وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

جناب دھرمیندر پردھان نے انڈونیشیا کے بالی میں جمہوریہ جنوبی افریقہ کے اعلی تعلیم ،سائنس اور اختراع کے وزیرہی ڈاکٹر بونگنکوسی ایمانوؤل  ‘بلیڈ’نزیمانڈے کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی

Posted On: 31 AUG 2022 5:54PM by PIB Delhi

تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے  آج انڈونیشیا کے بالی میں جمہوریہ جنوبی افریقہ کے اعلی تعلیم ،سائنس اور اختراع کے وزیرہی ڈاکٹر بونگنکوسی ایمانوؤل  ‘بلیڈ’نزیمانڈے کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔

 

11.jfif

 

وزراء نے تعلیمی اور ہنرمندی کی ترقی کی شراکت داری اور دوطرفہ تعلیمی تعاون کو مضبوط بنانے پر نتیجہ خیز بات چیت کی۔

وزراء نے ایچ ایز  اور ہنر مند اداروں کے درمیان گٹھ جوڑ کے لیے ادارہ جاتی میکانزم تیار کرنے، ہنر مندی کی قابلیت کی باہمی شناخت اور مہارت کی ترقی میں صلاحیت کی تعمیر پر اتفاق کیا۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلیم پر ایک مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا تاکہ پہلے سے موجود تعاون کو مزید وسعت دی جا سکے اور تعلیم کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کی مکمل صلاحیتوں کا ادراک کیا جا سکے۔

 

22.jfif

 

جناب پردھان نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی کے تعارف نے  بھارتی تعلیم کو بین الاقوامی سطح تک لے جانے کی راہ ہموار  ہوئی ہے۔

جناب پردھان نے مزید کہا کہ  بھارت اور جنوبی افریقہ کے تعلقات قریبی اور دوستانہ ہیں اور ان کی جڑیں مشترکہ اقدار اور  مفادات تک پھیلی ہوئی ہیں۔

جناب پردھان نے تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی میں ہماری مصروفیات کو گہرا کرنے اور جی 20 ای ڈبلیو جی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں ہندوستان کی صدارت کے لیے ان کی حمایت کے لیے ڈاکٹر نزیمانڈے کا شکریہ ادا کیا۔

جناب پردھان نے انڈونیشیا کے بالی میں گسٹی باگس سوگریوا یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ یونیورسٹی انڈونیشیا کی تکثیری اخلاقیات کی عکاس ہے اور انڈونیشیا اور ہندوستان کے درمیان مشترکہ جڑوں، شناخت اور گہرے ثقافتی تعلق کی علامت ہے۔

انہوں نے ہندوستان میں ایچ ای آئیز کے ساتھ ادارہ جاتی روابط اور سنسکرت زبان، فلسفہ، آیوروید اور یوگا کے میدان میں تعلیمی تعاون کے مواقع تلاش کئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سگریوا  یونیورسٹی اور ہندوستانی ایچ ای آئیز کے درمیان مضبوط تعلیمی تعاون اور طلباء کا تبادلہ ہندوتو کو سمجھنے  اور مشترکہ روحانی، ثقافتی اور اقتصادی تعلقات کو وسیع کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔

جناب پردھان نے بالی میں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹورزم اینڈ بزنس (انسٹی ٹیوٹ پری وساتا بسنس  انٹرنیشنل )کا بھی دورہ کیا۔

انہوں نے تربیتی سہولیات، ہنر مندی کے پروگرام، کریڈٹ فریم ورک، طلباء کی نقل و حرکت کے راستے اور مستقبل کے منصوبوں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ ہنر مندی میں تعاون سیاحت کے کاروبار  کی حوصلہ افزائی کرے گا، سفر، سیاحت، مہمان نوازی اور کاروبار کے ابھرتے ہوئے شعبوں میں صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد کرے گا اور لوگوں سے لوگوں کے روابط کو فروغ دے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003I375.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004N398.jpg

 

 

 

ش ح ۔ا م۔

U:9739


(Release ID: 1855892) Visitor Counter : 187