امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پدم ایوارڈز 2023 کے لیے نامزدگیاں 15 ستمبر 2022 تک جمع کرائی جاسکتی ہیں

Posted On: 02 SEP 2022 6:22PM by PIB Delhi

یوم جمہوریہ 2023 کے موقع پر اعلان کیے جانے والے پدم ایوارڈز  2023کے لیے  آن لائن نامزدگی / سفارشات کا سلسلہ یکم مئی 2022 سے شروع ہوا ہے۔ پدم ایوارڈز کے لیے  نامزدگی کی آخری تاریخ 15 ستمبر 2022 ہے۔ پدم ایوارڈز کے لیے آن لائن  نامزدگیاں /سفارشات صرف  راشٹریہ پرسکار  پورٹل https://awards.gov.in. پر وصول کی جائیں گی۔

پدم ایوارڈز یعنی  پدم ویبھوشن، پدم بھوشن اور پدم شری ملک کے اعلیٰ ترین سویلین ایوارڈز میں شامل ہیں۔ یہ ایوارڈز دینے کا سلسلہ 1954 میں شروع کیا گیا تھا اور ان  ایوارڈز کا اعلان ہر سال یوم جمہوریہ کے موقع پر کیا جاتا ہے۔ اس ایوارڈز کا مقصد ‘امتیازی’ کا اعتراف کرنا ہے  اور یہ تمام شعبوں/ ڈسیپلنس مثلاً آرٹ، ادب اور تعلیم، کھیل کود، میڈیسن، سماجی کام، سائنس اور انجینئرنگ، عوامی معاملات، سول سروس، تجارت وصنعت وغیرہ میں مثالی نوعیت کی کامیابیوں/ خدمات کے لیے دیئے جاتے ہیں۔ تمام افراد  نسل، پیشے، پوزیشن یا جنس کی تفریق کے بغیر یہ ایوارڈز حاصل کرنے کے اہل ہیں۔ سرکاری ملازمین جن میں پی ایس یوز میں کام کرنے والے  افراد بھی شامل ہیں، سوائے ڈاکٹروں اور سائنسدانوں کے، یہ پدم ایوارڈز حاصل کرنے کے اہل نہیں ہیں۔

حکومت نے پدم ایوارڈز کو ‘‘عوامی پدم’’ میں بدلنے کا عزم کر رکھا ہے۔ اس لیے تمام شہریوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ نامزدگیاں / سفارشات کریں جن میں خود اپنی نامزدگی بھی شامل ہے۔  خواتین، سماج کے کمزور طبقات، ایس سی اور ایس ٹی، دیویانگ افراد اور ایسے افراد جو  معاشرے کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں، کے درمیان سے  ایسے باصلاحیت افراد کی شناخت کے لیے ٹھوس کوششیں کی جانی چاہئیں جن کی کارکردگی اور کارنامے  حقیقت میں اس بات کے  مستحق ہیں کہ ان کا اعتراف کیا جائے۔

نامزدگی/ سفارشات میں تمام متعلقہ تفصیلات دی جانی چاہئیں جو متذکرہ بالا پورٹل پر دیئے گئے فارمیٹ میں دی گئی ہیں۔ اس میں بیانیے کی شکل میں ایک توصیفی نوٹ شامل کیا جانا چاہیے (زیادہ سے زیادہ800 الفاظ میں) جس میں سفارش کردہ شخص کی خواہ وہ مرد ہو یا عورت اس کے متعلقہ شعبے/ ڈسیپلن میں نمایاں اور مثالی نوعیت کی کامیابیوں/ خدمات کا واضح طور پر ذکر ہو۔

اس سلسلے میں مزید تفصیلات پدم ایوارڈز پورٹل (https://padmaawards.gov.in )   اور امور داخلہ کی وزارت کی ویب سائٹ (www.mha.gov.in). پر ‘ایوارڈز اینڈ میڈلز’  ہیڈنگ کے تحت  دی گئی ہیں۔ ان ایوارڈز کے بارے میں ضابطے اور قوانین https://padmaawards.gov.in/AboutAwards.aspx پر دستیاب ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 9834


(Release ID: 1856406) Visitor Counter : 203