وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

نیشنل گوپال رتن ایوارڈ 2022


نیشنل ایوارڈ پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواستیں طلب کی گئیں

درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 15.09.2022

Posted On: 24 AUG 2022 3:08PM by PIB Delhi

پروری، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کے تحت مویشی پروری اور ڈیری  محکمہ نے سال 2022 کے نیشنل  گوپال رتن ایوارڈز کے لیے نیشنل ایوارڈ پورٹل یعنی https://awards.gov.in کے توسط سے 01.08.2022 سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 15.09.2022 ہے۔ یہ ایوارڈز نیشنل ملک ڈے (26 نومبر 2022) کے موقع پر پیش کئے جائیں گے۔ اہلیت وغیرہ کے سلسلے میں  مزید معلومات کے لئے اور آن لائن درخواست جمع کرنے کے لیے ویب سائٹ https://awards.gov.in  کو دیکھا جاسکتا  ہے۔ مویشیوں  اور بھینسوں کی رجسٹرڈ نسلوں کے نام ضمیمہ. میں دیے گئے ہیں۔

مویشی پروری اور ڈیری  محکمہ کسانوں کو مستقل ذریعہ معاش فراہم کرنے کے لیے مویشی پروری  اور ڈیری کے شعبے کی موثر ترقی کے مقصد سے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ بھارت  کی دیسی مویشیوں کی نسلیں کافی قوی ہیں اور  یہ ملک کی معیشت میں اہم رول  ادا کرنے کی جینٹک صلاحیت رکھتی ہیں۔ ملک میں پہلی بار  "راشٹریہ گوکل مشن (آر جی ایم)" دسمبر 2014 میں  شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد دیسی مویشی کی نسلوں کو سائنٹفک طریقے سے محفوظ اور فروغ دینا تھا۔

مویشی پروری اور ڈیری  محکمہ نے راشٹریہ گوکل مشن کے تحت دودھ پیدا کرنے والے کسانوں اور اس شعبے میں کام کرنے والے لوگوں اور دودھ پیدا کرنے والوں کو بازار تک آسان رسائی فراہم کرنے والی ڈیری کوآپریٹیو  سوسائٹیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے مقصد سے  مندرجہ ذیل زمروں میں سال 2022 کے دوران بھی راشٹریہ گوپال رتن  ایوارڈ فراہم کرنا جاری رکھا ہے:

  1. دیسی گائے/بھینس کی نسلوں کو  پالنے والےبہترین ڈیری کسان  (رجسٹرڈ نسلوں کی فہرست منسلک ہے)
  2. بہترین مصنوعی حمل ٹیکنیشن (اے آئی ٹی )
  3. بہترین ڈیری کوآپریٹو سوسائٹی / دودھ پیدا کرنے والی کمپنی / ڈیری کسان پروڈیوسر آرگنائزیشن

راشٹریہ گوپال رتن ایوارڈ  میں ہر زمرے میں  اہلیت  کا سرٹیفکیٹ، ایک میمنٹو اور رقم  مندرجہ ذیل:

  • 5,00,000 روپیہ۔  (پانچ لاکھ روپے) – پہلی رینک
  • 3,00,000 روپیہ۔- (تین لاکھ روپے) – دوسری رینک
  •  2,00,000 روپیہ - (صرف دو لاکھ روپے) – تیسری رینک

 

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 9487)



(Release ID: 1854196) Visitor Counter : 129