کامرس اور صنعت کی وزارتہ

جناب پیوش گوئل نے ڈیجیٹل کامرس  (او این ڈی سی) کے لیے اوپن نیٹ ورک کی پیش رفت جائزے کی  میٹنگ کی صدارت کی


او این ڈی سی کا منصوبہ ہے کہ وہ کچھ محدود علاقوں میں بیٹا ٹیسٹنگ شروع کرے گا  جو صارفین کا ایک نیٹ ورک ہے

او این ڈی سی کو شفاف پالیسیوں اور شکایتوں کے ازالے کے نظام کے ذریعے صارفین کا اعتماد قائم کرنا چاہیے

Posted On: 30 AUG 2022 7:15PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،30 اگست، 2022/ کامرس و صنعت صارفین کے امور ، خوراک اور تقسیم عامہ و کپڑوں کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ نئی دلی میں آج یہ میٹنگ ڈیجیٹل کامرس کے اوپن نیٹ ورک (او این ڈی سی) کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے منعقد کی گئی۔

میٹنگ میں بتایا گیا کہ اپریل میں پانچ شہروں میں جب سے ہی آغاز کیا گیا ہے او این ڈی سی ان صارفین کےایک گروپ کی تکمیل کو سمجھنے کے لیے شروع سےآخر تک عمل درآمد کے مقصد سے اس گروپ کے ساتھ آزمائشی اقدام کرتی رہی ہے ۔ او این ڈی سی امید کرتی ہے  کہ نیٹ کےبہت سے شراکت دار آنے والے ہفتوں میں  30 سے زیادہ ہو جائیں گے۔ اس کی بنیاد پر او این ڈی سی کا منصوبہ ہےکہ وہ بیٹا ٹیسٹنگ شروع کرے جو کچھ محدود علاقوں میں عام صارفین والا ایک نیٹ ورک ہے۔

جناب گوئل نے کہا کہ نیٹ ورک سے متعلق مختلف ترقیاتی اقدامات جاری رکھتے ہوئے ہمیں یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ او این ڈی سی کا بنیادی مقصد چھوٹے  اور غیر ڈیجیٹل تاجر کی مدد کی جائے۔  جس کی مدد اسے ڈیجیٹل بنانے میں کی جائے اور وہ ای کامرس نظام کی طرف سے پیش کیے گئے موقعوں سے فائدہ اٹھائے۔

انہوں نے کہا موجودہ  ای کامرس پلیٹ فارم اس لیے مقبول ہوئے ہیں کیونکہ وہ صارف پر متوجہ رہتے ہیں۔

جناب گوئل نے صنعت اور اندرون ملک تجارت کو فروغ دینے کے محکمے کو ہدایت دی کہ وہ سبھی ریاستی سرکاروں کے ساتھ مل کر کام کریں تاکہ او این ڈی سی کے استعمال سے متعلق بیداری میں اضافہ کیا جا سکے۔

جناب گوئل نے اپنی اس خواہش کا اظہار کیا کہ او این ڈی سی بالکل نچلی سطح پر نیٹ ورک پر عمل درآمد کے لیے تاجروں اور صنعت کی ایسوسی ایشنوں کےساتھ سرگرم تعاون کرے۔ انہوں نے کہا کہ ان ایسوسی ایشنوں کےتعاون سے اس سلسلے میں تیز رفتاری کےساتھ پیش رفت کی جا سکتی ہے۔

         

انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ او این ڈی سی ملک بھر کے چھوٹے کاروباریوں کی حوصلہ افزائی اور مدد کےلیے اسٹارٹ اپ نظام کے ساتھ مل کر کام کریں۔

اس میٹنگ میں ڈی پی آئی آئی ٹی کے سکریٹری جناب انوراگ جین ، ڈی پی آئی آئی ٹی کے ایڈیشنل سکریٹری جناب انل اگروال ، کیو سی آئی کے چیئرمین جناب عادل زینل بھائی ، او این ڈی سی کے ایم ڈی اور سی ای او جناب ٹی کوشی اور مائی گوو کے بانی جناب اروند گپتا نے بھی شرکت کی۔

۔۔۔

 

                   ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                              

U - 9690



(Release ID: 1855609) Visitor Counter : 166