مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ڈیزائن پر مبنی مینوفیکچرنگ اسکیم کے تحت درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 25 اگست 2022 تک توسیع
ٹیلی کام اور نیٹ ورکنگ پروڈکٹس کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیباتی اسکیم کے تحت پر مبنی مینوفیکچرنگ کے لیے رجسٹریشن کا عمل 21 جون 2022 سے شروع ہوا
Posted On:
04 AUG 2022 4:49PM by PIB Delhi
24 فروری 2021 کو اسکیم، 12,195 کروڑ کے مالی اخراجات کے ساتھ۔ 5جی کے لیے ایک مضبوط ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے مقصد کے ساتھ، پیداوار سے منسلک ترغیباتی اسکیم برائے ٹیلی کام اور نیٹ ورکنگ پروڈکٹس کے رہنما خطوط میں یکم اپریل 2022 سے ترمیم کی گئی ہے تاکہ ڈیزائن پر مبنی مینوفیکچرنگ کو اضافی ایک فیصد مراعاتی شرحوں کے ساتھ متعارف کرایا جا سکے۔
ٹیلی کام اور نیٹ ورکنگ پروڈکٹس کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیباتی اسکیم کے تحت ڈیزائن پر مبنی مینوفیکچرنگ کے لیے درخواست دہندگان کے لیے رجسٹریشن کا عمل 21 جون 2022 کو شروع ہوا۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ ابتدائی طور پر 20 جولائی 2022 مقرر کی گئی تھی جسے 5 اگست 2022 تک بڑھا دیا گیا۔
کچھ دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کی جانب سے کی گئی درخواستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، اسکیم پورٹل (https://plitelecom.udyamimitra.in) پر درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ کو مزید 25 اگست 2022 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ا ک۔ن ا۔
U- 9420
(Release ID: 1853791)
Visitor Counter : 102