وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ٹورَس سینک آرام گرہ  کا افتتاح

Posted On: 26 AUG 2022 1:33PM by PIB Delhi


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo1XN6C.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo2VL5I.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo3(1)76MG.JPG

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo4(1)CIYR.jpg

1. لیفٹیننٹ جنرل نوو کے کھنڈوری، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم، جی او سی انچارج، ویسٹرن کمانڈ نے 25 اگست 2022 کو دہلی کینٹ میں ٹورس سینک آرام گرہ کا افتتاح کیا۔ یہ سہولت اپنی نوعیت کی پہلی سہولت ہے ،جسے  ایک مساوی قدر کے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹ کے طور پر ہندوستانی فوج نے دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی ) کے اشتراک سے تعمیر کیا ہے ۔ ڈی ایم آر سی کے عہدیدار بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

2. اس 148 بستروں پر مشتمل اسٹیٹ آف دی آرٹ یعنی جدید  ترین سہولیا ت سے آراستہ  مرکز (فیسلٹی)میں جمالیاتی طور پر ڈیزائن کیا گیا ویٹنگ لاؤنج، اندرون خانہ ڈائننگ، گرین ایریا اور کشادہ  پارکنگ ہے۔ یہ سہولت بنیادی طور پر برسر کار / ریٹائرڈ دفاعی اہلکاروں کے آرام دہ قیام کو یقینی بنانے کے لیے بنائی گئی ہے، جس میں ان کے زیر کفالت افراد بھی شامل ہیں،جو علاج ومعالجے   کے لئے دہلی آتے ہیں۔ یہ سہولت ہندوستانی فوج کے اپنے حاضر سروس/ ریٹائرڈ فوجیوں اور ان کے خاندانوں کو  شیئر  اینڈ کیئر  کی  اپنی اخلاقی قدروں کے مطابق خدمات دستیاب کرانے کا اعادہ کرتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- م م- ق ر)

U-9565


(Release ID: 1854638) Visitor Counter : 156


Read this release in: Marathi , English , Hindi