ایٹمی توانائی کا محکمہ

ہندستان نے سونے کے تین اور چاندی کے دو تمغوں کے ساتھ انٹرنیشنل ایسٹرونامی اور ایسٹر فزکس اولمپیاڈ میں تیسرا مقام حاصل کیا

Posted On: 22 AUG 2022 5:38PM by PIB Delhi

ہندوستان نے علم نجوم اور ایسٹر و فزکس کے 15ویں  بین  الاقوامی  اولمپیاڈ میں تمغوں کے اعتبار سے تیسرا مقام حاصل کیا۔ بھارت نے  سونے کے تین اور چاندی کے تین تمغے جیتنے کے ساتھ سنگا پور کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ایسٹر نامی اور ایسٹرو فزکس  میں 15ویں بین الاقوامی  اولمپیاڈ  14 سے 21 اگست 2022 تک جارجیا کے مقام کوٹیسی  میں ہوئی تھی۔

انفرادی کارکردگی کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

نمبر شمار

مقابلے میں حصہ لینے والے کا نام

حاصل کئے گئے تمغے

مقام

1

راگھو و گوئل

سونا

چندی گڑھ

2

محمد ساحل اختر

سونا

کولکتہ

3

میہول براڑ

سونا

 حیدرآباد

4

ملائے کیڑیا

چاندی

 غازی آباد

5

اتھروا نلیش مہاجن

چاندی

اندور

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ٹیم کے ہمراہ دو لیڈر بھی تھے۔ جن میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹکنالوجی تھرواننتاپورم)  کی پروفیسر سریتا وج  بھونیشور کے انسٹی ٹیوٹ آف فزکس کے پروفیسر اجیت سریواستو ، کے علاوہ  دو سائنسی  مشاہدوں ڈاکٹر جناب ہرش تندولکر (ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف فنڈامینٹل ریسرچ ) نوی ممبئی کی انجیل  ملٹی پرپس آف جونیئر  کالج کے جناب تیجس شاہ   شامل ہیں۔ ڈاکٹر تندولکر 23-2022 میں بین الاقوامی ایسٹر نامی اولمپیاڈ میں خود گولڈ میڈلسٹ ہیں۔   اس سال کے  15ویں بین الاقوامی اولمپیاڈ آئی او اے اے میں  37 مین سے 209 طلبا اور 6 مہمان ٹیموں نے شرکت کی ہے۔ اس کے علاوہ  چھ ملکوں کے 24 طلبا نے بھی اس میں آن لائن موڈ میں شرکت کی۔ اس سال کا مقابلہ  درحقیقت پہلے یوکرین کے شہر کیف میں ہونا تھا، مگر یوکرین جنگ کی وجہ سے  اسے مارچ 2022 میں جارجیا کے مقام کوٹیسی میں منتقل کردیا گیا۔

تمغوں کی فہرست میں بھارت نے سنگا پور کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا جب کہ  ایران کی سرکاری ٹیم نے  پانچ سونے کے  اور مہمان  ٹیم نے  چار سونے اور ایک چاندی کا تمغہ جیتا۔ مجموعی طور پر اس سال کے آئی او اے اے میں  سونے کے 28 ، چاندی کے 38 اور کانسے کے 55 تمغے دیئے گئے۔  راگھوو گوئل نے  سب سے چیلنج سے بھرپور تھیوریٹیکل سوال کے حل کے لئے  ایک خصوصی انعام جیتا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/HBCSE8MKA.jpg

**********

ش ح۔ ح ا۔ ج

Uno-9414



(Release ID: 1853762) Visitor Counter : 173