شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
23-2022کی پہلی سہ ماہی (اپریل سے جون) کے لیے مجموعی گھریلو پیداوار کےتخمینے
Posted On:
31 AUG 2022 5:30PM by PIB Delhi
نئی دہلی،31 اگست، 2022/ اعداد و شمار اور پروگرام پر عمل درآمد کی وزارت کے تحت اعداد و شمار کا قومی دفتر این ایس او اس پریس نوٹ میں سال 23-2022 کی اپریل سے جون تک کی سہ ماہی (کیو 1) کے لیے مجموعی گھریلو پیداوار جی ڈی پی کے تخمینے جاری کر رہا ہے جو مسلسل (12-2011) اور حالیہ قیمتوں دونوں کےلیے ہیں۔ یہ قوی کھاتوں کی تاریخوں کے مطابق ہیں۔
2. سال 21-2020 ، 22-2021 ، 23-2022 کے لیے جی ڈی پی کے اقتصادی سرگرمی اور اخراجات کے عوامل کی شکل میں بنیادی قیمتوں پر جی وی اے کے سہ ماہی تخمینے ہیں جو مسلسل (12-2011) اور موجودہ قیمتوں پر ایک سے چار بیانات میں دیئے گئے ہیں۔
3. 23-2022 کی پہلی سہ ماہی میں مسلسل 12-2011 کی قیمتوں پر حقیقی جی ڈی پی یا مجموعی گھریلو پیداوار کے بارے میں تخمینہ ہے کہ یہ 22-2021 کی پہلی سہ ماہی میں 32.46 لاکھ کروڑ روپے کے مقابلے 36.85 لاکھ کروڑ کی سطح حاصل کر لے گی۔
4. 23-22 کی پہلی سہ ماہی میں رواں قیمتوں پر برائے نام جی ڈی پی یا جی ڈی پی کے بارے میں اندازہ ہے کہ یہ 22-2021 کی پہلی سہ ماہی میں 51.27 لاکھ کروڑ روپے کے مقابلے 64.95 لاکھ کروڑ روپے ہو جائے گی۔
5. قومی کھاتوں کے سہ ماہی تخمینے وہ عندیے ہیں جو مختلف وزارتوں، محکموں اور پرائیویٹ ایجنسیوں پر مبنی ہیں یا ڈیٹا سے حاصل کیے گئے ہیں۔ اور یہ ان تخمینوں کو مرتب کرنے میں قابل قدر معلومت فراہم کرتے ہیں۔ تخمینے میں استعمال کیے گئے اہم عندیوں میں فیصد تبدیل کیا گیا ہے جو ضمیمے میں فراہم کر دیا گیا ہے۔
6. جی ڈی پی بنیادی قیمتوں اور مصنوعات پر عائد سبھی ٹیکسوں کی بنیاد پر مجوعی ویلیو ایڈڈ کی رقم کے طور پر نکالی گئی ہے جس میں مصنوعات پر دی جانے والی کوئی بھی سبسڈی شامل نہیں ہے۔
7. بہتر طور پر فراہم کیے گئے ڈیٹا اور وسیلہ ایجنسیوں کے ذریعے فراہم کیے گئے ڈیٹا پر نظر ثانی سے ان تخمینوں کے جائزوں پر اثر ڈالے گی۔ لہذا امکان ہے کہ ان تخمینوں پر اس دوران مذکورہ مقاصد کے لیے نظر ثانی کی جائے جو جاری کی گئی تاریخوں کے مطابق ہوگی۔
8. (23-2022 کی دوسری سہ ماہی ) جولائی - ستمبر 2022 کے لیے سہ ماہی جی ڈی پی تخمینوں کا اگلا اجرا 30.11.2022 ہوگا۔
ملحقہ
مکمل پریس نوٹ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U - 9737
(Release ID: 1855895)
Visitor Counter : 229