سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
این ایچ ایل ایم ایل اور کٹرہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے درمیان جموں و کشمیر کے کٹرا میں انٹر ماڈل اسٹیشن کے فروغ کے لئے مفاہمت نامے پر دستخط
Posted On:
30 AUG 2022 3:05PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری، مرکزی وزیر مملکت جنرل وی کے سنگھ، جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر جناب منوج سنہا اور مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے عہدیداروں کی موجودگی میں این ایچ ایل ایم ایل (نیشنل ہائی وے لاجسٹکس مینجمنٹ لمیٹیڈ) اور کٹرا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے۔
اس اقدام کے تحت، ماتا ویشنو دیوی مندر جانے والے یاتریوں کے سفر کو بہتر بنانے کے لئے کٹرہ میں ایک انٹر ماڈل اسٹیشن تیار کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ، مسافروں کی خاطر بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لئے ملک بھر میں انٹر ماڈل اسٹیشن تیار کر رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 9680
(Release ID: 1855572)
Visitor Counter : 97