وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

آئی آئی ٹیز ملک کے لئے باعث فخر رہے ہیں: صدر مرمو


صدر جمہوریہ ہند نے آئی آئی ٹی دہلی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کی اختتامی تقریب میں شرکت کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 03 SEP 2022 6:17PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہندمحترمہ دروپدی مرمو نے کہا کہ انڈین انسٹی ٹیوٹ  آف  ٹیکنالوجی ملک کے لئے باعث فخر رہے ہیں۔ وہ آج (3 ستمبر 2022) نئی دہلی میں آئی آئی ٹی دہلی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ آئی آئی ٹیز نے تعلیم اور ٹکنالوجی کے شعبوں میں ہندوستان کی صلاحیت کو دنیا کے سامنے ثابت کیا ہے۔ کئی لحاظ سے آئی آئی ٹی کی کہانی، آزاد ہندوستان کی کہانی ہے۔  آج عالمی سطح پر ہندوستان جس بہتر حالت میں ہے اس میں آئی آئی ٹیز کا بہت زیادہ تعاون رہا  ہے۔ آئی آئی ٹیز کے فیکلٹی اور سابق طلباء نے دنیا کو ہماری دماغی صلاحیت سے روشناس کرایا ہے۔ آئی آئی ٹی دہلی اور دیگر آئی آئی ٹی میں تعلیم حاصل کرنے والوں میں سے چند طلبا دنیا بھر میں ڈیجیٹل انقلاب  کی صف اول میں  ہیں۔ مزید یہ کہ آئی آئی ٹی کا اثر سائنس اور ٹیکنالوجی سے آگے بڑھ گیا ہے۔ آئی آئی ٹی  میں تعلیم حاصل کرنے والے  زندگی کے ہر شعبے ،تعلیم، صنعت، کاروبار، سول سوسائٹی، ایکٹی ویزم، صحافت، ادب اور سیاست میں رہنمائی کررہے ہیں۔

صدر  جمہوریہ نے کہا  کہ اوریجنل  آئی آئی ٹی میں سے ایک  ہونے کے  ناطے  آئی آئی ٹی دہلی کلب آئی آئی ٹی روپڑ اور آئی آئی ٹی جموں کے کچھ حالیہ ممبران کا سرپرست ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح آئی آئی ٹی دہلی نے پوری دنیا میں  مہارت کے مراکز کے طور پر آئی آئی ٹی کی امیج کو تیار کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے۔

صدر جمہوریہ کو یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آئی آئی ٹی دہلی نے ہمیشہ خود کو ایک بڑی کمیونٹی کے حصے کے طور پر دیکھا ہے اور وہ معاشرے کے تئیں اپنی ذمہ داری کے بارے میں سے زیادہ حساس رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے سماجی سروکار کی تازہ ترین مثال عالمی وبا کے ابتدائی مرحلے کے دوران دیکھی گئی ہے۔ وائرس پر قابو پانے کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے آئی آئی ٹی دہلی نے اہم تحقیقی اور ترقیاتی پروجیکٹ شروع کیے ہیں۔ اس نے دیگر چیزوں کے علاوہ ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کٹس، پی پی ای، اینٹی مائکروبیئل فیبرکس، اعلی کارکردگی والے چہرے کے ماسک اور کم لاگت والے وینٹی لیٹرز کو ڈیزائن اور تیار کیا۔ کورونا وائرس کے خلاف ہندوستان کی لڑائی میں آئی آئی ٹی دہلی کا تعاون اس بات کے لئے ایک ماڈل رہا ہے کہ کس طرح انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے ادارے بھی صحت عامہ کے بحران میں اپنا رول ادا کر سکتے ہیں۔

صدر  جمہوریہ نے کہا کہ 2047 تک جب ہم آزادی کا صد سالہ جشن منائیں گے، چوتھے صنعتی انقلاب کی بدولت ہمارے ارد گرد کی دنیا یکسر بدل چکی ہوگی۔ جس طرح ہم 25 سال پہلے آج کی  دنیا کا تصور کرنے کی پوزیشن میں نہیں تھے، اسی طرح آج ہم یہ تصور نہیں کر سکتے کہ مصنوعی ذہانت اور آٹومیشن زندگی کی  کس طرح کایا پلٹ کریں گے۔زیادہ  آبادی  ہونے کی وجہ سے  ہمیں ایسے مستقبل جس میں رکاوٹیں عامبات ہوں گی، کے معاملات سے نمٹنے کے لیے دور اندیشی اور حکمت عملی کی ضرورت ہے۔روزگا  کی نوعیت بالکل بدل جائے گی۔

