صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ -19 کی تازہ ترین صورتحال
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
02 SEP 2022 9:11AM by PIB Delhi
ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک 212.75 کروڑ(94.29کروڑ دوسری خوراک اور 16.15کروڑ احتیاطی خوراک )کووڈ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22,40,162 ٹیکے لگائے گئے۔
ہندوستان میں سردست زیر علاج مریضوں کی تعداد 59.210 ہے۔
فی الحال زیر علاج مریضوں کی شرح 0.13 فیصد ہے۔
سردست ملک میں شفایابی کی شرح 98.68 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9,685 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ جس کے بعد شفایاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4,38,55,365 ہوگئی ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 6,168 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔
جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے مریضوں کی یومیہ شرح ((1.94 فیصد ہے ۔
جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے افراد کی ہفتہ وار شرح (2.51) فیصد ہے ۔
اب تک کُل 88.64 کروڑ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3,18,642 ٹیسٹ کئے گئے۔
*************
ش ح ۔ س ک ۔ ر ض
U. No.9795
(ریلیز آئی ڈی: 1856203)
وزیٹر کاؤنٹر : 147