ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
دنیا بھر میں مستحکم بحالی اور لچک کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے: بالی میں، جی 20 ماحولیات اور آب و ہوا کے وزراء کی مشترکہ میٹنگ (جے ای سی ایم ایم) میں جناب بھوپیندر یادو
عصری ماحولیاتی چیلنج سے نمٹنے کے لیے کوئی بھی پہل، قومی حالات اور ترجیحات کی روشنی میں مساوات اور مشترکہ لیکن مختلف ذمہ داریوں اور متعلقہ صلاحیتوں کی بنیاد پر ہونی چاہیے: ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا تبدیلی کے مرکزی وزیر
پائیداری کے لیے، عالمی برادری کے لیے مربوط کارروائی کی ضرورت ہے: جناب بھوپیندر یادو
Posted On:
01 SEP 2022 2:29PM by PIB Delhi
ماحولیاتی جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے کل انڈونیشیا کے شہر بالی میں منعقدہ جی20 ماحولیات اور آب و ہوا کے وزراء کی مشترکہ میٹنگ (جے ای سی ایم ایم) میں شرکت کی۔
جی20 میٹنگ کے اختتامی دن پر خطاب کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے پوری دنیا میں مستحکم بحالی اور لچک کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا، جس میں خاص طور پر معاشرے کے سب سے زیادہ کمزور طبقات میں سے کو کسی کو پیچھے نہیں چھوڑناچاہیے۔ انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ یہ امرپائیدار ترقی کے 2030 ایجنڈے کے مرکز میں ہے۔
جناب یادو نے کہا کہ پائیدار بحالی کو پائیدار ترقی کے اہداف کی طرف بھی لے جانا چاہیے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگرچہ آب و ہوا کی تبدیلی ایک عالمی رجحان ہے، لیکن اس کے منفی اثرات خاص طور پر ترقی پذیر ممالک میں غریب اور کمزور طبقے کو زیادہ شدید طور پرمحسوس ہوتے ہیں۔ قدرتی وسائل پر بہت زیادہ انحصار ہے لیکن آب و ہوا کی تبدیلی اور انتہا کی صورت حال سے نمٹنے کی صلاحیت محدود ہے۔ آب و ہوا کی تبدیلی کا رجحان انتہائی غیر منصفانہ ہے۔ ترقی پذیر ممالک سے جن لوگوں نے اس میں سب سے کم حصہ رسدی کی ہے، وہ گلوبل وارمنگ کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔ اس لیے عصری ماحولیاتی چیلنج سے نمٹنے کے لیے کوئی بھی اقدام، قومی حالات اور ترجیحات کی روشنی میں مساوات اور مشترکہ لیکن مختلف ذمہ داریوں اور متعلقہ صلاحیتوں کی بنیاد پر ہونا چاہیے۔
وزیر موصوف جناب یادو نے اجتماع کو بتایا کہ ہندوستان یکم دسمبر 2022 سے جی20 کی صدارت سنبھالے گا جس کا اختتام 2023 میں جی20 سربراہی اجلاس میں ہوگا۔ اسی دوران، انڈونیشیا کی صدارت کے تحت، جی20 صدارت کے دوران، ہندوستان کے مختلف شہروں میں ملاقاتوں کے ضمنی پروگرام، ورکشاپس، سیمینارز اور سائٹ کے دورے منعقدہوں گے۔
جناب یادو نے اجتماع کو بتایا کہ نومبر 2021 میں سی او پی 26 میں عالمی لیڈروں کی سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، ہمارے عزت مآب وزیر اعظم، جناب نریندر مودی نے پائیدار ترقی کے لیے ایک نیا منتر دیا یعنی طرز زندگی برائے ماحولیات۔ایل آئی ایف ای کو، ایک عالمی تحریک کے طور پر، آج ضرورت ہے کہ وہ بے ضبط اور تباہ کن کھپت کو ترک کرکے، سمجھداری اور استفادی استعمال کریں۔ صاف توانائی اور توانائی کی حفاظت، کم کاربن اور موثر صنعتی ترقی، پائیدار زراعت اور کم کاربن زندگی کے لیے، ہندوستان کی کوششیں سب کے لیے پائیدار طرز زندگی کی طرف تبدیلی لانے کے لیے ہمارے عزم کی تصدیق کرتی ہیں۔ ہمیں سب کے لیے سستی، قابل خدمت اور پائیدار طرز زندگی کو یقینی بنانے کے لیے خوشحالی کی ازسر نو تعریف کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے اختتامہ کلمات کہے کیا کہ پائیداری کے لیے عالمی برادری کے لیے مربوط کارروائی کی ضرورت ہے۔ ہندوستان 'پوری دنیا' کے نقطہ نظر کے لیے مصمم طور پرکھڑا ہے، جو ممالک، معیشتوں اور برادریوں کے باہمی انحصار کو تسلیم کرتا ہے۔
آخر میں ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے وزیر جناب بھوپیندر یادو نے جی20 کے تمام ممالک کو ماحولیات کے نائبین کی اگلی میٹنگ اور آب و ہوا کی پائیداری کے ورکنگ گروپ سے متعلق ہندوستان کی جی20 صدارت کے دوران، دلی اور گرمجوشی سے دعوت دی۔
*****
U.No.9773
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1856101)
Visitor Counter : 125