محنت اور روزگار کی وزارت
ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے محنت کے وزراء اورمحنت کے سکریٹریوں کی محنت سے متعلق دوروزہ قومی کانفرنس تروپتی میں اختتام پذیر
وزارت امرت کال میں ویژن کو آگے بڑھانے کے لیے کانفرنس میں زیر بحث موضوعات پر روڈ میپ پیش کریگی
Posted On:
26 AUG 2022 8:26PM by PIB Delhi
وزارت محنت اور روزگار، حکومت ہند نے 25-26 اگست، 2022 کو تروپتی، آندھرا پردیش میں ریاستوں/مرکزکے زیرانتظام علاقوں کے محنت کے وزراء اور سکریٹریوں کی محنت سے متعلق دو روزہ قومی کانفرنس کا انعقاد کیا۔وزیراعظم جناب نریندرمودی نے 25.8.2022 کو ورچول طریقے سے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا۔ مرکزی وزراء جناب بھوپیندر یادو اورجناب رامیشور تیلی، مرکز کے زیرانتظام علاقہ چندی گڑھ کے منتظم ، ریاستوں کے وزرائے محنت، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیبر سکریٹریز اور سرکاری افسران اس موقع پر موجود تھے۔
اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ ذکر کیا کہ امرت کال میں ایک ترقی یافتہ ملک کی تعمیر کے ہندوستان کے خوابوں اور خواہشات کو پورا کرنے میں ہندوستان کی افرادی قوت کا بہت بڑا رول ہے۔
مرکزی وزیر محنت، بھوپیندر یادو نے کانفرنس کا خاکہ پیش کیا اور ریاستی حکومتوں سے رائے اور تجاویز دینے کی درخواست کی۔
پہلے موضوعاتی اجلاس میں ، یعنی، مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں کے ذریعے چلائی جانے والی سماجی تحفظ کی اسکیموں کے لیے ای-شرم پورٹل کو مربوط کرنے کے لیے کارکنوں کو سماجی تحفظ کو ہمہ جہت بنانے اور سب کے لیے روزگار کے مواقع کو بہتر بنانے پر غور کیا گیا۔ ای شرم پورٹل پر 400 سے زیادہ پیشوں کے 28 کروڑ سے زیادہ غیر منظم کارکنان پہلے ہی رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ ایس او پی تیار کیا جا رہا ہے جس کے لیے ریاستوں کے اراکین کے ساتھ وزارت کے تحت ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ کمیٹی کے ذریعہ حتمی شکل دیے جانےوالے ایس او پی کی بنیاد پر، ای-شرم ڈیٹا کو ریاستوں کے ساتھ شیئر کیا جائے گا اور ریاستیں تصدیق شدہ ڈیٹا واپس کریں گی۔ اس سے ریاستوں کو پالیسی پر مبنی فیصلے کرنے اور فلاحی اسکیموں کے نفاذ میں مدد ملے گی۔ ریاستوں نے اس موضوع پر اپنے موقف کا اظہار کیا اور تجاویز پیش کیں ۔
دوسرے موضوعاتی اجلاس میں ریاستی حکومتوں کے ذریعہ چلائے جانے والے ای ایس آئی اسپتالوں کے توسط سے حفظان صحت اور خدمات کو بہتر بنانے اور پی ایم جے اے وائی کے ساتھ مربوط کرنے کے لئے سواستھیہ سے سمردھی پرتبادلہ خیال ہوا۔ مرکزی وزیر محنت اور روزگار نے ذکر کیا کہ ای ایس آئی سی دسمبر 2022 تک تمام اضلاع میں طبی سہولیات کو وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے، 76 نئے اسپتالوں کی تعمیر شروع کی ہے، جو ریاست کے زیر انتظام ای ایس آئی اسپتالوں کے لیے ماہر کی بھرتی کے لیے تیار ہے۔ ریاستوں نے دوسری باتوں کے ساتھ کہا کہ ای ایس آئی سی تعاون پر مبنی وفاقیت کی ایک واضح مثال ہے جہاں ریاستیں اور مرکزی ادارے مزدوروں کو صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے کے لیے مل کر کام کرتے ہیں۔ ریاستوں نے اسپتالوں کے قیام کے ضوابط پر نظر ثانی کا خیر مقدم کیا۔ ریاستوں سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ جلد از جلد سوسائیٹیوں کی تشکیل کو مکمل کریں تاکہ فیصلہ سازی میں آسانی ہو، نئے اسپتالوں کے قیام کے لیے ضابطوں پر نظر ثانی کے لیے معلومات حاصل کی جاسکیں ، خواہش مند اضلاع میں میڈیکل کالج اور اسپتال کے قیام کے طریقہ کار وضع کیے جاسکیں ۔
تیسرا موضوعاتی اجلاس چار لیبر کوڈز کے تحت ضابطے وضع کرنے اور لائسنسنگ، رجسٹریشن، ریٹرنس، معائنہ وغیرہ کے لیے پورٹلز کے فروغ کے ساتھ نفاذ کے طریقوں پر تھا۔ آخری موضوع ’’ ویژن شرمیوجیتے @2047‘‘ میں انصاف پر مبنی اور کام کے مساوی مستقبل ، اور چھوٹی گاڑیوں اور پلیٹ فارم کے کارکنوں کو سماجی تحفظ، کام پر صنفی مساوات اور خواتین کے لیے بہتر مواقع پر توجہ مرکوز کی گئی ۔ ان موضوعات میں کاروبار کرنے میں آسانی اور کارکنوں کے لیے گزربسر میں آسانی، کوڈز کے تحت جرم کو لاتعزیری بنانا، رجسٹریشن کے لیے مربوط پورٹل کا فروغ ، ایک بار لائسنس، تعمیل اورریٹرنس؛ چھوٹی گاڑیوں اور پلیٹ فارم کے کارکنوں کو سماجی تحفظ کو یقینی بنانے میں چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے طریقے، خواتین لیبر فورس کی شراکت داری کو بہتر بنانا؛ ہنر مندی؛ مہارت کے فرق کی نقشہ سازی اور منصوبہ بند مائیگریشن کی سہولت؛ سماجی تحفظ کی اسکیموں کی پائیدار مالی اعانت پر گفتگوہوئی۔ ریاستوں نے ضابطے بنانے سےمتعلق اہم تجاویز پیش کیں۔
آندھرا پردیش کے وزیر اعلی جناب وائی ایس جگن موہن ریڈی نے کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کیا۔ مرکزی وزیر محنت بھوپیندر یادو نے ریاستوں کی طرف سے فراہم کردہ خیالات اور تجاویز کی تعریف کی۔ وزارت امرت کال میں ویژن کو آگے بڑھانے کے لیے کانفرنس میں زیر بحث موضوعات پر روڈ میپ پیش کریگی ۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 9577)
(Release ID: 1854840)
Visitor Counter : 108