مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
این ڈی ایم اے اور سی-ڈی او ٹی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور تیاری کے لیے سی اے پی پر مبنی مربوط عوامی الرٹ سسٹم کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد کریں گے
Posted On:
30 AUG 2022 3:32PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 30 اگست 2022:
سی ڈی او ٹی (سینٹر فار ڈویلپمنٹ آف ٹیلی میٹیکس)، محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن (ڈی او ٹی)، وزارت مواصلات، بھارت سرکار اور (این ڈی ایم اے) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، بھارت سرکار مشترکہ طور پر کل یعنی 31 اگست 2022 کو یہاں مشترکہ الرٹنگ پروٹوکول (سی اے پی) پر مبنی مربوط الرٹ سسٹم (सचेत) پر مرکوز آل انڈیا ورکشاپ کا انعقاد کر رہے ہیں۔
ورکشاپ کا مقصد بھارت بھر کے متعلقہ محکموں اور مختلف ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسیوں کو ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جس پر ان کے بنیادی مسائل اور چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا جاسکے اور ماہرین اور تکنیکی ماہرین کی کہکشاں کی بصیرت افروز تعامل سے ان سے موثر طریقے سے نمٹنے کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی حل تیار کیے جائیں۔
بھارت سرکار کے وزارت داخلہ کے ہوم سکریٹری آئی اے ایس جناب اجے کمار بھلا اس موقع پر مہمان خصوصی اور ڈیجیٹل مواصلات کمیشن کے چیئرمین اور سکریٹری (ٹیلی کام) بھارت سرکار کے آئی اے ایس جناب کے راجرمن مہمان خصوصی ہوں گے۔
این ڈی ایم اے، ڈی او ٹی، انڈین ریلوے، انڈین میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی)، سینٹرل واٹر کمیشن (سی ڈبلیو سی)، انڈین نیشنل سینٹر فار اوشن انفارمیشن سروسز (آئی این سی او آئی ایس)، ڈیفنس جیوانفارمیٹک ریسرچ اسٹیبلشمنٹ (ڈی جی آر ای)، فاریسٹ سروے آف انڈیا (ایف ایس آئی)، انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) اور 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز (ڈی ایم اے) سمیت مختلف سرکاری محکموں کے مختلف نامور معززین اور مقررین ورکشاپ میں شرکت کریں گے اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور تیاری سے متعلق مختلف معاصر موضوعات پر غور و خوض کریں گے۔
مربوط پبلک الرٹ سسٹم (सचेत)کے بارے میں:
آئی ٹی یو کے کامن الرٹنگ پروٹوکول (سی اے پی) پر مبنی ابتدائی وارننگ پلیٹ فارم انٹیگریٹڈ پبلک الرٹ سسٹم (सचेत)کو سی ڈی او ٹی نے موثر ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے لیے تیار کیا ہے۔ اس پلیٹ فارم کو نیشنل اینڈ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اہل کاروں نے سیلاب، طوفان اور کوویڈ وبا جیسی ہنگامی صورتحال کے دوران تمام دستیاب ذرائع ابلاغ پر الرٹ، ایڈوائزری اور دیگر مفید معلومات کی ترسیل کے لیے وسیع پیمانے پر استعمال کیا ہے۔ یہ ایس ایم ایس کے ذریعے مقامی زبانوں میں لوگوں کو ٹارگٹڈ الرٹ کی اشاعت کے لیے ایک مربوط پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ ون اسٹاپ سولیوشن اور عزت مآب وزیر اعظم کے ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن کے 10 نکاتی ایجنڈے کو پورا کرنے کی سمت میں ٹھوس قدم کے طور پر جلد ہی تمام دستیاب مواصلاتی ذرائع ابلاغ بشمول سیل براڈ کاسٹ، ریڈیو، ٹی وی، سائرن، سوشل میڈیا، ویب پورٹل اور موبائل ایپلی کیشن پر پیغامات پھیلائے جائیں گے۔
یہ نظام پہلے ہی 34 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کام کر رہا ہے۔ طوفان (آسنی، یاس، نیور، امفان)، سیلاب (آسام، گجرات)، بجلی (بہار) وغیرہ جیسی مختلف آفات سماوی کے دوران اس سسٹم کے ذریعے 75 کروڑ سے زائد ایس ایم ایس پہلے ہی بھیجے جا چکے ہیں۔ امرناتھ جی یاترا کے دوران یاتریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے بھی اس سسٹم کا استعمال کیا گیا ہے۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 9682
(Release ID: 1855506)
Visitor Counter : 202