کارپوریٹ امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

ایم سی اے 21 ورژن – 3  سے متعلق اَپ ڈیٹس

Posted On: 24 AUG 2022 2:57PM by PIB Delhi

ایم سی اے 21 ورژن – 3 ٹیکنا لوجی پر مبنی ایک ترقی والا پروجیکٹ ہے، جس کا مقصد  نفاذ کو مستحکم  کرنے، کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینے اور صارف کو بہتر تجربہ فراہم کرنا  ہے۔ ایم سی اے 21 ورژن – 3 کو مرحلہ وار طور پر متعارف کرانے کا منصوبہ ہے تاکہ ریگولیٹری فائلنگ کے عمل میں کم سے کم رکاوٹ کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس میں کمپنی کے 9 فارم شامل ہیں ( سی ایچ جی – 1 ، سی ایچ جی -  4 ، سی ایچ جی – 6 ، سی ایچ جی – 8 ، سی ایچ جی -  9 ، ڈی آئی آر – 3  کے وائی سی ، ڈی آئی آر – 3  کے وائی سی ڈبلیو ای بی ، ڈی پی ٹی – 3 اور ڈی پی ٹی – 4 )۔ یہ فارم یکم ستمبر ، 2022 ء کو  (00: 00 گھنٹے) پر لائیو ہوں گے ۔ کمپنی کے باقی فارم اور دیگر ماڈیولز جیسے ای ایجوکیشن اور کمپلائنس مینجمنٹ سسٹم کو اس کیلنڈر سال کے اندر مکمل طور پر نافذ کر دیا جائے گا۔

ورژن-3 کے  9 کمپنی فارم کو  آنے والے آغاز کے مدنظر ایم سی اے 21 وی – 3  پورٹل پر ایل ایل پی  فائلنگ 27 اگست ( 00:00 اے ایم ) سے 28 اگست (23:59 پی ایم ) تک دستیاب نہیں ہوگی۔  البتہ ،  ایم سی اے 21 وی – 2  پورٹل کمپنی کی فائلنگ کے لئے دستیاب رہے گا۔

ان 9 فارموں سے متعلق  اکثر پوچھے جانے والے سوالات ( ایف اے کیو ) اور ان کے جوابات ایم سی اے کی ویب سائٹ (www.mca.gov.in) پر دستیاب ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی) اور انسٹی ٹیوٹ آف کمپنی سیکریٹریز آف انڈیا (آئی سی ایس آئی) کے تعاون سے تمام فریقین کو متعلقہ حقائق سے آگاہ کرنے کے لئے متعدد ویبینار منعقد کئے گئے ہیں۔

ای بک، ای کنسلٹیشن ماڈیول اور ایک نئی ویب سائٹ کے اجراء کے ساتھ ، اس کے آغاز کا پہلا مرحلہ 24 مئی، 2021 ء کو مکمل  ہوا تھا ۔

دوسرے مرحلے کے ایک حصے کے طور پرتمام ایل ایل پی فائلنگ میں مدد کے لئے ایل ایل پی  ماڈیول 08 مارچ ، 2022 ء کو لانچ کیا گیا  ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا   ) 

U. No. 9484


(Release ID: 1854187) Visitor Counter : 174


Read this release in: Malayalam , English , Hindi , Telugu