وزارت دفاع

ہندوستانی ساحلی محافظوں نے 32 بنگلہ دیشی ماہی گیروں کو بچا یا

Posted On: 23 AUG 2022 6:50PM by PIB Delhi

ہندوستانی ساحلی محافظوں (آئی سی جی) نے 32 بنگلہ دیشی ماہی گیروں کی جان بچائی اور دونوں کوسٹ گارڈز کے درمیان موجودہ معاہدے کے مطابق انہیں بنگلہ دیش کوسٹ گارڈ (بی سی جی) کو سونپ دیا۔ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے جہاز ورد نےہند-بنگلہ دیش بین الاقوامی سمندری  حدود  پر کشتیاں الٹنے کے بعد  32 بنگلہ دیشی ماہی گیروں کو بچایا اور انہیں محفوظ طریقے سے بنگلہ دیش کوسٹ گارڈ کے جہاز 'تاج الدین (پی ایل -72) کے حوالے کردیا۔ بنگلہ دیش کوسٹ گارڈ نے بنگلہ دیشی ماہی گیروں کی جان بچانے میں  انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرنے پر  ہندوستانی کوسٹ گارڈ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

بنگلہ دیشی ماہی گیروں کی کشتیاں طوفانی موسم / ہوا کے کم  دباؤ کے دوران الٹ گئی تھیں، یہ کشتیاں 19-20 اگست 2022 کے بیچ بنگلہ دیش اور مغربی بنگال کے ساحل کے ساتھ ساتھ چل رہی تھیں۔ کشتیوں کے الٹنے کے تقریباً 24 گھنٹے بعد  جب ان  ماہی گیروں کو 20 اگست 2022 کو ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے جہازوں اور طیاروں  کے ذریعہ دیکھا گیا تھا تب ان میں سے زیادہ تر ماہی گیر متلاطم سمندر میں نیٹس/تیرنے والے  آلات سے چپکے ہوئے پائے گئے تھے اور زندہ رہنے  کے لئے جدوجہد کر رہے تھے۔ 32 بنگلہ دیشی ماہی گیروں میں سے 27 کو ہندوستانی کوسٹ گارڈ نے گہرے پانی میں بچایا  تھااور بقیہ 05 کو ہندوستانی ماہی گیروں کے  ذریعہ اتھلے  پانی میں  بچایا گیا  تھا۔

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے ذریعہ ’ کم دباؤ والےحلقے‘کی پیشن گوئی کی پہلے اشارے کے ساتھ، ہندوستانی کوسٹ گارڈ نے اپنے  جہازوں/ہوائی جہازوں اور ریاست مغربی بنگال اور اڈیشہ ریاست میں سبھی ساحلی یونٹوں کو الرٹ کر دیا تھا۔ ہندوستانی  کوسٹ گارڈ  کم دباؤ/سمندری طوفان کے پیدا ہونے  کی ممکنہ صورتحال کے دوران ضروری اقدامات کرنے کے لیے  ماہی گیری  اور مقامی انتظامیہ کو ایڈوائزری جاری کرنے کے لیے روزانہ موسم  اپ ڈیٹ کی نگرانی کرتا ہے۔ ہندوستانی   کوسٹ گارڈ آنے والے موسم/سائیکلون سے پیدا ہونے والے خطرات کو کم کرنے کے لئے  مغربی بنگال اور اڈیشہ کی متعلقہ ریاستوں کی سول انتظامیہ، ماہی گیری کے افسران اور مقامی ماہی گیری/ٹرالر تنظیموں کے ساتھ قریبی تال میل کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

اپنے فرائض کے چارٹر کے  حصے کے طور پر ہندوستانی ساحلی محافظ اکثر سمندری تلاش اور بچاؤ کی مہم انجام دیتے ہیں۔ ہندوستانی کوسٹ گارڈ  نہ صرف مصیبت میں پھنسے ماہی گیروں اور ملاحوں کو  راحت فراہم کرتا ہے بلکہ انسانی امداد بھی فراہم کرتا ہے۔ یہ آپریشن تمام  رکاوٹوں  کے باوجود سمندر میں قیمتی جان کی حفاظت کے لیے ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے عزم  کو ظاہر کرتا ہے۔ اس طرح کی کامیاب تلاش اور بچاؤ  کی مہم  نہ صرف علاقائی ایس اے آر فریم ورک کو مضبوط کرے گی  بلکہ پڑوسی ممالک کے ساتھ بین الاقوامی تعاون  کو بھی فروغ دے گی۔

 

************

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 9450)



(Release ID: 1854009) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil