سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

29 اگست تا یکم ستمبر 2022 کے دوران سی ایس آئی آر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پیٹرولیم، دہرادون میں سندھیا کنیا ودیالیہ، گوالیار کے طلبہ کے لیے جگیاسا 2.0 کے تحت چار روزہ "جگیاسا فار رینیوایبل فیول" پروگرام منعقد کیا گیا

Posted On: 01 SEP 2022 5:51PM by PIB Delhi

گیارہویں کلاس کے طلبہ کے لیے 29 اگست – یکم ستمبر 2022 کے دوران سندھیا کنیا ودیالیہ، گوالیار میں جگیاسا 2.0 پروگرام کے تحت چار روزہ "جگیاسا فار رینیوایبل فیول" پروگرام سی ایس آئی آر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پٹرولیم، دہرادون میں کامیابی سے منعقد کیا گیا۔

4 روزہ پروگرام کا افتتاح سی ایس آئی آر آئی پی دہرادون کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انجن رے نے کیا۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد غیر خوردنی بنسپتی تیل، استعمال شدہ کھانا پکانے کے تیل اور فضلہ پلاسٹک کو مختلف اقسام کے ایندھنوں کے طور پر استعمال کے لیے مختلف ٹیکنالوجیوں کا مظاہرہ کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001AVKX.png

ڈاکٹر انجن رے طلبہ کو اپنی روزمرہ زندگی میں پیدا ہونے والے مختلف اقسام کے کوڑا کرکٹ کو سمجھنے اور کم سے کوڑا کرکٹ پیدا کرنے اور توانائی اور ایندھن کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے طریقے تجویز کیے۔ انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ نیٹ زیرو کاربن ڈائی آکسائیڈ اخراج کے ہدف کے حصول کے لیے اجتماعی کوششیں درکار ہیں۔ اس پروگرام کے دوران طلبہ کو سی ایس آئی آر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پٹرولیم کے سائنسدانوں اور تکنیکی افسران سے گفت و شنید کرنے کا موقع ملا۔

مختلف موضوعات جیسے مستقبل کے ایندھن کے طور پر قابل تجدید ایندھن، متبادل ایندھن، ہائیڈوروجن، الیکٹریکل وہیکل ریٹرو فٹنگ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور پیٹرو کیمیکلز اور پولیمرز پر لیکچرز کا ایک سلسلہ پیش کیا گیا۔  ڈاکٹر انجن رے، ڈاکٹر آترے، ڈاکٹر آنند نارانی، ڈاکٹر سنیل کمار سمن، ڈاکٹر سنت کمار، ڈاکٹر سبھم پال، ڈاکٹر نینو جی اسلاوت، ڈاکٹر روبندرو ایل، ڈاکٹر توہین ایس خان، ڈاکٹر ڈی وی نائک اور ڈاکٹر امیش کمار نے طلبہ کے سائنسی مزاج کو پروان چڑھانے کے لیے یہ لیکچر دیے۔

طلبہ کو بائیو ڈیزل سے آر یو سی او کے عمل کے ساتھ ساتھ کاربن ڈائی آکسائیڈ سے خشک برف بنانے کا طریقہ بھی دکھایا گیا۔ اس کے علاوہ طلبہ نے مختلف لیبارٹریوں جیسے بائیو ٹیکنالوجی اینڈ بائیو کیمسٹری لیب، ایڈسورپشن اور ممبرین سیپریشن لیب سی ایف آر انجنز، ایمیشن ٹیسٹنگ لیب، تھرمو کیٹالیٹک پروسیس لیب، جدید خام تیل ریسرچ سینٹر، آئی آر اور جی سی ایم ایس لیب کا بھی دورہ کیا۔ انھوں نے فضلہ پلاسٹک سے ایندھن اور کیمیکلز اور بائیو جیٹ ایندھن کے پائلٹ پلانٹس کا بھی دورہ کیا۔ اختتامی تقریب کے دوران سی ایس آئی آر-آئی آئی پی کے چیف سائنسدان پروفیسر ایس کے گنگولی نے طلبہ کو شرکت کے لیے سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0024X24.png

اس پروگرام کے انعقاد کو کامیاب بنانے میں ڈاکٹر انکور بوردولوئی، پرنسپل سائنسدان؛ ڈاکٹر امیش کمار، سینئر سائنسدان؛ ڈاکٹر جی ڈی ٹھاکرے، سینئر پرنسپل سائنسدان؛ ڈاکٹر کمل کمار، سینئر ٹیکنیکل آفیسر؛ ڈاکٹر دیپیندر ترپاٹھی، سینئر ٹیکنیکل آفیسر؛ ڈاکٹر جیوتی پوروال، سینئر ٹیکنیکل آفیسر؛ ڈاکٹر پردیپ تیاگی، سینئر ٹیکنیکل آفیسر؛ ڈاکٹر رگھوویر سنگھ، سینئر ٹیکنیکل آفیسر؛ مسٹر مکل شرما اور مسٹر پنکج بھاسکر نے مثالی کردار ادا کیا۔ اس پورے پروگرام کو جگیاسا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر آرتی، پرنسپل سائنسدان سی ایس آئی آر-آئی آئی پی نے کوآرڈی نیٹ کیا۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 9783


(Release ID: 1856130) Visitor Counter : 155
Read this release in: English , Hindi , Punjabi