بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
ایس ایم ای تعاون سے متعلق ہندوستان-ماریشس کی تیسری مشترکہ کمیٹی کی میٹنگ
Posted On:
25 AUG 2022 5:02PM by PIB Delhi
ایم ایس ایم ایز کے شعبے میں تعاون کے لیے بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانہ درجہ کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) اور جمہوریہ ماریشس کی بزنس، انٹر پرائزز اور کوآپریٹیو کی وزارت کے درمیان تیسری مشترکہ کمیٹی کی میٹنگ (جے سی ایم) نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ مذکورہ میٹنگ میں، ہندوستان کی طرف سے بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانہ درجہ کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے، حکومت ہند نے قیادت کی اور ماریشس کی قیادت صنعتی ترقی، ایس ایم ایز اور کوآپریٹیو کے مرکزی وزیر جناب سومیل دوتھ بھولا نے کی ۔ ایم ایس ایم ای کے وزیر مملکت، سکریٹری (ایم ایس ایم ای) اور دیگر سینئر معززین نے بھی میٹنگ میں حصہ لیا۔
جے سی ایم میں، دونوں فریقوں نے ایم ایس ایم ای کے شعبے میں ہندوستان اور ماریشس کے درمیان موجودہ رابطے کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانی شعبوں پر بات چیت کی جن میں ایم ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی میں بہترین طریقوں اور تجربات کے تبادلہ؛ فزیکل / ورچوئل نمائشوں/ میلوں کا انعقاد؛ تکنیکی تعاون؛بزنس ٹو بزنس میٹنگوں کے ذریعے بزنس سے بزنس کے درمیان شراکت داری /تعلقات کی حوصلہ افزائی کرنا؛ کاروباری ترقی اور تربیتی پروگرام؛ مختلف شعبوں میں شراکت داری جیسے اروما تھراپی، ڈبہ بندخوراک اور ماحول دوست کاروبارشامل ہیں ۔
ماریشس کے وفد کے دورے کے دوران تعاون سے متعلق دو مفاہمت ناموں (ایم او یو) پر بھی دستخط کیے گئے۔ ایس ایم ای ماریشس لمیٹڈ اور انترپرینیورشپ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ای ڈی آئی آئی) کے درمیان 23 اگست 2022 کو احمد آباد میں پہلے مفاہمت نامہ پر دستخط کیے گئے ؛ اور دوسرے مفاہمت نامہ پر ایس ایم ای ماریشس لمیٹڈ اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار مائیکرو،ا سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (این آئی –ایم ایس ایم ای) جو کہ ایم ایس ایم ای کی وزارت کے تحت ایک ادارہے، کے درمیان، 24 اگست، 2022 کو نئی دہلی میں دستخط کیے گئے ۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 9529)
(Release ID: 1854477)
Visitor Counter : 137