صدر نے کہا کہ اگر ہم خود کو مستقبل کی ناہمواریوں سے بچانے کے لیے اقدامات کریں تو ہم آبادیاتی لحاظ سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ہمیں اپنے اداروں کو مستقبل کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے ایک نئے ٹیچنگ لرننگ میٹرکس، تدریسات اور مواد کی ضرورت ہوگی جو کہ  مستقبل کے موافق ہو۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اپنے معروف  آئی آئی ٹیز کی وجہ  ہم چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے ضروری علمی بنیاد اور صحیح مہارت کے ساتھ نوجوان نسل کی پرورش کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔

اس حقیقت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ آب و ہوا کی  تبدیلی ایک سنگین چیلنج کا باعث بنتی ہے، صدر جمہوریہ نے کہا کہ ایک زیادہ آبادی  والے ترقی پذیر ملک کی حیثیت سے اقتصادی ترقی کے لیے ہماری توانائی کی ضرورت بہت زیادہ ہے۔ لہذا ہمیں فوسل فیول  چھوڑکر  قابل تجدید توانائی  ختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے برسوں میں، جبکہ دنیا بے چینی سے ماحولیاتی چیلنجوں کے لیے تکنیکی حل تلاش کر رہی ہے، وہ ہندوستان کے نوجوان انجینئروں اور سائنسدانوں پر بھروسہ کرتی ہے کہ وہ نوع انسانی کی اس مشکل سےنکلنے میں مدد کریں گے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب پردھان نے رہنمائی فراہم کرانے کے لیے صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ امرت کال کے مقاصد کو حاصل کرنے میں ہماری تعلیمی برادری کو مزید تحریک دے گا۔

وزیر موصوف نے آئی آئی ٹی دہلی کو اس کے 60 سال کے شاندار سفر پر مبارکباد دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس نے ملک کی  ترقی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013922.jpg

 

جناب پردھان نے کہا کہ آج ریسرچ اینڈ انوویشن پارک کا افتتاح آئی آئی ٹی ڈی میں آر اینڈ ڈی کے سماجی اثرات کو بڑھانے میں مزید تعاون  کرے گا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ آج بہت سے ترقی یافتہ ممالک اپنے ممالک میں آف شور آئی آئی ٹی کیمپس کے قیام اور میزبانی میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے ہمارے باوقار آئی آئی ٹیز کی صلاحیت، طاقت اور معیار کاپتہ چلتا ہے۔

وزیر موصوف نے  کہا  کہ ہندوستان آج اختراع کے ذریعہ  ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ یہاں پر  دنیا میں سب سے بڑی تعداد ریئل ٹائم ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کئے گئے ہیں۔ مقامی طور پر تیار  5جی ہندوستان میں ڈیجیٹل انقلاب کو مزید متحرک کرے گا۔ ہمارے آئی آئی ٹی جدید معیشت کے مرکز ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اپنے کرداروں کا از سر نو تصور کرنا چاہیے۔

انہوں نے زور دیا کہ آئی آئی ٹی دہلی کو چاہیے کہ وہ ہندوستان کو انڈسٹری 4.0 کی صف اول میں لانے کی کوشش کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں طلباء کو مستقبل کے چیلنجوں کا حل فراہم کرنے اور دنیا کی ذمہ داری لینے کے لیے تیار کرنا چاہیے۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002BG0G.jpg

 

جناب پردھان نے ہمارے ’ٹیمپل آف ڈیموکریسی‘ کا نالج پارٹنر بننے کے لیے آئی آئی ٹی دہلی کی خواہش کی تعریف کی۔ انھوں نے مزید کہا کہ اکیسویں صدی کی امنگوں کو پورا کرنے اور دنیا میں ہندوستان کو نمبر ون معیشت بنانے کے لیے ہمیں اکیڈمیہ، صنعت اور پالیسی سازوں کے رابطے کو مزید مضبوط کرنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003RV9Z.jpg

 

جناب پردھان نے زور دے کر کہا کہ 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے بیان کردہ ’پنچ پران ‘ ہمارے تعلیمی اداروں کے لیے مستقبل کا روڈ میپ کا خاکہ بھی پیش  کرتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ آئی آئی ٹی کو چیلنجوں کو قبول کرنا چاہیے اور قومی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے بڑے عزائم کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 9858

                          


(ریلیز آئی ڈی: 1856660) وزیٹر کاؤنٹر : 180