وزارت خزانہ
محکمہ انکم ٹیکس نے مغربی بنگال میں تلاشی کی کارروائی انجام دی
Posted On:
31 AUG 2022 4:33PM by PIB Delhi
محکمہ انکم ٹیکس نے کولکتہ کے دو ممتاز رئیل اسٹیٹ گروپوں پر 18 اگست 2022 کو تلاشی اور ضبطی کا آپریشن انجام دیا۔
تلاشی کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں قابل اعتراض شواہد بشمول دستاویزات اور ڈیجیٹل ڈیٹا ضبط کر لیے گئے ہیں۔ غیر محسوب نقد لین دین اور رسیدوں کے شواہد موجود ہیں۔ متعدد دستاویزات اور الیکٹرانک ڈیٹا شیل کمپنیوں کے ذریعے غیر محسوب رقم کی روٹنگ کی نشاندہی کرتے ہیں۔ مزید برآں اس کارروائی کے دوران ملنے والے کچھ شواہد اراضی کے حصول میں غیر محسوب فنڈز کے استعمال کی نشاندہی کرتے ہیں۔
اہم افراد نے بوگس سرمایہ کاری کی فروخت کے ذریعے شیئر کیپیٹل، شیئر پریمیم اور غیر محفوظ قرضوں کی شکل میں غیر محسوب فنڈز حاص کرنے کے لیے جعلی کمپنیوں کو استعمال کرنے کا اعتراف کیا۔
تلاشی کارروائی کے نتیجے میں اب تک 250 کروڑ روپے سے زائد کی مجموعی غیر محسوب آمدنی کا پتہ چلاہے۔ تلاشی کی کارروائی کے دوران 16 بینک لاکرز ملے ہیں جن پر فی الحال روک لگادی گئی ہے۔
مزید تحقیقات جاری ہیں۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U.No. 9730
(Release ID: 1855827)
Visitor Counter : 109