وزارت دفاع
رکشا منتری نے تاشقند کے اپنے دورہ کے پہلے دن ازبیکستان، قزاقستان اور بیلاروس کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ میٹنگیں کیں؛ تینوں ممالک کے ساتھ دفاعی تعاون کو بڑھانے کے راستوں پر تبادلہ خیال کیا گیا
جناب راجناتھ سنگھ کل شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کی میٹنگ میں شرکت کریں گے
Posted On:
23 AUG 2022 8:06PM by PIB Delhi
رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ 23 اگست، 2022 کو اپنے تین روزہ سرکاری دورہ پر تاشقند، ازبیکستان پہنچے۔ اپنے اس دورہ کے پہلے دن انہوں نے اپنے ازبیک ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل بخودر قربانوف؛ قزاقستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل رسلان زاکسیلیکوف اور بیلاروس کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل وکٹر ہرینن کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔
میٹنگ کے دوران تینوں ممالک کے ساتھ دفاعی تعاون کے تمام گوشوں کا جائزہ لیا گیا، جس میں باہمی طور پر مفید شراکت داری کو وسیع کرنے کے راستوں کی نشاندہی کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ باہمی مفاد کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
رکشا منتری 24 اگست، 2022 کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے وزرائے دفاع کی سالانہ میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ اس میٹنگ کے دوران ایس سی او کے ممبر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ مذاکرات کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیے جانے کی امید ہے۔
تاشقند میں قیام کے دوران، جناب راجناتھ سنگھ آنجہانی وزیر اعظم لال بہادر شاستری کی یادگاری عمارت پر جا کر انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے اور ازبیکستان میں موجود ہندوستانی باشندوں سے ملاقات کریں گے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 9457
(Release ID: 1854015)
Visitor Counter : 130