سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب نتن گڈکری نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کوشش ہے کہ سماج کے آخری شخص تک پہنچے

Posted On: 25 AUG 2022 5:56PM by PIB Delhi

سڑک ، ٹرانسپورٹ  اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ سماج کے آخری شخص تک پہنچے ، ان کی ترقی میں مدد کرے اور ان کی خدمت کرے ۔

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار کے ہمراہ مرکزی حکومت کی نیشنل وایو شری اور اے ڈی آئی پی (معذور افراد کے لئے امداد) اسکیم کے تحت آج جنوبی ناگپور میں بزرگ شہریوں اور معذور افراد میں مفت ساز و سامان کی تقسیم کے پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے جناب گڈکری نے کہا کہ ہم ، اس پروگرام کے تئیں عہد بستہ ہیں۔

image001AW6H.jpg

 

سال 2016 میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، حکومت نے ملک میں معذور افراد کے حقوق کا قانون جاری کیا تھا ۔ اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے، راشٹریہ وایوشری یوجنا کے تحت 27 فروری سے 23 اپریل ، 2022 ء تک بزرگ شہریوں اور مختلف معذور افراد کے لئے اسکریننگ کیمپوں کا انعقاد کیا گیا ، جس میں  ناگپور شہر  میں 28000 اور دیہی ناگپور میں 8000 لوگوں سمیت تقریباً 36000 لوگوں کی اسکریننگ کی گئی ہے اور ان سبھی کو 2 لاکھ 41 ہزار آلات اور ساز و سامان تقسیم کئے گئے ۔ ان تمام آلات اور ساز و سامان کی کل قیمت 34.83 کروڑ روپئے ہے۔

image002NO6P.jpg

ان آلات کی تقسیم کے لئے ناگپور شہر کے تمام چھ اسمبلی حلقوں میں پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں اور آج اس سلسلے کا پہلا پروگرام ہے۔ دکشن ناگپور اسمبلی حلقہ کے 9,018 فیض کنندگان کو کل 66 ہزار آلات دیئے گئے ہیں، جن کی کل لاگت 9 کروڑ روپئے سے زیادہ ہے۔

image003F8FH.jpg

ان آلات کی 43 اقسام میں بنیادی طور پر تین پہیوں والی سائیکلیں (ہاتھ سے چلنے والی)، وہیل چیئرز، واکنگ اسٹکس، ڈیجیٹل آلۂ سماعت ، بصارت سے محروم افراد کے لئے اسکرین ریڈنگ سے لیس اسمارٹ فون، بریل کین (فولڈنگ کین) کے ساتھ ساتھ مصنوعی ہاتھ اور پیر جیسے آلات بھی شامل ہیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No. 9536


(Release ID: 1854538) Visitor Counter : 114