وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

انکم ٹیکس محکمے نے مغربی بنگال میں ترسیلی ٹاور تیار کرنے والے ایک ممتاز گروپ کے خلاف تلاش کی کارروائی کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 SEP 2022 12:15PM by PIB Delhi

انکم ٹیکس محکمے نے کولکاتہ کے بجلی کی ترسیل اور تقسیم (ٹی اینڈ ڈی) سے متعلق ڈھانچے ،اسٹیل کے ڈھانچے ،اسٹیل کے ای آر ڈبلیو پائپس اور پولیمر سے متعلق مصنوعات وغیرہ تیار کرنے والے ایک ممتاز گروپ کے خلاف 24.08.2022  کو تلاش اور ضبطی کی کارروائی انجام دی۔ تلاش کی اس کارروائی کے دوران مغربی بنگال اور جھارکھنڈ میں پھیلی 28 املاک کا احاطہ کیا گیا ۔

تلاش کارروائی کے دوران ،مذکورہ گروپ کے ذریعہ  ٹیکس چوری کی غرض سے اختیار کئے جانے والے مختلف طریقہ کار کا پتہ لگایا گیا ۔دستاویزات اور فرضی اخراجات ظاہر کرنے والے ڈیجیٹل ڈیٹا اور بغیر انکشاف والی نقد فروخت کی شکل میں کافی تعداد میں ماخوذ کئے جانے والے ثبوت ملے ہیں۔ اس کے علاوہ تلاش کی کارروائی کے دوران  غیر منقولہ املاک کی حصولیابی کے لئے بغیر انکشاف کی گئی  نقد رقم کا استعمال اور بغیر حساب  کتاب والے قرض وغیرہ  کا بھی پتہ چلا ہے۔

ضبط کئے گئے ثبوتوں کے ابتدائی تجزیہ سے انکشاف ہوا ہے کہ گروپ نے بہت سی فرضی کمپنیوں کا استعمال کیا ہےتاکہ اس کی اہم تشویشات  دورکرنے سے متعلق اندراج فراہم کئے جاسکیں ۔اس کے علاوہ مختلف فرضی کمپنیوں کے  توسط سے ایک اینٹی آپریٹر کےذریعہ   لگ بھگ 150 کروڑ سے زیادہ رقم کے اندراج کا بھی پتہ چلا ہے ۔

تلاش کی اس کارروائی کے دوران اب تک 250 کروڑ سے زیادہ کی بغیر حساب کتاب کی آمدنی کا پتہ چلا ہے۔

مزید چھان بین جاری ہے۔

 

***********

ش ح ۔  ع م ۔ م ش

U. No.9768


(ریلیز آئی ڈی: 1855993) وزیٹر کاؤنٹر : 150