وزارتِ تعلیم

جناب دھرمیندر پردھان نے آج بالی میں جی 20 کے وزرائے تعلیم کے اجلاس سے خطاب کیا


جناب دھرمیندر پردھان نے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تعلیم سے مستفید ہونے کے لیے مل کر کام کرنے پر زور دیا

جناب دھرمیندر پردھان نے زیادہ لچکدار اور جامع تعلیم اور ہنر مند ایکو سسٹم کی تعمیر کی سمت میں بھارت کی تیز رفتار پیش قدمی پر روشنی ڈالی

جناب دھرمیندر پردھان نے جی 20 وزرائے تعلیم کے اجلاس کے موقع پر دو طرفہ مذاکرات کے سلسلے میں شرکت کیا

Posted On: 01 SEP 2022 6:32PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر تعلیم و ہنر مندی کی ترقی جناب دھرمیندر پردھان نے سہ نفری شریک چیئر کے طور پر جی-20 وزرائے تعلیم کے اجلاس سے افتتاحی خطاب کیا اور 'ریکوری، ری ایمیجن اور ری بلڈ اسٹرانگر' کے موضوع پر گفتگو پیش کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZDDV.jpg

انھوں نے باہمی تجربات کو ساجھا کرنے اور ایک نئی دنیا کی تشکیل کے لیے مل کر کام کرنے کی اہمیت کے بارے میں بات کی جس میں تعلیم مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے نوڈل پوائنٹ ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ رسائی، مساوات، معیار، قابل استطاعت اور جوابدہی کے بنیادی اصولوں پر مبنی قومی تعلیمی پالیسی 2020 زندگی بھر سیکھنے کے مواقع کو فروغ دینے اور جی 20 کے مشترکہ وژن کے حصول کے لیے بھارت کی طرف سے رہنمائی فراہم کرسکتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002JNB5.jpg

 

جناب پردھان نے این ای پی 2020 کے نفاذ کے ذریعے زیادہ لچکدار اور جامع تعلیم اور ہنر مند ایکو سسٹم کی تعمیر اور ہر سیکھنے والے کی تخلیقی صلاحیت کو پورا کرنے کی سمت میں بھارت کی تیز رفتار پیش رفت پر روشنی ڈالی۔

انھوں نے کہا کہ بھارت ابتدائی بچپن کی نگہداشت اور تعلیم کو باضابطہ بنانے، مختلف قابلیت کے بچوں کی مدد کرنے، ڈیجیٹل اور ملٹی ماڈل لرننگ کو فروغ دینے، لچکدار انٹری ایگزٹ پاتھ وے نیز تعلیم کو مہارتوں سے مربوط کرنے پر خصوصی زور دے رہا ہے جو سیکھنے کے نتائج کو بہتر بنانے کی کلید ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ بھارت نے ورچوئل اسکولوں کو فعال کیا ہے اور تعلیم کے دائرے کو وسعت دینے اور تعلیم کو مساوی اور قابل رسائی بنانے کے مقصد کے حصول کے لیے متعدد بھارتی زبانوں میں تعلیم کے لیے وقف ڈیجیٹل یونیورسٹی اور 260 سے زائد ٹی وی چینلوں کے قیام کے پراسیس میں ہے۔

جناب پردھان نے کہا کہ این ای پی 2020 نے بھارت میں تعلیم کو بین الاقوامی بنانے کی راہ ہموار کی ہے اور بھارت احمد آباد کے گفٹ سٹی میں کیمپس قائم کرنے کے لیے غیر ملکی یونیورسٹیوں کا خیرمقدم کر رہا ہے۔ ہم غیر ملکی یونیورسٹیوں کو بھارت بھر میں اپنا کیمپس قائم کرنے کی اجازت دینے کے لیے پالیسی اقدامات لانے کے پراسیس میں بھی ہیں۔

جناب پردھان نے جی 20 کے رکن ممالک کے ساتھ مل کر ایک ایسا تعلیمی نظام قائم کرنے کے عزم پر زور دیا جہاں سیکھنے کے نتائج اکیسویں صدی کی مہارتوں سے میل کھاتے ہوں۔ انھوں نے مزید کہا کہ تعلیم کو عالمی ترقی کا محرک بنانے کے لیے ہمارے جی 20 ایڈ ڈبلیو جی کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے تمام کوششیں کی جانی چاہئیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ جی 20 ایجوکیشن گروپ نے ایسا ایجنڈا طے کیا ہے جو عالمی ادارہ جاتی فریم ورک میں ہونے والے چیلنجوں اور بے مثال تبدیلیوں سے نمٹتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ بھارت جی 20 کے ساتھ مل کر تعمیر نو اور مضبوط بحالی کے لیے تعلیمی نظام کو مستحکم کرنے کے لیے کام کرنے کے لیے عزم بستہ ہے۔

جی 20 وزرائے تعلیم کے اجلاس کے موقع پر جناب پردھان نے وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر، تعلیم و خارجہ امور کے دوسرے وزیر سنگاپور کے وزیر عزت مآب ڈاکٹر محمد مالکی بن عثمان، متحدہ عرب امارات اور عزت مآب ڈاکٹر حماد الشیخ کے ساتھ متعدد دو طرفہ مذاکرات کیے۔ مملکت سعودی عرب میں وزیر تعلیم دو طرفہ مذاکروں میں گفتگو تعلیم اور ہنر مندی کی ترقی میں روابط کو مستحکم کرنے کے گرد مرکوز تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003AJYC.jpg

متحدہ عرب امارات

2022-09-01 18:26:44.438000

 

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 9786



(Release ID: 1856126) Visitor Counter : 113