وزارت دفاع

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ منگولیا کا دورہ کریں گے


ہندوستانی وزیر دفاع کا اہم مشرقی ایشیائی ملک کا  اوّلین دورہ

Posted On: 04 SEP 2022 12:01PM by PIB Delhi

اہم مشرقی ایشیائی ممالک کے ساتھ جامع شراکت داری کو آگے بڑھاتے ہوئے، وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ 05 سے 07 ستمبر 2022 تک منگولیا کا سرکاری دورہ کریں گے۔ وزیر دفاع کا یہ آنے والا دورہ ، ہندوستان کے کسی وزیر دفاع کا اوّلین دورہ ہے اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور جامع  شراکت داری کو مزید استحکام حاصل ہوگا۔

اپنے دورے کے دوران جناب راج ناتھ سنگھ ، منگولیا کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل سائیکھن بیار کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کریں گے۔ وہ منگولیا کے صدرعزت مآب جناب یوکھریل سکھ اور منگولیا کی اسٹیٹ گریٹ کھرال کے چیئرمین سے ملاقات کریں گے۔ دونوں جمہوریتوں کے مشترکہ مفادات ہیں جو پورے خطے میں امن اور خوشحالی کو فروغ دیتے ہیں۔

ہندوستان اور منگولیا کے درمیان ایک جامع شراکت داری ہے اور دفاع اس شراکت داری کا کلیدی ستون ہے۔ منگولیا کے ساتھ باہمی دفاعی مصروفیات، وقت کے ساتھ ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں، جس میں دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر روابط شامل ہیں۔ ا ن میں مشترکہ ورکنگ گروپ کی میٹنگ ، فوج سے فوج کے تبادلے، اعلیٰ سطح کے دورے، صلاحیت سازی اور تربیتی پروگرام کے ساتھ ساتھ دو طرفہ مشقیں بھی شامل ہیں۔

باہمی بات چیت کے دوران ،دونوں وزراء دفاع ، ہندوستان اور منگولیا اور کے درمیان دو جہتی دفاعی تعاون کا جائزہ لیں گے اور باہمی مصروفیات کو مزید استحکام بخشنے کے لیے نئی پہل کی تلاش کریں گے۔ دونوں لیڈر باہمی مفادات کے علاقائی اور عالمی معاملات پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔

*****

U.No.9856

(ش ح - اع - ر ا)   

 



(Release ID: 1856638) Visitor Counter : 139