خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
این سی ڈبلیو نے’’ خاندانی مشاورتی مراکز ‘‘ پر مشاورت کا انعقاد کیا
Posted On:
22 AUG 2022 5:06PM by PIB Delhi
خواتین کے قومی کمیشن ( این سی ڈبلیو ) نے ایف سی سی کے موجودہ ماڈل پر تبادلۂ خیال کرنے اور این سی ڈبلیو اور ایف سی سی کے درمیان بہتر ہم آہنگی کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کرنے کے لئے خاندانی مشاورتی مراکز ( ایف سی سیز ) پر ایک مشاورت کا انعقاد کیا۔
قومی کمیشن برائے خواتین کی چیئر پرسن محترمہ ریکھا شرما، این آئی ایم ایچ اے این ایس کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر شیکھر شیشادری، ممبر سکریٹری محترمہ میتا راجیو لوچن، این سی ڈبلیو کے جوائنٹ سکریٹری جناب اے اشولی چلائی اور این سی ڈبلیو کے خصوصی نمائندے جناب شاہ عالم اس موقع پر موجود تھے۔
اپنے خطاب میں این سی ڈبلیو کی چیئرپرسن محترمہ ریکھا شرما نے کہا کہ فی الحال خاندانی مشاورتی مراکز کے مقاصد اور موثر کام کاج پر تبادلہ خیال کرنا اور ایف سی سی کے بہتر کام کے لئے ضروری تبدیلیوں پر غور کرنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ این سی ڈبلیو بنیادی سطح پر کام کر رہا ہے اور یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ کمیشن ٹھوس تبدیلی لانے کے لئے کئی پروگرام شروع کر رہا ہے۔ محترمہ شرما نے کہا کہ اس مشاورت کے ذریعے ہمارا مقصد ، ان مراکز کے کامیاب کام کاج میں ضروری تبدیلیوں کو تلاش کرنا ہے۔ ‘‘
ڈاکٹر شیکھر شیشادری نے مشورہ دیا کہ مشیروں کے حوالے کرنے کے لئے ایک معیاری آپریٹنگ طریقۂ کار ( ایس او پی ) تیار کرنے کی ضرورت ہے ، جو معاملات کے مؤثر حل میں بہت مددگار ہو گا ۔
کمیشن نے سرکشا دہیج مانگ وِرودھی سنستھان کی ڈاکٹر شالنی ماتھر ، ونود بخشی میموریل چیریٹیبل ٹرسٹ کی محترمہ وینا کھرانہ، ناری چیتنا سنستھان، اودے پور کی محترمہ سشما کماوت، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آف نومیڈک ڈی نوٹیفائیڈ ٹرائبس ، ستارا ، مہاراشٹرا کی ڈاکٹر شیلی جوزف اور آل انڈیا وومنس کانفرنس (آدھار شیلا پریوار پرامرش کیندر ) کی ریتا تُلی کو ، اس موضوع پر اپنے مشورے / مشاہدات اور تجربات پیش کرنے کے لئے مدعو کیا ۔
مشاورت میں ایف سی سی کے بہتر نگرانی اور تشخیص کے نظام کے لئے ایک طریقہ کار تیار کرنے اور ایف سی سی کو مضبوط بنانے اور اسے مزید موثر بنانے کے لئے آگے بڑھنے کے طریقے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس مشاورت کا مقصد مقامی انتظامیہ، پولیس، عدالتوں، مفت قانونی امداد کے سیل، طبی اور نفسیاتی اداروں، پیشہ ورانہ تربیتی مراکز، مختصر مدت کے گھروں وغیرہ کے ساتھ مل کر کام کرنے میں درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔
شرکاء نے مشیروں کو شناختی کارڈ جاری کرنے ، پولیس افسران کے ساتھ بہتر تال میل، کونسلروں کے لئے صلاحیت سازی اور قانونی خواندگی کی تربیت ، خواتین کو قانونی حقوق فراہم کرنے کے لئے ریاستی سطح کے قانونی مشیروں کی تقرری، فوری امداد کی حامل خواتین کے لئے بجٹ امداد کی فراہمی اور تھیراپی کی مشاورت کی تربیت فراہم کرنے کے پر زور دیا گیا ۔
اس کے علاوہ، شرکاء نے ایف سی سی کی تخلیقی نگرانی، ریکارڈنگ اور دستاویزات کے عمل کو آسان بنانے، مذہبی رہنماؤں کی مدد فراہم کرنے، کارکردگی کے جائزوں کی فراہمی اور شاندار سرپرستوں کے لئے مراعات اور کامیابی کی کہانیوں کی اشاعت کرنے کا مشورہ دیا۔
کمیشن ، ایف سی سی کے موثر کام کے لئے مشیروں کی صلاحیت سازی اور تربیت کا کام کرے گا۔ این سی ڈبلیو دیگر اقدامات کے ساتھ ساتھ مشیروں کی قانونی آگاہی، ایف سی سی کے لئے ایس او پیز تیار کرنے، مراکز کا ابتدائی معائنہ، مراکز میں صفائی اور دیگر سہولیات کو یقینی بنانے، تعلیمی مواد کی فراہمی میں بھی تعاون فراہم کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 9400
(Release ID: 1853731)
Visitor Counter : 174