سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
سی ایم وی آر، 1989 کے ضابطہ 50 میں ترمیم سے متعلق نوٹیفکیشن
Posted On:
23 AUG 2022 2:45PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے جی ایس آر 104 (ای) مورخہ 11.02.2020 کے ذریعے سی ایم وی آر، 1989 کے ضابطہ 50 (وی) میں ترمیم کی تھی جو درج ذیل کے مطابق متعین ہے:
’’(5) پلیٹ کو گاڑی کے پچھلے حصے پر نہ ہٹائے جا سکنے لائق/ دوبارہ استعمال نہ کیے جانے لائق اسنیپ لاک فٹنگ سسٹم کے ساتھ باندھا جائے گا؛ درج بالا تمام خصوصیات کے ساتھ لائسنس پلیٹوں کو اور کسی بھی گاڑی کے لیے مخصوص رجسٹریشن کو رجسٹریشن اتھارٹی کے ذریعے، یا گاڑی بنانے والوں اور ان کے ڈیلروں کے ذریعے جاری کیا جائے گا اور موجودہ پرانی رجسٹرڈ گاڑی کے معاملے میں رجسٹریشن اتھارٹی یا گاڑی بنانے والوں اور ان کے ڈیلروں یا منظور شدہ لائسنس پلیٹ بنانے والوں یا ان کے ڈیلروں کے ذریعے جاری کیا جائے گا۔ سنٹرل روڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، نئی دہلی یا ضابطہ 126 کے تحت مجاز بنائی گئی کوئی بھی ایجنسی اس ضابطہ کے التزامات کے مطابق سیکورٹی رجسٹریشن کو منظوری دے گی۔
حالانکہ، ضابطہ (5)50 میں ریاستی حکومت کے بارے میں کوئی خاص ذکر نہیں تھا۔ اس لیے، یہ غلط تشریح کی جا رہی تھی کہ موجودہ پرانی رجسٹرڈ گاڑیوں کے لیے لائسنس پلیٹوں کو کسی بھی منظور شدہ لائسنس والے پلیٹ بنانے والوں یا ان کے ڈیلروں کے ذریعے جاری کا جا سکتا ہے۔
اسے واضح کرنے کے لیے، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے جی ایس آر 640 (ای) مورخہ 18 اگست، 2022 کے ذریعے سی ایم وی آر، 1989 کے ضابطہ (5)50 میں ترمیم کی ہے اور ’’منظور شدہ لائسنس والے پلیٹ بنانے والوں یا ان کے ڈیلروں‘‘ ان الفاظ کو ’’ریاستی حکومت /مرکز کے زیر انتظام علاقہ کی انتظامیہ کے ذریعے منظور شدہ لائسنس والے پلیٹ بنانے والوں یا ان کے ڈیلروں کے ذریعے‘‘ سے بدل دیا گیا ہے۔
گزٹ نوٹیفکیشن دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 9438
(Release ID: 1853939)
Visitor Counter : 125