صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے بھارت سوستھ مہوتسو سے خطاب کیا
بھارت سوستھ مہوتسو کی جانب سے آزادی کے بعد سے لیکر اب تک کی مدت میں صحت کے شعبہ میں تبدیلی کا باعث بننے والوں کے لئے ’پدم ڈاکٹروں کے اجتماع ‘ کا انعقاد کیا گیا
ایوارڈ فاتحین کو ملتے ہیں لیکن عزت ان لوگوں کو ملتی ہے جو ملک کے لئے جیتے ہیں
اپنی اجتماعی کوششوں سے ہم مل کر ہندوستان کواس صدی میں ایک عالمی لیڈر اور عالمی صحت کے شعبہ کی علامت بناسکتے ہیں:ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ
عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قابل رہنمائی میں پدم ایوارڈ کے لئے انتخاب کے عمل میں کافی تبدیلیاں آئی ہیں کیونکہ اب عام لوگوں کو بھی اعزاز سے نوازا جارہا ہے:ڈاکٹر بھارتی پروین پوار
Posted On:
22 AUG 2022 10:21PM by PIB Delhi
’’یہ ایوارڈ فاتحین کو ملتے ہیں لیکن عزت ان لوگوں کو ملتی ہے جو ملک کےلئے جیتے ہیں ‘‘مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے آج مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار کے ساتھ بھارت سوستھ مہوتسو سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔اس تقریب کا انعقاد آزادی کے بعد ہندوستان میں پدم ایوارڈ یافتگان ڈاکٹروں کی جانب سے صحت کے شعبہ میں حصولیابیوں اور ان کے تعاون کا جشن منانے کے لئے کیا گیا ہے۔اس تقریب میں صحت کے مرکزی سکریٹری جناب راجیش بھوشن اور صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت میں قومی صحت اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹر آر ایس شرما بھی موجود تھے۔
پدم ڈاکٹروں کے اجتماع کو آزادی کے بعد سے ہندوستان میں صحت کے شعبوں میں اپنی مثالی خدمات انجام دینے والے صحت کے شعبہ میں تبدیلی کا باعث بننے والے پدم ڈاکٹروں کی پہچان ،ان کا جشن منانا اور انہیں اعزاز سےنوازنے کے لئےتیار کیا گیا ہے۔
صف اول کے کارکنوں ،ڈاکٹروں اور صحت کے شعبہ میں پیشہ ور افراد کے کردار کی ستائش کرتے ہوئے ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے کہا کہ کووڈ نیز کے آزمائشی وقت میں صحت کے شعبوں میں پیشہ ور افراد کا کردار کافی اہم رہا ہے ۔اس مشکل دور میں ڈاکٹروں اور صحت کےشعبے کے پیشہ ور افراد کی محنت اور عزم بنی نوع انسان کی تاریخ میں انمول ہے۔وہ اصلی ہیروز رہے ہیں جنہوں نے کووڈ -19 کے دوران مریضوں کی خدمت اور ان کی جان بچانے کےلئے اپنی صحت اور جانوں کو خطرے میں ڈالا ۔ملک ان کا ہمیشہ مقروض رہے گا ۔صحت کے شعبہ میں تمام پیشہ ور افراد کا تعاون بیش قیمتی ہے ۔
ایوارڈ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مرکزی وزیر صحت نے کہا کہ ان تمام لوگوں نے جنہوں نے یہ ایوارڈ حاصل کیا ہے ،انہوں نے اپنے عزم سے کامیابی تک زبردست کوششیں کی ہیں ۔ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان کی تحقیقاتی صلاحیت کو سمجھا اور ہندوستان نے کووڈویکسین کی پیداوار شروع کی۔انہوں نے ہمارے لوگوں پر فخر کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کے پانچ منتر کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں افرادی قوت اور دماغی قوت کی کبھی کمی نہیں رہی ہے ۔انہوں نے آگے کہا کہ اپنی اجتماعی کوششوں سے ہم مل کر ہندوستان کو اس صدی میں ایک عالمی لیڈر اور عالمی صحت کے شعبہ کی علامت بناسکتے ہیں ۔
حکومت کی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندرمودی کی قابل رہنمائی میں پدم ایوارڈ کے انتخاب کے عمل میں کافی تبدیلیاں آئی ہیں کیونکہ اب عام لوگوں کو بھی اعزاز سے نوازا جارہا ہے ۔چونکہ اب نامزدگی کے عمل کا زور امید وار کے نام پر نہیں بلکہ ان کے کام پر ہے ۔انہوں نے تمام افراد سے آنے والی نسلوں کو متاثر کرنے اور ہندوستان کو صحت کے شعبوں میں ایک لیڈر بننے میں تعاون پیش کرنے کے کی خاطر اپنی صلاحیت اور طاقت بڑھانے کی گزارش کی۔
***********
ش ح ۔ ع ح ۔ م ش
U. No.9412
(Release ID: 1853763)
Visitor Counter : 116