امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی صارف تحفظاتی اتھارٹی (سی سی پی اے ) نے غیرمناسب تجارتی  عمل کے لئے ای –کامرس کمپنیوں کے خلاف 24نوٹسیں جاری کیں


سی سی پی اے نے  گھریلو سامان خریداری کے خلاف جو ہندوستانی معیارات بیورو کے عین مطابق نہیں ہے ، صارفین کو محتاط  رہنے کے لئے دو تحفظاتی نوٹسیں جاری کیں

Posted On: 03 AUG 2022 3:58PM by PIB Delhi

صارفین امور، غذا اور عوامی تقسیم نظام کے وزیر مملکت جناب اشونی کمارچوبے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایاکہ صارف تحفظاتی ایکٹ 2019کے التزامات کے تحت مرکزی صارف تحفظاتی اتھارٹی (سی سی پی اے )جوکہ 24جولائی 2020سے ضابطہ معاملوں  کو دیکھنے کے ساتھ ساتھ جھوٹے اور گمراہ کن اشتہارات سے متعلق جو ایک طبقے کی حیثیت سے عوام اورصارفین کے مفادات کے عین مطابق نہیں ہوتے ، ایسے تمام تر معاملوں میں کارروائی  کرتی ہے ۔

سی سی پی اے نے 9جون 2022کو گمراہ کن اشتہارات کی روک تھام اور گمراہ کن اشتہارات کی حمایت کے تعلق سے اصول وضوابط 2022کو نوٹیفائی کیاہے ۔ یہ اصول وضوابط ان امورکے لئے ہیں۔(الف)کسی اشتہارکے گمراہ کن اور قانونی ہونے کی شرائط (ب) مخصوص اشتہارات او رمفت دواؤں کے سلسلے میں بعض شرائط اور (ج)سوروگیٹ اشتہارات پرپابندی

صارفین امورکے محکمے نے ای-کامرس میں فرضی اور گمراہ کن جائزوں  کی جانچ کے لئے ایک خاکہ تیارکرنے کی غرض سے باضابطہ طورپر ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ۔

سی سی پی اے نے ای –کامرس کمپنیوں کے خلاف نامناسب تجارتی عمل کے لئے 24عدد نوٹس جاری  کئے اور دو حفاظتی نوٹس بھی جاری کی گئی ہیں تاکہ صارفین کو ایسے  پریشرکوکر ، ہیلمیٹ وغیرہ جیسے گھریلوسامان خریدنے کو لے کر محتاط کیاجاسکے ۔ جو ہندوستانی معیارات بیورو کے عین مطابق نہیں ہیں۔

**********

 

 

(ش ح ۔ج ق۔ ع آ)

U -9663


(Release ID: 1855402) Visitor Counter : 102