وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ اور تنزانیہ کی ان کی ہم منصب ڈاکٹر اسٹرگومینا  لارنس ٹیکس کے درمیان نئی دہلی میں دو طرفہ بات چیت


دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے کے سلسلے میں  پانچ سالہ مستقبل کا روڈ میپ تیار کرنے کے لیے ٹاسک فورس کے قیام پر اتفاق

رکشا منتری نے  اکتوبر میں ہونے والے ڈیفنس ایکسپو 2022 میں تنزانیہ کی اپنی ہم منصب کو مدعو کیا

Posted On: 26 AUG 2022 6:15PM by PIB Delhi

 

رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ نے 26 اگست، 2022 کو نئی دہلی میں تنزانیہ کی وزیر دفاع اور قومی سروس ڈاکٹر اسٹرگومینا لارنس ٹیکس کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی۔ میٹنگ کے دوران دو طرفہ، علاقائی اور دفاعی صنعتی تعاون سے متعلق متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزراء نے فوج سے فوج کے درمیان موجودہ سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور دفاعی صنعت کے تعاون پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تمام شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزراء نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو بڑھانے کے لیے پانچ سالہ مستقبل کا روڈ میپ تیار کرنے اور تنزانیہ میں اگلی مشترکہ دفاعی تعاون میٹنگ جلد از جلد منعقد کرنے کے لیے ٹاسک فورس کے قیام پر اتفاق کیا۔ رکشا منتری نے تنزانیہ کی اپنی ہم منصب کو ہند-افریقہ دفاعی مذاکرات اور ڈیفنس ایکسپو میں بھی مدعو کیا جو کہ گجرات کے گاندھی نگر میں 18 سے 22 اکتوبر، 2022 کے درمیان منعقد ہونے والا ہے۔

دن میں اس سے قبل، تنزانیہ کی وزیر دفاع اور قومی سروس نے نیشنل وار میموریل کا دورہ کیا اور یادگار پر پھول چڑھا کر شہید ہونے والے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جناب راجناتھ سنگھ کے ساتھ ان کی دو طرفہ میٹنگ سے قبل انہیں رسمی گارڈ آف آنر سے نوازا گیا۔

ڈاکٹر ٹیکس ہندوستانی دفاعی صنعتوں کے ساتھ بات چیت کے لیے حیدرآباد روانہ ہونے سے پہلے وارگیمنگ ڈیولپمنٹ سنٹر اور انفارمیشن فیوژن سنٹر – بحر ہند کا خطہ کا دورہ کریں گی۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 9570


(Release ID: 1854728) Visitor Counter : 192