نے بڑی تعداد میں ساحلی ریاستوں کے  ممبران پارلیمنٹ کے ہمراہ اس میٹنگ میں شرکت کی۔

 

***********

ش ح ۔  ش ر ۔ م ش

U. No.9879



(Release ID: 1856763) Visitor Counter : 115


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu