عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ پنشن اور پنشنرز بہبود کے ذریعے پنشنرز کی "زندگی میں آسانی" پیدا کرنے کے لیے مربوط پنشنرز پورٹل تیار کیا جائے گا


پنشن سے متعلق شکایات کو ترجیحی طور پر حل کیا جائے گا

پی این بی، سی پی پی سی ڈی او پی پی ڈبلیو کے ساتھ تعاون سے پنشنرز کی بہبود میں تبدیلی لانے والی اصلاحات کی قیادت کرے گی

Posted On: 30 AUG 2022 3:35PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 30 اگست 2022:

امرتسر میں بھارت سرکار میں پنشن اور پنشنرز ویلفیئر (ڈی او پی پی ڈبلیو) کے محکمہ کے سکریٹری جناب وی سرینواس نے آج دو روزہ بینکرز آگاہی پروگرام کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں جی بی ڈی پی این بی کی سی جی ایم جناب گوری پرساد شرما، جوائنٹ سکریٹری (ڈی او پی پی ڈبلیو) جناب بھوپال نندا، سی سی پی، سی پی اے او اور پی این بی کے جی ایم جناب پروین گوئل نے شرکت کی۔ اس 2 روزہ پروگرام میں سی پی پی سی اور پنشن ڈیلنگ برانچوں کے شمالی زون کے 50 سے زائد افسران شرکت کر رہے ہیں۔

جناب وی سرینواس نے اپنے افتتاحی خطاب میں پنشنرز کو بلا روک ٹوک تجربہ فراہم کرنے پر زور دیا جس کے لیے محکمہ اے آئی/ایم ایل سے فعال مربوط پنشنرز پورٹل پر کام کر رہا ہے، پنشن اور پنشنرز ویلفیئر کے محکمے کے پورٹل بھویشیہ اور مختلف بینکوں کے پنشن پورٹلز کو جوڑرہا ہے۔ موصوف نے پنشنرز، حکومت اور بینکر کے درمیان بلا روک ٹوک تعامل کو یقینی بنانے کے لیے چیٹ بوٹ کی تشکیل پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YBSN.jpg

جناب سرینواس نے کہا کہ محکمہ پی این بی کے ساتھ ساتھ دیگر بینکوں کے تعاون سے مندرجہ بالا ڈیجیٹل نظام کو پہلے قابل ترسیل کے طور پر تشکیل دینے کے لیے ایک ٹیکنالوجی ٹیم تشکیل دے رہا ہے۔ پی این بی کے ذریعہ عمل اور لوگوں سے متعلق شکایات پر انتہائی توجہ دی جانی چاہیے۔ ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ کا آغاز 2014 میں کیا گیا تھا جو آدھار پر مبنی بائیو میٹرک ڈیوائسز، انڈین پوسٹ پیمنٹس بینک کے 1,90,000 گرامین ڈاک سیوک اینڈ ڈور اسٹیپ بینکنگ کے ذریعے دستیاب ہے۔ چہرے کی توثیقی ٹیکنالوجی نومبر 2021 میں لانچ کی گئی تھی جو پنشنرز کے لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے طریقے کو تبدیل کر دے گی۔ فنٹیک کا بہت بڑے طریقے سے استعمال پنشنرز کے لیے بہتر معیار زندگی کو ممکن بنائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002U1FO.jpg

پنشنرز اور فیملی پنشنرز، ڈیپارٹمنٹ آف پنشنرز ویلفیئر کے "ایز آف لیونگ" کو بڑھانے کے لیے بھارت سرکار نے پنشن پالیسی کے ساتھ ساتھ پنشن سے متعلق عمل کو ڈیجیٹل بنانے میں متعدد بہبودی اقدامات کیے ہیں۔ پنشن کے قواعد میں متعدد ترامیم کی گئی ہیں اور گذشتہ 50 برسوں کے دوران متعدد وضاحتی احکام/ ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ان کو دسمبر 2021 میں سینٹرل سول سروس (پنشن) رولز 2021 کے طور پر مرتب کیا گیا ہے اور سامنے لایا گیا ہے۔

چونکہ پنشن تقسیم کرنے والے بڑی اتھارٹیاں بینک ہیں اس لیے محکمہ پنشن اینڈ پنشنرز ویلفیئر (ڈی او پی پی ڈبلیو) نے بینک میں پنشن سے متعلق کام سنبھالنے والے سینٹرل پنشن پروسیسنگ سینٹرز اور فیلڈ عہدیداروں کے لیے آگاہی پروگراموں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ ان پروگراموں کا مقصد مرکزی حکومت کے پنشنرز میں پنشن کی تقسیم سے متعلق مختلف قواعد و ضوابط کے بارے میں آگاہی پھیلانا اور ساتھ ہی فیلڈ عہدیداروں کو پالیسی اور طریقہ کار میں مختلف ترامیم کے ذریعے وقتا فوقتا ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں اپ ڈیٹ کرنا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد بینک عہدیداروں کو ان افعال کو سمجھنا نیز پنشنرز کی شکایات سے نمٹنے میں درپیش مسائل کو سمجھنا بھی ہے۔ ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ اور چہرے کی توثیقی ٹیکنالوجی پنشنرز اور بینکوں کے لیے لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے میں انقلاب آفریں ثابت ہوگی۔ یہ آگاہی پروگرام بینک عہدیداروں کے لیے صلاحیت سازی کی ایک بہت بڑی مشق کے طور پر کام کریں گے۔

توقع کی جاتی ہے کہ اس طرح کے آگاہی پروگرام بینک عہدیداروں اور پنشنرز/ فیملی پنشنرز کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوں گے۔ پنجاب نیشنل بنکس کے افسران کے لیے ایسا پہلا پروگرام 30 اور 31 اگست 2022 کو امرتسر میں منعقد ہو رہا ہے ، جو ملک کے شمالی خطے کا احاطہ کرتا ہے۔ پنجاب نیشنل بینک کے تعاون سے اس طرح کے چار آگاہی پروگرام منعقد کیے جائیں گے تاکہ پورے ملک کا احاطہ کیا جاسکے۔ اسی طرز پر 2022-23 میں دیگر پنشن تقسیم کنندگان بینکوں کے تعاون سے آگاہی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 9683


(Release ID: 1855502) Visitor Counter : 159