سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ریاستی یونیورسٹیوں اورکالجوں میں تحقیقی صلاحیتوں کے فروغ کےلئے نئی اسکیم لانچ کی گئی

Posted On: 03 AUG 2022 3:33PM by PIB Delhi

تحقیقی صلاحیتوں کو ڈھانچہ جاتی طریقے سے بڑھانے کے لئے ایک  نئی اسکیم شروع کی گئی ہے  تا کہ ریاستی اور نجی یونیورسٹیوں اورکالجوں کے علاوہ ان یونیورسٹیوں کے ماتحت برسرکار خودکارمالیاتی اداروں نے ایک مضبوط ا ٓراینڈ ڈی ایکو سسٹم قائم کیا جاسکے۔

اسٹیٹ یونیورسٹی ریسرچ ایکسیلنس (ایس ای آر بی۔ ایس یو آر ای) سائنس اورانجینئرنگ تحقیقاتی بورڈ (ایس ای آر بی) کی ایک نئی اختراعاتی اسکیم ہے جومحکمہ سا ئنس وٹکنالوجی (ڈی ایس ٹی ) کاایک منظورشدہ ادارہ ہے ۔  جو ریاستی اور نجی یونیورسٹیوں اورکالجوں میں معیاری تحقیق کے لئے تعاون کو بڑھا وادے سکتا ہے ۔

ایس ا ی آر بی کے چیئرمین  اور  محکمہ سائنس وٹکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کے سکریٹری ڈاکٹر سری واری چندرشیکھر  نے پروگرام کے آغاز پر کہا کہ نیا پروگرام  یونیورسٹی سسٹم کو تحقیق کے بنیادی دھارے میں لانے میں مدد کرے گا اور  وہاں کے  نوجوان اداروں کو جدید ترین تحقیق میں حصہ لینے میں اہل بنائے گاجو ابتک عام طور پر تعلیم تک ہی محدود تھے۔ انہوں نے کہاکہ نیاپروگرام جو ڈاٹاپر مبنی سماجی سائنسی تحقیق  کی بھی حمایت کرے گا ، ہماری یونیورسٹیوں میں پوشیدہ صلاحیت کے لئے ایک بڑی حوصلہ افزائی کاسامان ہوگا۔

یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے سربراہ پروفیسر ایم جگدیش کمار نے کہا کہ  یہ منصوبہ ریاستی یونیورسٹیوں کے ادارےکو   بہت ضروری تحقیقی مواقع فراہم کرے گا   جن میں سے 45 فیصد دیہی علاقوںمیں واقع ہیں ۔ انہوں نے پروجیکٹوں کی تجاویز، خرید اور انتظام کے بارےمیں تحریر کرنے  اورپیش کرنے کے لئے یونیورسٹیوں کے اداروں کو  تربیت فراہم کرنے کی  ضرورت پر بھی زور دیا ۔

محکمہ ایٹمی توانائی کے سکریٹری کے این یاس نے کہا کہ چونکہ بڑی تعداد میں ریاستی یونیورسٹیاں دیہی پس منظر میں ہیں ، وہ زمینی سطح کی تحقیقات میں بھی  حصہ لے سکتی ہیں  جس سے مقامی صنعتوں اورمقامی کسانوں کو فائدہ ہوگا اورزمینی سطح کے مسائل کے لئے اختراعاتی حل کی ضرورت ہوگی۔

ایس ای آر بی کے سکریٹری پروفیسر سندیپ ورما نے کہاکہ اس منصوبہ میں ریاست کی یونیورسٹیوں میں تحقیق کی مالی امداد کو محفوظ کرنے کے لئے مسابقتی مقابلہ ہو گا  اور ریاستی تحقیقی صلاحیتوں کوقومی اوربین الاقوامی سطح پر فروغ دینے کے لئے یونیورسٹیوں میں  تحقیقاتی ایکو سسٹم کو مضبوط کرنے کے لئے اہم مواقع پیش کریں گے ۔

ان اداروں میں موجودہ تحقیقی صلاحیتوں کا فروغ لازمی ہے  تاکہ قومی  تحقیق و ترقیاتی ایکو سسٹم میں تعاون کی امید کررہےتمام ریسرچ اسکالرس تک تحقیقی معیارات کا آسمان فراہم کرنے کو یقینی بنایا جاسکے  اس سے سائنسی رویہ کو بڑھاوا دینے اور ایس ای آر بی حمایت کے توسط سے معیار میں اضافہ کرنے میں بہت مدد ملے گی۔

ایس ای آر بی ۔ ایس یو آر ای  اسکیم سائنس ، انجینئرنگ او ر  معیاری سماجی سائنس کے  صف اول شعبوں میں تحقیق اور فروغ کے لئے ہندوستان بھر میں یونیورسٹیوں کے اندر کام کررہے خود کارمالیاتی اداروں سمیت ریاستی اورنجی یونیورسٹیوں اورکالجوں سے  منسلک سرگرم ریسرچ اسکالرس کو تحقیقی امداد فراہم کرتی ہے  ۔

 

 

 

*************

 

 

 

ش ح ۔ ج ق ۔ ف ر

U. No.9760



(Release ID: 1855973) Visitor Counter : 95


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu