وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ڈی آر ڈی او اور ہندوستانی بحریہ نے اُڈیشہ کے ساحل پر سطح سے ہوا میں مار کرنے والے کم دوری  کے  میزائل کے ورٹیکل لانچ  کاکامیاب تجربہ کیا

Posted On: 23 AUG 2022 3:11PM by PIB Delhi

 

دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) اور ہندوستانی بحریہ نے 23 اگست 2022 کو اُڈیشہ کے ساحل پر  چاندی پور کے انٹی گریٹیڈ ٹیسٹ رینج (آئی ٹی آر) سے کم  دوری  کے سطح سے ہوا میں  مار کرنے والے میزائل (وی ایل – ایس  آر ایس اے ایم) کے ورٹیکل لانچ  کا کامیاب تجربہ کیا۔

ورٹیکل لانچ کی صلاحیت کے مظاہرے کے لئے ایک تیزرفتار بغیر پائلٹ کے فضائی ہدف کے خلاف  ہندوستانی بحریہ  کے جہاز سے یہ تجربہ کیا گیا ۔ ملک میں تیار ریڈیو فریکوئنسی (آر ایف) سیکر سے لیس میزائلوں نے انتہائی درستگی کے ساتھ  اس ہدف کو نشانہ بنایا۔ ڈی آر ڈی او نے اس وی ایل – ایس  آر ایس اے ایم نظام کو ملک میں  ڈیزائن اورفروغ دیا ہے۔

چاندی پور میں  واقع آئی ٹی آر نے اس لانچ کے دوران ریڈار ، الیکٹرو آپٹیکل نگرانی نظام  (ای او ٹی ایس) اور ٹیلی میٹری  نظام جیسے  مختلف رینج  آلات کے توسط سے حاصل کئے گئے  لانچ سے متعلق ڈیٹا کا استعمال کرکے پرواز کے راستے  وھیکل (میزائل)  کارکردگی کے  معیارات کی نگرانی کی۔ اس لانچ کی نگرانی دفاعی تحقیق و ترقی لیبارٹری (ڈی آر ڈی ایل)، حیدرآباد میں واقع  ریسرچ سینٹر عمارت (آر سی آئی) اور پونے میں واقع آر اینڈ ڈی انجینئرس جیسے  سسٹم کے ڈیزائن کو تیار میں شامل مختلف ڈی آر ڈی او لیبارٹریز کے سینئر سائنس دانوں نے کی تھی۔

وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے وی ایل – ایس  آر ایس اے ایم کے کامیاب  تجربے پر ڈی آر ڈی او،  ہندوستانی بحریہ اور متعلقہ ٹیموں کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میزائل ہندوستانی بحریہ کی طاقت میں اضافہ کرنے والی ثابت ہوگی۔

اس کے علاوہ، دفاعی تحقیق اور ترقی کے محکمے کے سکریٹری اور  ڈی آر ڈی او کے چیئرمین نے بھی کامیاب تجرباتی پرواز میں شامل ٹیموں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اس  تجربے میں ہتھیار نظام کے موثر  ہونے کو ثابت کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  یہ بحری- اسکیمنگ اہداف سمیت  سرحد کے نزدیک مختلف فضائی خطروں کو بے اثر کرنے کے لئے  ہندوستانی بحریہ کو اور زیادہ مضبوط بنائے گا۔

 

 

************

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 9440)




(Release ID: 1853945) Visitor Counter : 181