کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

مرکز نے ہماچل پردیش ، گجرات اور آندھرا پردیش کو تین  بلک ڈرگ پارکس کی  ‘اصولی’ طور پر منظوری دی


بَلک ڈرگس میں ملک کو آتم نربھر بنانے کی جانب ایک اور قدم

تینوں ریاستیں اگلے 90 دنوں کے اندر اپنی  تفصیلی پروجیکٹ رپورٹیں جمع کریں گی

Posted On: 01 SEP 2022 5:56PM by PIB Delhi

دوا سازی محکمے نے تین ریاستوں، ہماچل پردیش، گجرات اور آندھرا پردیش کی جانب سے تجاویز کو بڑے پیمانے پر ادویہ سازی کے مراکز کی  اسکیم کے تحت ‘اصولی ’ طور پر منظوری دے دی ہے، جوکہ ملک میں بَلک ڈرگس مینوفیکچرنگ میں مدد دینے کے لئے ایک اہم اقدام ہے۔ اسکیم 3،000 کروڑ روپے کے خاکے کے ساتھ 2020 میں نوٹیفائی کی گئی تھی اور اس کے تحت تین ریاستوں کو بلک  ڈرگس پاکس قائم کرنے کے لئے مالی امداد مہیا کرائی جائے گی اور اس کا مقصد مرکزی  حکومت کی اعانت سے تین ریاستوں میں عالمی پیمانے کے بنیادی ڈھانچے کو قائم کرکے ادویات کو بڑے پیمانے پر تیار کرنے کی قیمتوں اور اخراجات میں کمی لانا ہے۔

 

ہندوستان کی دواسازی کی صنعت دنیا بھر میں تیسری سب سے بڑی دوا سازی صنعت ہے۔ ہندوستان نے مالی سال 22-2021 میں1,75,040کروڑ روپے کی ادویات کی برآمد کی۔   اس کے علاوہ    ہندوستانن دنیا بھر     میں   ایکٹو فارما انگریڈنٹس (اے پی آئی) یا   بلک ڈرگ کے سب سے بڑے پروڈیوسر   ز میں سے ایک ہے۔   ہندوستان نے مالی سال  22-2021 میں 33320 کروڑ روپے کی مالیت بلک ڈرگس ؍ ڈرگ  انٹر میڈیٹ برآمد کی۔

 

لیکن ہندوستان نے دوائیں تیار کرنے کے لئے کئی ملکوں سے مختلف  بلک ڈرگس ؍ اے پی آئی درآمد کی۔  ملک میں بلک ڈرگس کی درآمد کی ایک وجہ اس کی قیمتوں کا پیمانہ بھی ہے۔

 

حکومت ملک میں درآمد پر انحصاکو کم سے کم کرنا چاہتی ہے اور اندرون ملک تیاری کو بڑھاوا دیتی ہے۔ ملک کو اے پی     آئی اور ڈرگ  انٹرمیڈیٹ کے اعتبار سے خودکفیل بنانے کے لئے ادویہ سازی کے محکمے نے کئی اسکیموں پر عمل درآمد شروع کیا ہے اور ان میں سے ایک انتہائی اہم اقدام بلک ڈرگ پارکس کی اسکیم ہے۔   

 

اس اسکیم کے تحت قائم ہونے والے  بلک ڈرگ پارکس ایک مقام پر عام بنیادی ڈھانچے کی سہولیات فراہم کریں گے، جس سے ملک میں بلک ڈرگ مینو فیکچرنگ میں تیزی آئے گی۔ اس کے علاوہ مینو فیکچرنگ کی لاگت میں   بھی کمی آئے گی۔  اس اسکیم سے بلک ڈرگ کی مقامی مینو فیکچرنگ کو    بڑھاوا ملے گا اور درآمد پر انحصار    میں کمی آئے گی۔ عالمی مارکٹ میں بھی ہندوستان کی پوزیشن  بہت اچھی  ہو جائے گی۔

 

اس اسکیم کے تحت 13 ریاستوں سے تجاویز موصول ہوئی تھیں، ان تجاویز پر ہر اعتبار سے غوروخوض کرنے اور ان کی جانچ کرنے میں      نیتی آیوگ کے سی ای او  کی سربراہی میں ایک ایڈوائزری کمیٹی نے محکمے کی مدد کی۔

 

گجرات اور آندھرا پردیش کے مجوزہ بلک ڈرگ پارکس کو پروجیکٹ لاگت کی  70 فیصد رقم مالی امداد کی شکل میں دی جائے گی۔ہماچل پردیش کے پروجیکٹ میں  پروجیکٹ کی مجموزی  لاگت کا 90 فیصد دیا جائے گا، کیونکہ یہ پہاڑی ریاست ہے۔  ایک بلک پارک کے لئے زیادہ سے زیادہ امداد ایک ہزار کروڑ روپے تک محدود ہوگی۔

 

ان ریاستوں کی جانب سے جمع کئے گئے پروپوزلز کے مطابق بلک درگ پارکس ہماچل پردیش میں ضلع اونا کی تحصیل ہرولی میں  1402.44 ایکڑ زمین پر قائم کیا جائے گا۔ گجرات میں یہ   پارک ضلع بھروچ  کی جمبوری تصیل میں 2015.02 ایکڑ زمین پر اور آندھرا پردیش میں مشرقی گوداوری دسٹرکٹ کے کے پی پورم  اور کودھاڑا،  تھونڈاگی منڈل میں 2000.45 ایکڑ پر قائم کیا جائے گا۔ ان تینوں ریاستوں کو 90 دن کے اندر اپنی پروجیکٹ رپورٹس جمع کرانے کو کہا گیا تھا تاکہ ان کی جانچ کر کے اس کی مالی امداد کی منظوری دی جا سکے۔ 

 

یہ اسکیم امداد باہمی وفاقیت کے جذبے پر مبنی ہے، جہاں  مرکزی حکومت      اور ریاستی  سرکاریں  دواسازی کے شعبے کی بہتر کارکردگی کے لئے ساجھیدار بنیں گی۔

 

بلک ڈرگس  کی اندرون ملک   تیاری کے لئے   محکمے کے دیگر  اقدامات     اس طرح ہیں:

 

  • کے ایس ایم ؍ ڈرگ انٹر میڈیٹ (ڈی آئی ایس) اور اے پی آئی کی اندرون ملک تیاری کے لئے پیداوار سے منسلک رعایتوں (پی ایل آئی) اسکیم کل 51 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے، جن میں سے 14 پروجیکٹوں پر کام شروع ہو چکا ہے اور  دواسازی کا عمل جاری ہے۔
  • ادویہ سازی کے لئے پی ایل آئی ، اس میں مخصوص مصنوعات کی تیاری کے لئے منتخبہ 55 درخواست گزاروں کو مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1856178) Visitor Counter : 139


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Punjabi