پی ایم ای اے سی
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل (ای اے سی –پی ایم) انڈیا@  100   کے لئےمقابلہ جاتی خاکہ جاری کرےگی

Posted On: 25 AUG 2022 11:59AM by PIB Delhi

وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل 30 اگست 2022 کو انڈیا@100 کے لیے  مقابلہ جاتی خاکہ جاری کرے گی۔ مقابلہ جاتی خاکہ  وزیر اعظم کی مشاورتی کونسل (ای اے سی-پی ایم)اور  ڈاکٹر امیت کپور کی سربراہی  والے مقابلہ جات کےلئے انسٹی ٹیوٹ اور پروفیسر مائیکل ای پورٹر اور ہاورڈ بزنس اسکول کے ڈاکٹر کرسچن کیٹلز کے درمیان ایک اشتراک پر مبنی کوشش ہے۔

یہ دستاویز ای اے سی –پی ایم کے چیئر مین ڈاکٹر وویک دیبرائے ،جی -20 کے امیتابھ کانت شیرپااور ای اے سی –پی یم کے ممبر سنجیو سانہال کے موجودگی میں جاری کی جائے گی۔پروگرام میں مسابقت کے انسٹی ٹیوٹ کے اعزازی چیئر مین ڈاکٹر امت کپور اور اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے وزیٹنگ لیکچرار پروفیسر مائیکل ای پورٹر ،ہارورڈ بزنس اسکول کے ڈاکٹر کرسچن کیٹلز اور ڈاکٹر وویک ڈبیرائے ،امیتابھ کانت اور سنجیو سانہا کی طرف سے کلیدی اور بصیرت آمیز تبصرے شامل ہوں گے۔ ریلیز میں اسٹیک ہولڈر گروپ کے ممبروں کے پینل مباحثہ بھی ہوں گے جو اس اقدام کے ایک حصے کے طور پر تشکیل دیا گیا ہے۔ پینل میں انڈیا کنٹری آفس بی ایم جی آئی کے ڈائریکٹر ہری مینن ،گلوبل انرجی الائنس فارپیپل اینڈ  پلینٹ کے چیئر مین روی ویکٹیشن ، آرتھر اینڈ تھنکر کے گورچر داس  رینیو پاور  ایٹ  آل کے چیئر مین سمن سنہا شامل ہیں۔

مسابقتی روڈ میپ برائے انڈیا@100 پروفیسر مائیکل ای پورٹر کی جانب سے  تیار کردہ فریم ورک پر مبنی ہے۔انڈیا@100 ہمارے ملک کے صد سال کی طرف  جانے والے سفر کے لیے ایک خاکہ ہے ، جس میں ان اقدامات کی نشاندہی کی گئی ہے جو ہمارے ملک اور قوم کے لیے وضع کئے گئے ہیں بیان کیے گئے جو  وسیع امکانات اور بڑے عزائم کو پورا کرنے کے لیے ضروری ہیں ۔ روڈ میپ 2047 تک ہندوستان کو ایک زیادہ  آمدنی والا ملک بننے  کی راہ کی رہنمائی کرنےاور مطلع کرنے کے لئے قائم کیا گیا ہے۔یہ ہندوستان کی معیشت  کو پائیداری اور لچک کی سمت میں آگے  لے جانے کے پالیسی اہداف، اصولوں اور نقطہ نظر تجویز کرتا ہے،جو سماجی ترقی اور اشتراک پر مبنی  خوشحالی میں مضبوطی سے جمائے ہوئے ہے ۔ روڈ میپ ہندوستان کی موجودہ اقتصادی صوتحال اور مسابقتی فوائد کی مکمل جانچ پر مبنی ترجیحی اقدامات کا ایک مربوط ایجنڈا پیش کرتا ہے۔ آپ کی حکومت  نے حالیہ  برسوں میں بہت سی اصلاحات نافذ کی ہیں ، اس میں ان  دونوں باتوں کی نشاندہی کی گئی ہے کہ ہندوستان کو اب کن اقدامات کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے اور ان اقدامات کو مؤثر طریقے سے انجام دینے کے لیے اسے خود کو کس طرح منظم کرنے کی ضرورت ہے۔

دستاویز میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ مسابقتی نقطہ نظر کو ہندوستان کی اقتصادی اور سماجی پالیسی کے سنگ بنیاد کے طور پر کام کرنا چاہئے تاکہ ہندوستان کی ترقی کو مزید آگے بڑھایا جاسکے اور اسے طویل مدت تک برقرار رکھا جاسکے۔

ریلیز کی تقریب اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس (آئی جی این سی اے)، جن پتھ، نئی دہلی میں صبح 11:00 بجے ہوگی۔ یہ تقریب اخباروں کے لیے کھلی ہے اور www.YouTube.com/arthsastra پر یوٹیوب پر لائیو اسٹریم کیا جائے گا۔

 

***********

 

 

ش ح ۔  ح ا ۔ م ش

U. No.9518


(Release ID: 1854315) Visitor Counter : 188