صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
یوم اساتذہ کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کی مبارکباد
Posted On:
04 SEP 2022 6:09PM by PIB Delhi
ہندوستان کی صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے یوم اساتذہ کے موقع پر ملک بھر کے اساتذہ کو مبارکباد دی ہے۔
اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ہے ’’ یوم اساتذہ کے موقع پر میں اپنے ملک کے تمام اساتذہ کو تہ دل سے مبارکباد دیتی ہوں۔
عظیم استاد، فلسفی اور سابق صدر جمہوریہ ہند ڈاکٹر ایس رادھا کرشنن کے یوم پیدائش پر منائے جانے والے یوم اساتذہ کے موقع پر میں انہیں بھرپور خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔ وہ ان تمام اساتذہ کے لئے محرک تھے، جو طلبہ کو علم دینے کے ساتھ ساتھ ان میں انسانی اقدار کی نشوونما کرنے کی بھی کوشش کرتے ہیں۔
ہمارے اساتذہ نئی تحقیق، تجربات اور اختراع کے ذریعے اپنی صلاحیتوں اور کارکردگی کو بہتر بنانے کی لگاتار کوشش کر رہے ہیں۔ قومی تعلیمی پالیسی 2022 کے ذریعے ہمارے تعلیمی نظام میں تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں۔ یہ پالیسی ہندوستان کی ثقافتی اقدار اور زبانوں کو تعلیمی نظام میں سمونے کے لئے بھی مواقع فراہم کر رہی ہے۔
مجھے امید ہے کہ زیادہ سے زیادہ با صلاحیت افراد اس نیک پیشے میں شامل ہوں گے۔ میں ایک بار پھر تمام اساتذہ کو نیک تمنائیں پیش کرتی ہوں۔ یہ ان کی کوششوں کا ہی نتیجہ ہے کہ ذمہ دارشہری سامنے آئے ہیں، جو ہر ممکن طریقے سے ملک کی بہبود کے لئے کام کرنے کو تیار ہیں۔
مجھے اعتماد ہے کہ ہمارے اساتذہ کی کوششوں سے ہمیں تعلیم کے میدان میں نئی بلندیوں کو سر کرنے میں مدد ملے گی۔‘‘
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1856691)
Visitor Counter : 431