کامرس اور صنعت کی وزارتہ
جناب پیوش گوئل انڈو پیسیفک اکنامک فریم ورک (آئی پی ای ایف) کی پہلی ذاتی طور پر وزارتی میٹنگ میں شرکت کے لئے 5 سے 10 ستمبر تک سان فرانسسکو اور لاس اینجلس کا دورہ کریں گے
کامرس اور صنعت کے وزیر، ممتاز کاروباری شخصیات اور صنعتی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کریں گے اور ہندوستانی اسٹارٹ اپس کے لیے شراکت داری کے مزید مواقع تلاش کرنے کے واسطے امریکہ کے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے ساتھ سرگرم رہیں گے
جناب گوئل امریکہ میں انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی) کے نمائندہ دفاتر کا آغاز کریں گے
اس دورے سے دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے اور اقتصادی اور تجارتی شراکت داری کو مضبوط کرنے میں مدد ملے گی
Posted On:
02 SEP 2022 3:34PM by PIB Delhi
کامرس اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل ہند-امریکہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ فورم کانفرنس اور انڈو پیسفک اکنامک فریم ورک (آئی پی ای ایف) وزارتی میٹنگ میں شرکت کے لئے 5 سے 10 ستمبر 2022 تک امریکہ میں سان فرانسسکو اور لاس اینجلس کا دورہ کریں گے۔ اس دورے کے دوران وہ دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو مضبوط کرنے اور تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مستحکم کرنے کے واسطے ممتاز کاروباری شخصیات، امریکی حکام اور صنعتی رہنماؤں سے بھی بات چیت کریں گے۔
ہندوستان اور امریکہ کی جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری ہے جس میں انسانی کوششوں کے تقریباً تمام شعبوں کا احاطہ کیا جاتا ہے، جن وکو مشترکہ جمہوری اقدار مختلف معاملات پر مفادات کی ہم آہنگی اور عوام سے عوام کے درمیان متحرک روابط سے تحریک ملتی ہے۔ قیادت کی سطح پر باقاعدہ تبادلے بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کا ایک لازمی حصہ رہے ہیں۔ ان دوروں سے سامنے آنے والے نتائج دونوں ممالک کے درمیان کثیر جہتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
انڈو پیسیفک اکنامک فریم ورک فار پروسپیریٹی (آئی پی ای ایف) کا آغاز 23 مئی 2022 کو ٹوکیو میں امریکہ اور ہند-بحرالکاہل خطے کے دیگر شراکت دار ممالک کے ذریعہ مشترکہ طور پر کیا گیا تھا۔ ہندوستان نے آئی پی ای ایف میں شمولیت اختیار کی اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے امریکی صدر جو بائیڈن، جاپانی وزیر اعظم کشیدا فومیو اور شراکت دار ممالک کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ لانچ تقریب میں شرکت کی تھی۔ اس سے قبل، ورچوئل وزارتی میٹنگوں 23 مئی کو لانچ ہونے کے فوراً بعد اور اس کے بعد 26 سے 27 جولائی 2022 تک انعقاد کیا گیا تھا۔
آئی پی ای ایف خطے میں ترقی، امن اور خوشحالی کو فروغ دینے کے مقصد کے ساتھ شراکت دار ممالک کے درمیان اقتصادی روابط کو مضبوط کرنا چاہتا ہے۔ فریم ورک تجارت (ستون I)؛ سپلائی چینز (ستون II)؛ شفاف معیشت (ستون III)؛ اور منصفانہ معیشت (ستون چہارم) سے متعلق چار ستونوں پر قائم کیا گیا ہے ۔ اس میٹنگ کے دوران اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے اور انڈو پیسیفک خطے میں لچک، پائیداری، شمولیت، اقتصادی ترقی، انصاف پسندی اور مسابقت کو بڑھانے پر توجہ دی جائے گی۔
وزیر موصوف آئی پی ای ایف وزارتی میٹنگ کے موقع پر امریکی کامرس کے وزیر ، یو ایس ٹی آر اور دیگر آئی پی ای ایف پارٹنر ممالک کے وزراء کے ساتھ دو طرفہ میٹنگوں کا انعقاد بھی کریں گے۔
دورے کے دوران، وزیرموصوف ہندوستانی اور امریکی کاروباری برادریوں کے درمیان موجودہ تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے ملٹی نیشنل کمپنیوں کے سی ای اوز، ہند نژاد امریکی باشندوں، اسٹارٹ اپ کمیونٹی بشمول وینچر کیپیٹلسٹ اور اکیڈمیہ کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ یہ دورہ ہندوستان کو سرمایہ کاری کے سب سے پسندیدہ مقام کے طور پر پرکشش بنانے پر زور دے گا جس میں متعدد سرکاری اقدامات جیسے گتی شکتی، اسٹارٹ اپ انڈیا، انویسٹ منٹ کوریڈورز، کاروبار کرنے میں آسانی فراہم کرانے اور سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیےکئے جانے والے اقدامات شامل ہیں۔
جناب گوئل قریبی صنعتی تعلقات کی ضرورت اور امکانات اور شراکت داری کو مزید وسعت دینے اور ترجیحی شعبوں میں تجارت اور سرمایہ کاری کے روابط قائم کرنے کے سلسلے میں بات چیت کریں گے ۔ اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم اور ہند نژاد افراد کے ساتھ کیوریٹڈ بات چیت کریں گے۔ وزیر موصوف امریکہ میں انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی) کے نمائندہ دفاتر کا بھی آغاز کریں گے۔
وزیر موصوف سان فرانسسکو میں متحرک اسٹارٹ اپ کمیونٹی کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے اور ہندوستانی اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے ساتھ مزید شراکت داری کے امکانات کا پتہ لگائیں، ہندوستانی گھریلو بازاروں کے لیے عالمی سرمایہ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے اور ہندوستانی کاروباری افراد کے لئے تجربہ کار عالمی لیڈروں کی رہنمائی کی حوصلہ افزائی کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-9823
(Release ID: 1856398)
Visitor Counter : 131