سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 وگیان پرگتی کے خصوصی شمارے کا  آج اجرا کیا گیا


این آئی ایس سی پی آر کی میگزین کے ایک خصوصی   شمارے میں  سائنس کو مقبول بنانے میں مصروف ہندوستانی تنظیموں کی بھی بات کی گئی ہے

Posted On: 23 AUG 2022 6:13PM by PIB Delhi

سی ایس آئی آر ۔ سائنسی مواصلات اور پالیسی تحقیق کا قومی ادارہ  (سی ایس آئی آر۔ این آئی ایس سی پی آر)، نئی دہلی نے 23 اگست 2022 کو سائنس پر اپنی مقبول سائنس ہندی میگزین  ’’وگیان پرگتی‘‘ کے شمارے کا اجرا کیا۔ سال 2022 میں   این آئی ایس سی پی آر کی اس مقبول میگزین نے  عوام کے درمیان سائنس کی تشہیر  کے شاندار 70 سال مکمل کرلئے ہیں۔ اگست 1952 میں  اس میگزین کے پہلے شمارے کا اجرا کیا گیا تھا۔ وگیان پرگتی کے اس خصوصی شمارے  (اگست 2022) میں  سائنس کو مقبول بنانے میں  مصروف ہندوستان کی سرکردہ تنظیموں کی بات کی گئی ہے۔ اس خصوصی شمارے میں سرکاری اور رضاکارانہ تنظیموں جگہ دی گئی ہے۔ یہ پروگرام آزادی کے امرت مہوتسو کا حصہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016XA1.jpg

 

وگیان پرگتی میگزین کے خصوصی شمارے میں سائنس کو مقبول بنانے میں مصروف ہندوستانی تنظیموں پر  توجہ دی گئی ہے۔  اس تقریب کی شروعات  سائنسی  علم کی روشنی کے ساتھ غلط  معلومات کے اندھیرے کو ختم کرنے کے طور پر شمع جلاکر ہوئی۔ سی ایس آئی  آر۔ این آئی ایس سی پی  آر نے مہمان خصوصی ڈاکٹر شیکھر چند مانڈے اور اعزازی مہمان ڈاکٹر شرمیلا مانڈے کا گرم جوشی سے خیر مقدم کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے  سائنس کو مقبول بنانے میں  سائنسی میگزین ’وگیان پرگتی‘ اور سی ایس آئی  آر۔ این آئی ایس سی پی  آر کے تعاون کی مالا مال  وراثت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ سائنس مغربی ثقافت کا ایک واحد حصہ نہیں ہے۔ ہندوستان  صدیوں سے  سائنس کی مشق کررہا ہے اور  یہ ہمارے ملک کی مالا مال سائنسی وراثت   اور روایتی  علم ہے۔ انہوں نے  19 ویں صدی میں سائنس کو مقبول بنانے میں  آچاریہ پی سی رائے کے اہم کردار کو بھی یاد کیا۔

ٹی سی ایس تحقیق و اختراع کی سائنسی سربراہ  و اعزازی مہمان ڈاکٹر شرمیلا مانڈے نے  علاقائی زبانوں میں سائنسی مواصلات کے رول کو  اجاگر کیا۔ انہوں نے آگے کہا کہ اس طرح سے سائنس اور ٹکنالوجی کے شعبے میں اختراع سماج کی بڑی آبادی تک  پہنچ  سکتی ہے۔مہمان خصوصی ڈاکٹر شیکھر سی مانڈے، سابق سکریٹری، ڈی ایس  آئی آر  اور  سی ایس آئی آر کے سابق ڈائرکٹر جنرل نے  ملک کی ترقی میں سائنس اور  سائنسی  مزاج کے رول پر  زور دیا۔ وہ ایک مالا مال سائنسی تاریخ ہونے کے باوجود سائنس کے تئیں لوگوں کے عام تصور سے فکر مند تھے۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ  سائنسی برادری اور سماج کے درمیان   ابھی بھی فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائنس  کا کام اس  وقت تک مکمل نہیں ہوتا جب تک اس کی افافدیت عام لوگوں تک نہ پہنچے ۔اس کے علاوہ انہوں نے سماج کی بہتری کےلئے  سی ایس آئی آر اداروں کی تاریخی حصولیابی پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سائنس کےلئے  ہمیشہ مشکل دور آتے رہےہیں چاہے وہ کووڈ وبا کا مشکل وقت ہو یا کوئی قدرتی آفت، سی ایس آئی آر اپنی ذمہ داری کبھی پیچھے نہیں ہٹا۔ سی ایس آئی آر کے تعاون کے بارے میں شاید کوئی نہیں جانتا ہو لیکن  غیر علمی طور پر سی ایس آئی آر ہر ایک کی رو ز مرہ کی زندگی کا حصہ ہے۔ ڈاکٹر شیکھر نے  گزشتہ 70 برسوں میں وگیان پرگتی کے تعاون کو یاد کیا اور بتایا کہ  یہ میگزین اور اس کے مقبول سائنسی مواد عام لوگوں تک پہنچنے چاہئیں۔ یہ آنے والے 25 برسوں میں ملک کے مستقبل کا فیصلہ  کرے گا   جب ہندوستان آزادی کےسو سال مکمل کرلے گا۔

https://lh6.googleusercontent.com/KpSRQ772_4cm84b48z5yVIxUje_2ds7R4N7lTfq3jGiuPlwMcjMxO6zGJkNrJUD4hEAMuLP1VcteFmYlelhourCpU-bYB2nDtEVIJsL5PuEzDtj_BA1piPJ0BSDnjT_jqG38pYno5FDfNhaY6s4WT28

 

پروگرام کے آخر میں  سی ایس آئی آر ۔ این آئی ایس سی پی آر کے سائنس داں  ڈاکٹر منیش موہن گورے نے  تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے میگزین کے خصوصی شمارے کی مختصر تفصیلات بیان کیں۔ رسالے کے  خصوصی شمارے  (اگست 2022 )میں  سرکاری طور پر امداد یافتہ اداروں کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں  سائنس کو مقبول بنانے کےلئے کام کررہیں رضا کارانہ تنظیموں کا ذکر  شامل ہے۔ انہوں نے کہا کچھ اداروں نے آزادی سے پہلے ہی سائنس کو مقبول بنانے  کی اہمیت کو محسوس کیا اور  سائنس کو عام لوگوں تک پہنچانے کا کام شروع کیا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وگیان پرگتی سماج میں اپنی جگہ بنانے کی سمت میں کام کرے گی تاکہ سائنس کو ملک میں شائقین کے بڑے طبقے تک  پہنچایا جاسکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  ع ح۔ ن ا۔

U- 9467

                          


(Release ID: 1854067) Visitor Counter : 174


Read this release in: Punjabi , English , Hindi , Telugu